*عمران غزنوی, پرائیویٹائزیشن کمیشن میں چیف میڈیا آفیسراور پرنسپل ترجمان تعینات* عمران غزنوی نے پرائیویٹائزیشن کمیشن میں چیف میڈیا آفیسراور پرنسپل ترجمان کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جہاں وہ اسٹریٹجک کمیونیکیشن اور ایکسٹرنل ریلیشنز کےامور میں اہم کردار ادا کریں گے ۔وہ سٹریجک کمیونیکیشن کے ذریعے عوامی بیانیہ کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے، اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو مضبوط بنانے اور ملک کے اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔عمران غزنوی کو سرکاری و نجی شعبوں میں 20 برس سےبھی زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ ایم ایس ماس کمیونیکیشن اور ایم بی اے (مارکیٹنگ) میں امتیازی اسناد کے حامل ہیں، جبکہ امریکہ سے یوٹیلیٹی اور انرجی ریگولیشن میں خصوصی تربیت بھی حاصل کر چکے ہیں۔ وہ پی آئی اے، ایف بی آر، ایس ای سی پی، سی سی پی، پلاننگ کمیشن اور معروف میڈیا اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اوگرا میں بطور ترجمان اور سینیئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارپوریٹ و میڈیا خدمات انجام دینے کے بعد ذمہ داریوں سے سبکدوشی اختیار کی۔ وہ ایک معروف پیشہ ور شخصیت کے طور پر نمایاں ہیں، جو اسٹریٹجک کمیونیکیشن، ریگولیٹری امور اور کارپوریٹ گورننس میں وسیع مہارت کے حامل ہیں۔*****










