تازہ تر ین

خالدہ ضیا کا بچپن لڑکپن جوانی اسلام آباد میں گزری جب انکی شادی ھوی تو انکے شوہر پی ایم اے کاکول میں تعینات تھے جو اس وقت کیپٹن اور بعد میں جنرل سابق صدر بنگلہ دیش بھی رھے خالدہ ضیا نے 36 سال کی عمر میں سیاست میں قدم رکھا مری روڈ میں بطور وزیر اعظم بنگلہ دیش سیکورٹی کے بغیر شاپنگ کرتی متعدد بار دیکھی اج سی ایم ایچ ڈھاکہ میں زندگی کی بازی ہار گئی پاکستان کو اصل گھر کھنے والی اج آخری سفر پر روانہ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز سھیل رانا

*بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء انتقال کرگئیں۔ خالدہ ضیاء بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں*خالدہ ضیاء کی عمر 80 برس تھی، وہ کئی امراض میں مبتلا تھیں۔ بنگلادیش نیشنل پارٹی کے مطابق انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے ہوا۔خالدہ ضیاء بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں۔ وہ طویل عرصے سے کئی بیماریوں کا شکار تھیں۔پیر کی شب ان کی طبیعت انتہائی نازک ہوگئی تھی اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں لائف سپورٹ دی جارہی تھی مگر عمر اور خراب صحت کے سبب کئی بیماریوں کا ایک ساتھ علاج ممکن نہ تھا۔بنگلادیش نیشنل پارٹی کی لیڈر خالدہ ضیاء نے انیس سو اکانوے میں وزارت عظمیٰ سنبھالی تھی۔ وہ سن دو ہزار ایک میں ایک بار پھر وزیراعظم منتخب ہوئیں تاہم اکتوبر سن دو ہزار چھ میں عام انتخابات کے لیے اقتدار سے الگ ہوگئی تھیں۔ سیاسی کیریئر کے دوران ان پر کرپشن کے الزامات لگے۔انہیں سن دوہزار اٹھارہ میں پانچ برس کیلیے جیل بھی کاٹنا پڑی تھی۔ عوامی لیگ کی لیڈر شیخ حسینہ واجد سے ان کی طویل سیاسی رقابت بھی رہی۔ بالآخر شیخ حسینہ واجد کو پچھلے سال حکومت چھوڑنا پڑگئی تھی۔ یاد رہے کہ خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان 17 برس کی جلاوطنی گزارنے کے بعد چند روز قبل بنگلا دیش پہنچے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved