تازہ تر ین

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آباد میں سیکورٹی ھای الرٹ۔۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 4 اھم ترین بلز کو منظور کیا جائے گا۔نواز شریف سے جاتی امرا میں اہم مشاورت کریں گے، شہباز شریف اج لاہور سے اسلام آباد جائیں گے۔اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی اھم ترین ملاقات۔۔روالپندی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ حالات کشیدہ صورتحال نازک۔۔سعودی عرب میں افغان پاکستان مذاکرات شروع رزلٹ صفر۔گورنر راج کی افواہیں پھیلانے والے وزراء کے خلاف قانون حرکت۔۔3 ھزار کرپٹ بیورو کریٹ کے خلاف کارروائی شروع۔*رانا سکندر حیات خان (وزیر تعلیم پنجاب) کی خصوصی ہدایت پہ سکول اور کالج جانے والے طلباء پہ FIR درج نہیں ہوگی، آئی جی ٹریفک پولیس۔ افغان حملوں میں اب تک 5 چینی شہری ہمارے ملک میں مارے جاچکے ہیں تاجکستان حکومت۔۔رضیہ بٹ گرفتار نامعلوم جگہ پر منتقل۔۔مین ھول میں گر کر ھلاک ھونے والوں کی تعداد 24۔وزیر اعلی مریم نواز کا 2 دسمبر کا دورہ فیصل آباد منسوخ ، صوبائی وزیر بلال یسن cm کی جگہ پر واسا پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔اھم ترین ملاقاتیں تخت یا تختہ۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

ایک سال میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 3.47 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ -ایک سال میں زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر میں 3 ارب 47 کروڑ 65 لاکھ ڈالرزکا اضافہ ہوگیا، اگلےہفتے آئی ایم ایف فنڈز کی منظوری سے زرمبادلہ کے ذخائر مزید بڑھنے کا امکان ہے۔اسٹیٹ بینک کے دستاویز کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک سال میں 2 ارب 52 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز بڑھ گئے ہیں،

اسی مدت میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 95 کروڑ 37 لاکھ ڈالرزکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔دستاویز کے مطابق زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر 19 ارب 60 کروڑ 50لاکھ ڈالرز ہوچکے ہیں، جن میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر14 ارب56 کروڑ7 لاکھ ڈالرزپر پہنچ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس5 ارب 4 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز کے ذخائر ہیں۔دستاویز کے مطابق ایک سال قبل زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر 16 ارب 12 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز تھے، جن میں اسٹیٹ بینک کے پاس 12 ارب 3 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کے ذخائر تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس4 ارب 9 کروڑ 6لاکھ ڈالرز کے ذخائر تھے۔دستاویز کے مطابق پاکستان کے لیےآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈکا اجلاس8 دسمبرکو شیڈول ہے جس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز جاری کرنے کاجائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے اور دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں۔ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کے انعقاد پرقانون فی الفورحرکت میں آئے گا۔اُدھر ڈپٹی کمشنر پنڈی حسن وقارچیمہ نے ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ یکم سے 3 دسمبرتک ہوگا اورراولپنڈی میں ہرقسم کے اجتماع،ریلی،جلسے جلوس پرپابندی عائد رہے گی۔

*سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات ایک بار پھر شروع ہوگئے*ذرائع کے مطابق افغان حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب کی دعوت پر نئے مذاکراتی مرحلے کے لیے سعودی عرب پہنچ چکا ہے۔ذرائع کے مطابق وفد میں طالبان کے سینئر رکن انس حقانی، نائب وزیر داخلہ مولوی رحمت اللہ نجیب، اور وزارتِ خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی شامل ہیں۔دریں اثنا ایک پاکستانی وفد بھی سعودی عرب میں موجود ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاض کی ثالثی میں کابل اور اسلام آباد کے درمیان بات چیت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

*24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 63 ہزار 970 چالان ہوئے*خیال رہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان ہوئے اور 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار 950 روپےکے جرمانےکیےگئے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 23904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں بندکی گئیں، ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 28 ہزار چالان ہوئے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 4312 افرادکے خلاف مقدمات درج ہوئے

رضیہ بٹ بھی گرفتار : لاہور میں من شیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ۔۔۔ طویل عرصے سے نوجوان نسل کی رگوں کو ز۔ہر سے بھرنے والی خاتون من شیات فروش رضیہ بٹ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ رضیہ بٹ مکروہ دھندے سے مال کما کر ایک مالدار عورت بن چکی تھی ، اسکی سپلائی پورے لاہور میں تھی، اسکے استعمال میں 6 لگژری گاڑیاں تھیں ، اینٹی نارکاٹکس اور سی سی ڈی نے مشترکہ کارروائی میں ملزمہ کو گرفتار کیا اور متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔۔۔

کراچی میں رواں سال مین ہول اور نالوں میں گرکر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ ایدھی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال مین ہول میں گر کر جان سے جانے والوں میں 3 سال کے بچوں سے لے کر 48 سال تک کے افراد شامل ہیں، حادثات سب سے زیادہ گاڈن میں پیش آئے جہاں 3 افراد مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوئے۔

*کراچی میں دودھ کے تمام نمونے مضر صحت اور انسانوں کیلیے ناقابل استعمال پائے گئے : سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع*سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ میں کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے حکم پر ممبر انسپکشن ٹیم نے دودھ کے نمونوں کی کوالٹی کے متعلق رپورٹ پیش کردی ۔لیبارٹری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دودھ کے تمام نمونے غیر معیاری اور صحت کے لیے مضر تھے اور کوئی بھی نمونہ انسانی استعمال کے قابل نہیں پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، شہر کے مختلف علاقوں سے جمع کیے گئے درجنوں نمونے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی لیبارٹری کو ارسال کیے گئے تھے۔ عدالت میں کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن بھی پیش کیا گیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مہران نے عدالت کو بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کے بعد 27 نومبر کو یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمز 200روپے، ہولسیلرز 208 روپے اور ریٹیلرز 220روپے فی لٹر دودھ فروخت کرینگے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved