تازہ تر ین

ڈاکٹر عطا الرحمن وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سبکدوش وفاقی سیکرٹری کو وزارت مذہبی امور کے افسران کا زبردست خراج تحسین۔۔ایم بی بی ایس ڈاکٹر عطاالرھمن نے 4 حج کرواے جن میں 2 حج بطور سیکرٹری مذہبی امور اور 2 حج بطور ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر حج 2025 انکا کامیاب ترین حج تھا جو سیکرٹری شوکت درانی کے بعد ایسا جس میں وزارت میں کرپشن نھی ھوی۔شوکت درانی کے پاس بھی بطور ایڈیشنل سیکرٹری بھٹی تھے جو بعد میں سیکرٹری مواصلات بنے اور ڈاکٹر عطا کے پاس بھی ایڈیشنل سیکرٹری چوھان تھے دنوں ایمان دار ترین ایڈیشنل سیکرٹری تھے اور فرق صرف اتنا کہ شوکت درانی خوبصورت ترین سیکرٹری اور موجودہ ایڈیشنل سیکرٹری اب خوبصورت ترین سیکرٹری ھے کمال خوش قسمتی ان دنوں کے ناصر عزیز خان ان دنوں کے سینئر فارورڈ کھلاڑی تفصیلات کے لیے سھیل رانا چیف ایگزیکٹو بادبان ٹی وی چیف ایڈیٹر پوسٹ انٹرنیشنل بادبان میگزین

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن کے سبکدوش ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقادکامیاب حج آپریشن ، محافل سیرت ، انٹرنیشنل مقابلہ قرأت جیسے قابل قدر اقدمات پر سبکدوش سیکرٹری کو زبردست خراج تحسیناسلام آباد: 02 جنوری، 2026وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن کے ملازمت سے سبکدوش ہونے پر جمعرات کے روز وزارتِ مذہبی امور میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔

تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، سینئر جوائنٹ سیکرٹری بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر مرزا علی محسود، جوائنٹ سیکرٹری شعبہ دعوۃ و زیارات احمد ندیم خان، جوائنٹ سیکرٹری انتظامیہ صاحبزادہ، جوائنٹ سیکرٹری ترقی و تعاون محمد بخش سانگی، چیف فنانس اینڈ اکاونٹس افسر ذوالفقار خان سمیت سینئر اور جونیئر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے ساتھی افسران کو اپنے تجربات کی روشنی میں کئی قیمتی نصیحتیں کیں اور کہا کہ حج 2026 کے لیے عازمینِ حج اور خدام الحجاج کی بہترین آگاہی کو یقینی بنایا جائے۔ مقدس سرزمین پر پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے جائیں اور اپنے بہترین طرز عمل سے ملک کا نام روشن کریں۔

وزارت مذہبی امور میں فرائض سر انجام دینا سعادت کی بات ہے۔ سول افسران اپنے اخلاق اور کردار کو بلند رکھیں اور عوام کی بہترین خدمت کریں ۔ اس سے قبل ساتھی افسران نے کئی کامیاب حج آپریشن، انٹرنیشنل سیرت النبی کانفرنس، انٹرنیشنل مقابلہ قرأت جیسے قابل قدر اقدمات پر سبکدوش ہونے والے سیکرٹری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور قائدانہ کردار ، جونیئر افسران سے نرمی و شفقت کے برتاؤ اور سائلین سے بہترین حسن سلوک کا خصوصی ذکر کیا ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سید عطا الرحمن اردو ، پشتو اور انگلش کے علاوہ عربی اور فرنچ زبانوں میں بھی کلام کی قدرت رکھتے ہیں۔

سید عطا الرحمن ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں اور تین سال مسیحائی کے بعد سول سروس میں منتخب ہونے کے بعد بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوئے۔ اپنے کیرئر میں پنجاب، سابقہ فاٹا سمیت خیبرپختون خواہ اور گلگت بلتستان میں بیشتر سروس مکمل کی۔

اکتوبر 2022 میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور میں تعینات ہوئے بعد ازاں اسی وزارت میں سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہوئے اور دو کامیاب ترین حج انتظامات مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔

وزارت میں خدام الحجاج کے میرٹ پر انتخاب ، پہلے انٹرنیشنل مقابلہ قرآت کے انعقاد ، اسلامک ریلیف اور یونیسیف کے تعاون سے ماں بچے کی صحت، تحفظ اطفال، بین المذاہب ہم آہنگی سمیت کئی سماجی موضوعات پر فکر انگیز سیمینارز کے انعقاد کا سہرا ان کے سر جاتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved