
🚨 افغان بچوں کی شہریت کا کیس، پشاور ہائیکورٹ کا وزارت داخلہ کو 6 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم. 🚨 *بھارت نے سیلاب کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں، پاکستان*بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کیں،دفتر خارجہ`افغان حکومت کو دہشت گردی کا مسئلہ سنجیدگی سے لینا ہوگا،ترجمان 🚨 *بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ بھی ضمانت پر رہا*لاہور :جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمیشرہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ بھی ضمانت پر رہا ہو گئے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے شیر شاہ کی ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ 🚨 ضلع لکی مروت گزشتہ روز فتنہ الخوارجوں نے ٹریفک پولیس ڈی ایس پی کے گنر کانسٹیبل زینت اللّٰہ اچوخیل کو اغواء کیا تھا ۔آج فتنہ الخوارجوں نے بے دردی سے شہید کردیا.

پیرس سینٹ ڈینس میں پولیس اہلکار کی مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو وائرلویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص، جو مبینہ طور پر پولیس اہلکار بتایا جا رہا ہے، ایک نوجوان کو غیر معمولی تشدد کے ساتھ تھپڑ مارتا ہے اور اس کے فوراً بعد اس کے چہرے پر تھوک دیتا ہے۔یہ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے اور پولیس کے رویے پر شدید بحث شروع ہوگئی ہے۔ شہری اور سماجی تنظیمیں اس واقعے کو ناقابلِ قبول قرار دے رہی ہیں اور تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں

سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس سے پہلے جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط، فل کورٹ اجلاس پر جسٹس منصور علی شاہ نے چھ سوالات پوچھ لئے۔تفصیلات کےمطابق جسٹس منصور نے خط میں سوال کیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے کبھی اپنے قانونی اختیارات استعمال کیوں نہ کیے؟ 1980 رولز میں ترمیم فل کورٹ بحث کے بجائے سرکولیشن سے کیوں منظور ہوئی؟ اختلافی نوٹ پالیسی پر اوپن ڈسکشن کے بجائے ججز سے انفرادی رائے کیوں لی گئی؟ ججز کی چھٹیوں پر کنٹرول کرنے والا جنرل اسٹینڈنگ آرڈر کیوں جاری ہوا؟ 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے والی درخواستیں فل کورٹ کے سامنے کیوں نہ لگیں؟

کیا عدالت آزاد ججز کی ہے یا ایک منظم فورس میں بدلی جا رہی ہے؟ جسٹس منصور نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ فل کورٹ اجلاس کو ادارہ جاتی تجدید کا موقع بنائیں۔خط کے متن میں کہا گیا کہ 8 ستمبر کو جوڈیشل کانفرنس میں عوامی سطح پر 6 سوالات کے جواب دیں، چیف جسٹس صاحب آپ کے بعد موسٹ سینئر جج ہونے کے ناطے ادارے کی ڈیوٹی کیلئے خط لکھ رہا ہوں،میں نے آپکو متعدد خطوط لکھے لیکن آپکی طرف سے نہ تحریری نہ ہی زبانی جواب ملا۔جسٹس منصور شاہ کا خط میں کہنا تھا کہ عوامی سطح پر آپ کا جواب ججز اور عوام کو اعتماد دے گا، آپ کا جواب یقین دلائے گا آپ کی ریفارمز شفاف اور آئین کے مطابق ہیں، یہ نہ سمجھیں یہ کوئی ذاتی متاثرہ یا رنجیدہ شخص کا خط ہے۔ آپ کے دور میں سب سے زیادہ 3956مقدمات میں نے نمٹائے، آپ کے دور میں 35 رپورٹٹد فیصلے تحریر کر چکا ہوں،اکتوبر 2024 سے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ایک بھی باضابطہ میٹنگ نہیں ہوئی،بنچز بغیر مشاورت کے تشکیل دیئے جا رہے ہیں، میں ایک ذمہ دار کے طور پر آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔یکطرفہ طور پر بینچز کی تشکیل اور کاز لسٹ جاری ہورہی ہے

،ججز روسٹر بغیر مشاورت کے دستخط کیلئے بھیجے جاتے ہیں،سینئر ججز کو دو رکنی جبکہ جونئیر ججز کو تین رکنی بینچز کیوں دئیے جا رہے ہیں، قومی اہمیت کے مقدمات سینئر ججز کے سامنے کیوں مقرر نہیں کئے جا رہے ؟ سینئر ججز کارکردگی کی بجائے انہیں کنٹرول کرنے کیلئے سائیڈ لائن کئے جارہے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ریلیف کے مرحلے میں وزیراعظم اور صوبائی حکومت سے اپیل کریں گے کہ زرعی ایمر جنسی لگائی جائے۔بلاول بھٹو نے قصور میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے جو قصور میں ریلیف کیمپ قائم کیا گیا وہاں کاوزٹ کیا ہے، پنجاب میں سیلاب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔میڈیا سے جو دکھایا جارہا تھا اس سے اندازہ ہورہا تھالیکن اب میں سمجھتا ہوں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی سب سے زیادہ رول ادا کرنا چاہیے،پچھلی حکومت میں بھی جب سیلاب آیا تھا اس وقت بھی امداد کی گئی تھی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز بہت محنت کررہی ہے یہ ماننا چاہیے،قدرتی آفت کے وقت جو لوگ زیادہ محنت کرتے ہیں ان پر زیادہ تنقید ہوتی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور سماجی و معاشی ترقی کی لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا ہے۔اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا، اس اجلاس میں وزیراعظم نے علاقائی تعاون اور استحکام بڑھانے کی حکمت عملی پر زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں انسانی جانوں کے خلاف فوجی کارروائی کو غیر مبہم الفاظ میں مسترد کیا اور فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔شفقت علی خان نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایران پر حملے کی بھی مذمت کی۔ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے بتایا کہ چینی صدر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین کی کامیابیوں پر فخر کرتا ہے، شہباز شریف نے سی پیک کو صدر شی کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا فلیگ شپ قرار دیا۔

وزیراعظم نے روسی صدر سے ملاقات کیترجمان خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ وزیراعظم نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون میں بڑھتی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم نے روسی صدر سے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور گرمجوشی پر مبنی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیلاب اور دریاؤں سے متعلق کچھ معلومات سفارتی ذرائع سے شیئر ہوئی ہیں، تاہم بھارت نے اس بار انڈس واٹر کمشنر کے چینل کو استعمال نہیں کیا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کرے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ہم افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان مہاجرین کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ رہا، غیر دستاویزی افراد کو واپس بھیجا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امید ہے جرمنی اپنے وعدے کے مطابق افغان شہریوں کو لے جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ ہم افغانستان میں ہونے والے حملوں کے حوالے سے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔شفقت علی خان نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز سرحدی علاقوں میں صرف دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتی ہیں اور یہ آپریشنز قابلِ اعتماد انٹیلی جنس کی بنیاد پر منصوبہ بندی کے ساتھ کیے جاتے ہیں، دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے افغانستان تعاون کو مزید بڑھائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ طالبان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کیا ہے، افغانستان کو مزید امداد بھی فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دریائے چناب کا بپھرا ریلا جنوبی پنجاب میں تباہی مچاتا ہوا ملتان شہر کے قریب پہنچ گیا۔ پانی نے تمام رکاوٹیں توڑ کر درجنوں بستیاں زیر آب کر دیں۔ ٹول پلازہ اور قومی شاہراہ کا بڑا حصہ بھی متاثر ہو گیا۔مظفرگڑھ، جھنگ، خانیوال سمیت دیگر علاقوں میں کئی گاؤں پانی میں ڈوب گئے اور پانی تیزی سے ہیڈ پنجند میں داخل ہونے لگا۔ شیرشاہ کے قریب زمیندارہ بندریلے کی تاب نہ لاسکا اور پانی ملتان کے قریب پہنچ گیا۔شیرشاہ فلڈ بند پر پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی، جبکہ ہیڈ محمد والا کی نواحی بستیاں بھی تہس نہس ہو گئیں۔ شیرشاہ ٹول پلازہ تک پہنچنے کے بعد پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں بھی زیر آب آگئیں۔بستی گرے والا میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہونے کے باعث، دو سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے قریبی بستیوں میں پانی داخل ہو گیا۔

مظفرگڑھ، ڈی جی خان قومی شاہراہ کا ایک ٹریک بھی ڈوب گیا اور عارضی رکاوٹ کھڑی کر دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو آئندہ برس کی مون سون کے لیے ابھی سے تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات بشمول بارشوں اور سیلاب سے بچانے اور انکے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لیے 2 ہفتے میں ایک جامع لائحہ عمل پیش کرے، حالیہ بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی ترجیح ہے، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی ہر قسم کی معاونت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔جمعے کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ طوفانی بارشوں، سیلابی صورت حال اور جاری امدادی سرگرمیوں پر جائزہ اجلاس ہوا۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مون سون کا آخری اسپیل ختم ہونے کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا، ابھی تمام تر وسائل و افرادی قوت ریسکیو، ریلیف و انخلاء میں مصروف عمل ہے۔سیلابی ریلے کے حوالے سے بتایا گیا کہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلابی ریلہ اس وقت وسطی اور جنوبی پنجاب میں پہنچ چکا ہے جو جلد پنجند سے گزرے گا، پنجند پر 10 سے 12 لاکھ کیوسک ریلے سے بچاؤ کی تیاری مکمل کی گئی، ملتان میں اس وقت انتظامیہ، پاک فوج اور ریسکیو ادارے سیلابی ریلے کو بغیر کسی بند توڑے گزارنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔

شہریوں کی معمولی سی غفلت جعلسازوں کے لئے نعمت بن گئی، ملک میں 70 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی جانب سے اہل ہونے کے باوجود شناختی کارڈ نہ بنوائے جانے کا انکشاف ہواہے ، فیملی ٹری میں افغان باشندوں کےجعلسازی سے اندراج کا راستہ کھل گیا۔نادرا ڈیٹا بیس کے مطابق ستر لاکھ سےزائد افراد کی عمر اٹھارہ سال سےزائد ہوچکی لیکن انہوں نے ابھی تک قومی شناختی کارڈ نہیں بنوایا ہے ۔ ان افراد کا ب فارم ، برتھ سرٹیفیکیٹ یا یونین کونسل میں اندراج موجود ہے ۔ شناختی کارڈ نہ بنوانے والے لاکھوں شہری جعلسازوں کے لئے آسان ہدف ہو سکتے ہیں ۔ ان افراد کےفیملی ٹری میں افغان باشندے جعلسازی سے اندراج کروا سکتے ہیں ۔

افغانستان نے سہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ میں متحد ہ عرب امارات کو 4 سکور سے شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی، 7 ستمبر کو سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کی جانب سے دیئے گئے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی اور 4 سکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، یو اے ای کی جانب سے محمد وسیم نے 44 اور آصف خان نے 40 رنز بنائے جبکہ علیشان شرافو نے 27 اور محمد زوہب 23 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 ر نز بنائے جس میں ابراہیم زردان 48 اور رحمان اللہ گرباز 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کریم جنت نے 28 اور گلبدین نے 20 رنز کی اننگ کھیلی ۔










