تازہ تر ین

فیض حمید کی سزا افواج پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے وزیر اعلی کے پی۔کابل میں حالات کشیدہ صورتحال نازک ناروے کے سفیر کی وزارت خارجہ طلبی پاکستان کے اندرونی معاملات۔۔پاکستان کی عسکری تاریخ کی دوسری بڑی سزا ۔۔۔۔جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو خصوصی عدالت سے سزائے موت کے بعد لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 14 سال قید با مشقت کی سزا سنا دی ہے ۔۔پاکستان کی عسکری تاریخ کی دوسری بڑی سزا ۔۔۔۔ ۔۔فیض حمید کے بعد 4 اھم ترین سویلین شخصیات کو بھی اختیارات کے ناجائز استعمال پر سزا سنائی جا سکتی ہے۔عادل راجہ صابر شاکر عمران ریاض اور شھزاد اکبر شکنجے میں۔۔برطانوی حکومت سے مامعلات طے حوالگی 31 دسمبر سے پھلے۔پاکستان کے مطالبات مان لئے گئے چاروں کے خلاف شکنجہ سخت۔۔عادل راجہ صابر شاکر عمران ریاض اور شھزاد اکبر کو پاکستان میں لانے کے لیے برطانوی حکومت سے مامعلات طے حوالگی 31 دسمبر سے پھلے۔۔وزیر اعطم کا ایک سال میں 34 واں غیر ملکی دورہ غیر ملکی دورں کا عالمی ریکارڈ۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

افغانستان : بے روزگاری سے تنگ نوجوان افغانستان ایران بارڈر پر بارڈر کراسنگ کے لئے انتظار میں بیٹھے ہیں، ان نوجوانوں میں پاکستان کے مختلف شہروں سے بھی نوجوان سرحد پار کرکے افغانستان ایران سے ترکی جانے کی کوششیں کرتے ہیں۔ افغانستان میں اس وقت مہنگائی اور بے روزگاری تاریخ کی سب سے بلند سطحوں کو چھو رہی ہے

اسلام آباد:پاکستان بھر کے چیمبر آف سمال ٹریڈرز نے ٹرانسپورٹرز کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ متنازع آرڈیننس فوری طور پر واپس لیا جائے۔ نمائندگان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث ملک بھر میں تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں اور کاروباری طبقے کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔چیمبر آف سمال ٹریڈرز نے کہا کہ ٹرانسپورٹ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اور جب تک یہ نظام بحال نہیں ہوتا، مارکیٹیں، صنعتیں اور سپلائی لائنیں چل نہیں

وزیراعظم کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات*وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے دوطرفہ ملاقات ہوئی. ملاقات کے دوران، وزیراعظم نے ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی 30 ویں سالگرہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے 2025 کو امن اور اعتماد کا بین الاقوامی سال قرار دینے پر ترکمان صدر کو مبارکباد دی۔پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارتی اور اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا.وزیر اعظم نے اس رواں برس کے آغاذ پر ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستانی شہریوں کو ایران سے بحفاظت نکالنے کے لیے فراہم کی جانے والے تعاون پر ترکمان قیادت اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے ترکمانستان کے ساتھ زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے روابط بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کا جغرافیہ مثالی ہے جسے ترکمانستان جنوبی ایشیاء اور اس سے باہر اپنی رسائی کو بڑھانے کے لیے استعمال بروئے کار لاسکتا ہے. ترکمانستان کی جانب سے پاکستانی وفد کی شاندار مہمان نوازی پر ترکمان صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیراعظم نے ترکمانستان کے عوام کے قومی رہنما، عزت مآب گربنگولی بردی محمدوف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. وزیرِ اعظم ترکمانستان کی عوام کے قومی رہنما اور صدر سردار بردی محمدوف کو آئندہ برس پاکستان کے سرکاری دورے کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا.ترکمانستان کے صدر نے وزیر اعظم کے دورے اور امن و اعتماد کے بین الاقوامی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور یقین کہا کہ ترکمانستان پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔وزیر اعظم اشک آباد میں 12 دسمبر 2025 تک امن اور اعتماد کے عالمی سال (2025)، غیر جانبداری کے بین الاقوامی دن اور ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منائے جانے والے بین الاقوامی فورم میں شرکت کے لیے ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں. وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی ملاقات میں شریک تھے.

کابل پر کنٹرول کے صرف تین دن بعد طالبان کے دوحہ میں پولیٹیکل آفس کے ذمہ دار “سہیل شاہین” نے اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل “KAN” کو انٹرویو دیا تھا، جس میں اُس نے کہا تھا کہ طالبان کے اسرائیل سے تعلقات ناممکنات میں سے نہیں ہیں۔ بعد میں جب ہر طرف سے لعن طعن شروع ہوئی تو کہا کہ مجھے یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ “KAN” اسرائیلی چینل ہے۔ (حالانکہ یہ بات بالکل جھوٹ تھی، طالبان کا کا دوحہ آفس مکمل سکروٹنی کے بعد ہی کسی صحافی کو انٹرویو دیتا تھا) طالبان حکومت کے آنے کے بعد 13 جنوری 2022 کو پہلی بار اسرائیل نے افیشلی افغان مہاجرین کے لیے کئی لاکھ ڈالر کی امداد مہیا کی تھی۔ الجزیرہ سے انٹرویو میں طالبان پولیٹکل آفس کے ترجمان “نعیم وردک” سے پوچھا گیا کہ کیا اپ اسرائیل کے ساتھ بھی مسئلے حل کرنے کے لیے پیش رفت کریں گے؟تو اُس کا جواب میں کہنا تھا کہ “ہمارا اسرائیل کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟” مجھے اسی بات کیوں پوچھتے ہو جس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔ (اُس نے اسرائیل کو ناجائز ریاست نہیں کہا، نہ ہی یہ کہا کہ فلسطین پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل کے حوالے سے کوئی پیش رفت ناممکن ہے، جو اکثر مسلمان ممالک کا آفیشل موقف ہے)دوسری طرف یہی طالبان ہیں جو ہندوتوا مودی حکومت سے قریبی یارانہ رکھتے ہیں۔ حلانکہ یہ موجودہ حکومت برصغیر (پوتر بھارت ماتا) کو مسلمانوں کے وجود سے پاک کرنے کا اعلانیہ منصوبہ رکھتی ہے۔ دہلی میں ملاں متقی نے کشمیر پر بھارت کے قبضے کو جائز قرار دیا۔حیرت انگیز امر یہ ہے کہ ہمارے “جہادی دوستوں” کو اس سب میں کوئی قباحت دیکھائی نہیں دیتی ہے۔

🚨 ‏‏ناروے کے سفیر کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر دفتر خارجہ کا سخت اقدام، ڈیمارش جاری کردیا• ایک آزاد، خودمختار ، اور قانون پر عملدرآمد کرنے والی Hard State کیا ہوتی ہے، پاکستان نے واضح کر دیا• سخت اور واشگاف الفاظ میں ناروے کے سفیر کو پاکستان کے اندونی معاملات میں مداخلت پر وزارت خارجہ نے سخت ترین الفاظ میں ڈیمارش جاری کر دیا‏ 11 دسمبر 2025 کو ناروے کے سفیر کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت نہ صرف سفارتی حد سے تجاوز تھا بلکہ پاکستان کے اندرونی عدالتی معاملات میں براہِ راست مداخلت بھی تھی۔ ‏

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved