
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ملک میں نئے صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں اور واضح کیا ہے کہ اپوزیشن مذاکرات کے لیے تیار ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے منعقدہ دو روزہ قومی مشاورتی کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جمہوریت کی عمارت شفاف انتخابات پر کھڑی ہے، انتقال اقتدار میں عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے تحریک تحفظ آئین پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری اور نئے صاف شفاف انتخابات انعقاد کروانے کا مطالبہ کرتی ہے۔اپوزیشن اتحاد نے کہا ہے کہ قومی کانفرنس کی طرف سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فروری 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کروائی جائیں اور عدلیہ پر حملوں، 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس منصور علی شاہ سمیت تمام ججوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان، ان کی اہلیہ، ان کے بہنوں اور سیاسی عمائدین کے ساتھ روا رکھے گئے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتی ہے۔قومی کانفرنس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے، عمران خان اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتوں پر لگی پابندی فوراً ختم کی جائے۔اپوزیشن اتحاد نے پیکا کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے اس سے ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا

کہ مطیع اللہ، ایمان مزاری، ہادی چھٹا سمیت دیگر کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، میڈیا کا گلا گھونٹا جارہا ہے، مقدمات بنائے جا رہے ہیں، جس کی مذمت کرتے ہیں اور ان جھوٹے مقدمات کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اپوزیشن اتحاد نے غزہ میں پاک فوج بھیجنے کے حوالے سے چھائی دھند کو ختم کرکے سب کو اعتماد میں لینے کا بھی مطالبہ کیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی کانفرنس یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی میں کمی لائے جائے، لوگوں پر عائد ٹیکسز میں کمی کی جائے، لوگوں کو لاپتہ کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، مہارنگ بلوچ سمیت دیگر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے امن جرگے کے متفقہ لائحہ عمل پر عمل کیا جائے، پی ٹی آئی سے پابندی ہٹائی جائے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان افغانستان کے ساتھ بگڑے ہوئے حالات ٹھیک کرنے کے لیے مذاکرات کا مطالبہ کرتی ہے۔صوبائی امور پر مطالبہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا کو این ایف سی میں اس کا حصہ دیا جائے، معدنیات صوبے کی عوام کی منشا کے بغیر کسی کو نہیں دیے جاسکتے لہٰذا معدنیات سے متعلق صوبے کے عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اپوزیشن مذاکرات کے لیے تیار ہے۔قومی کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم 8 فروری کو بین الاقوامی طور پر یوم سیاہ منائیں گے اورعوام کو متحرک کرنے کے لیے مرکزی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی سے بھی اسٹریٹ موومنٹ کی ہدایات آئی ہیں، اس حوالے سے صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں مشاورتی کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔ اپوزیشن نے طلبہ یونین پر عائد پابندی بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

نایاب ہار، گھڑی اور ڈنر سیٹ تک نہیں چھوڑا گیا ، طلال چودھریہم نے منع نہیں کیا ، آپ کے بچے آپ سے نہیں ملنا چاہتے، طلال چودھریہمدردی حاصل کرنے کیلئے قید تنہائی کا کارڈ نہ کھیلیں، طلال چودھریجیل میں ان کو جتنی سہولیات حاصل ہیں وہ کسی کو نہیں ملیں، طلال چودھریبانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں، مکمل سکیورٹی دی جائےگی، طلال چودھری

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی اسمگلنگ کے خاتمے اور غیر قانونی طور پر بیرون ممالک سفر کے خلاف اقدامات پر اجلاساجلاس کو بیرون ملک غیر قانونی سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں اور اقدامات پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ یورپ کے ممالک میں غیر قانونی ہجرت، ورک ویزا، وزٹ و ٹورسٹ ویزا کا غلط استعمال، آف لوڈنگ اور ڈی پورٹیشن کی اہم وجوہات ہیں۔ ایئر پورٹس پر ای-گیٹس کا نظام فعال کرنے پر کام جاری ہے۔ غیر قانونی سفر روکنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔”- ایمیگریشن کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔”وزیراعظماجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔پاکستان کی جانب سے ملنے والے 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 26.2 اوورز میں 156 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کی جانب سے دیپیش دیویندرن 36 رنز کیساتھ نمایاں رہے، سوریا ونشی 26، ارون پٹیل 19، ارون جارج 16 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ کنشک چوہان اور ویدانت چوہان 9، 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 4، محمد صیام، عبدالسبحان اور حذیفہ احسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز سکور کیے اور بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا۔بھارت کے خلاف سمیر منہاس نے 17 چوکے اور 9 چھکوں کی مدد سے دھواں دھار 172 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 103 رنز محض 71 گیندوں پر بنائے، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر ہیں۔اس کے علاوہ احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35، کپتان فرحان یوسف نے 19 اور حمزہ ظہور نے 18رنز بنائے۔ محمد صیام 13 اور نقاب شفیق 12رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے 3، کھیلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی شاندار فتح پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیم کو مبارکباد دی۔

*اسلام آباد۔۔۔۔وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی**اسلام آباد۔۔۔ عازمینِ حج کو سعودی عرب لے جانے اور واپس پاکستان لانے کے لیے 4 فضائی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے طے پا گئے ہیں**اسلام آباد۔۔۔ وزارت نے پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور دو پاکستانی نجی فضائی کمپنیوں کے ساتھ حتمی معاہدے کیے ہیں**اسلام آباد۔۔۔ حکومت عازمین کو محفوظ اور بروقت سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔*

🚨 *پاکستان ہمارا سچا اتحادی ہے، یہ دوستی قیامت تک رہے گی: صدر اردوان*ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ کا سچا اور کھرا اتحادی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی قیامت تک قائم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترک تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔بحری پلیٹ فارمز کی شمولیت سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ مکمل کامیاب آزمائشوں کے بعد جدید جنگی جہاز PNS خیبر پاکستان بحریہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان بحریہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چار ملگیم (MILGEM) بحری جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ کیا گیا تھا، جس پر کامیابی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

نصر من اللہ وفتح قریب : کچے کے ڈا۔کؤؤں کا انجام قریب : ریاست کو چیلنج کرنے کا انجام : چند روز قبل اینٹی ائیر۔کر۔افٹ گن خرید کر فورسز کو دھم۔کیاں دینے والا ظفری چھبیل کچے میں آپریشن کے دوران پار کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس ، پنجاب پولیس اور پاکستان رینجرز کے ایک مشترکہ مشن میں کچے کے متعدد ڈا۔کوؤں کو واصل جہنم کیا گیا ہے ، کئی زخمی اور درجنوں ڈا۔کو ٹھکانے چھوڑ کر بھاگ گئے ، ان ٹھکانوں سے بڑی مقدار مین گو۔لہ بارو۔د ، موبائل فونز ، جدید ترین ہتھیار ، را۔کٹ لا۔نچرز کے علاوہ ڈا۔کوؤں کے بیوی بچے بھی ملے ہیں ۔۔۔ عورتوں اور خواتین کو بالکل کچھ نہیں کہا گیا ۔۔۔یاد رہے کہ لگ بھگ ایک ہفتہ قبل ظفری چھبیل نے ایک اینٹی ائیر کرا۔فٹ چلاتے ہوئے ویڈیو بنوا کر اداروں کو چیلنج کیا تھا کہ اب تمہارا دھواں نکال کررکھ دیں گے ، اسکے دیگر ساتھیوں کی ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں جن میں وہ ایک کے بدلے چار والا انتقام لینے کی بات کررہے ہیں ۔۔۔ کچے کے ان ڈا۔کؤؤں کو فورسز نے اس وقت نشانہ بنایا جب ایک بار فرار ہونے کے بعد وہ کشتی کے ذریعے دوبارہ اپنے ٹھکانوں پر آئے تاکہ زخمی ساتھیوں کو لے جا سکیں ،، مگر فورسز نے فضائی آپریشن اور سنائپرز کے ذریعے انہیں نشانہ بنا ڈالا ، ہلا۔ک ہونیوالے ڈا۔کؤوں میں ظفری چھبیل کے علاوہ گمنی اور گوپانگ بھی شامل ہیں جنہیں کچے میں بااثر ترین افراد میں شمار کیا جاتا تھا ۔۔۔۔۔










