
‼️ *برفباری کے باعث پھنسے شہریوں کے انخلاء کے لیے پاک فوج کی بروقت کارروائی، کوٹلی۔نکیال سڑک ٹریفک کیلئے بحال* پاک فوج کی جانب سے جندروٹ اور پیر نسورہ میں برفباری کے دوران ریسیکو اینڈ ریلیف آپریشن پاک فوج کی موثر امدادی کاروائیوں کے نتیجے میں کوٹلی تا نکیال سڑک ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بحال کر دی گئی پاک فوج کی جانب سے متاثرین کو خوراک اور دیگر امدادی اشیاء بھی فراہم کی گئیپاک فوج نے پیرنسورہ میں متعدد خاندانوں کو ریسکیو کرکے امداد بھی فراہم کیپاک فوج کی جانب سے برفباری میں پھنسی متعدد گاڑیوں کو پیٹرول بھی فراہم کیا گیا پاک فوج کی بروقت اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث علاقے میں اہم زمینی رابطے بحال ہوئےپاک فوج سخت موسمی حالت کے باوجود عوام کی خدمت اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کیلئے پرعزم ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان نگہبان پیکج کی منظوری دے دیپنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے روپے ملیں گےپنجاب حکومت کی جانب سے اس رمضان میں نادار افراد کو نگہبان کارڈز مہیا کیے جائیں گےرمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے بنک آف پنجاب برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ سے بھی کیش حاصل کرسکیں گےرمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ون لنک نیٹ ورک اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جاسکے گابنک آف پنجاب کے مقررہ دکانداروں سے رمضان نگہبان کیش کے ذریعے خریداری کی جاسکے گیپنجاب بھر میں راشن کارڈ ہولڈرز کو بھی رمضان المبارک میں 3 ہزار ماہانہ کی بجائے 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے چار روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے۔ابوظہبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، پریذیڈنشل فلائٹ ٹرمنل پر متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبد الّلہ بن سلطان بن عواد النعیمی نے صدرِ مملکت کا استقبال کیا۔خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔ سفیرِ پاکستان شفقت علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔صدرِمملکت کا دورہ 29 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔صدر زرداری دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ملاقاتوں میں تجارت، اقتصادی شراکت داری، دفاع، سلامتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال ہوگا۔صدرِ مملکت کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات اور شراکت داری کے عزم کا مظہر ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال،اپوزیشن لیڈر نے اپنی تقریر کے دوران جو باتیں کیں، وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان لوگوں کو صرف اس لیے بھرتی کیا گیا ہے تاکہ عمران خان، سہیل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بے بنیاد الزامات کی بارش کی جا سکے۔ اور اپنے لیڈر کے نقش قدم پہ چل کے تقریر کے بعد بھاگ جاتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے احکامات پر میں مینا خان اور عبدالغنی کے ہمراہ وادیٔ تیراہ پہنچا، جہاں ہم نے پوری رات سڑک پر گزار کر اپنے لوگوں کو بحفاظت ریسکیو کیا۔دوسری جانب طلال چوہدری اور خواجہ آصف قومی اسمبلی کے فلور پر بار بار “آپریشن ہوگا” کی باتیں کر رہے ہیں۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پنجاب میں بیٹھ کر خیبرپختونخوا کے فیصلے کرنے کا اختیار نہ طلال چوہدری کو ہے اور نہ ہی خواجہ آصف کو۔نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی یہ اقتدار میں آئیں، پختون دشمن پالیسیاں ساتھ لے کر آئیں۔ 1999 میں خیبرپختونخوا پر آٹا بند کیا گیا، پھر بجلی بند کی گئی، اور آج ہمارے لوگوں پر آپریشن مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یہ لوگ اپنے بیانیے سے بھاگ رہے ہیں، مگر ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، اور ہر فورم پر اپنے عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا وفاقی رقوم کی عدم ادائیگی پر وزیرِاعظم کو باضابطہ خط ارسال!وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے آئینی طور پر واجب الادا مالی رقوم کی مسلسل عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے وزیرِاعظم پاکستان کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔خط میں وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت ماہانہ رقوم، نیٹ ہائیڈل منافع، تیل و گیس رائلٹیز اور ضم شدہ اضلاع کے لیے مختص فنڈز کی بروقت اور مکمل ادائیگی نہ ہونے کے باعث خیبر پختونخوا شدید مالی اور انتظامی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔مالی سال 2025-26 کا صوبائی بجٹ مکمل طور پر آئینی ضمانت یافتہ مالی حقوق کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا تھا، تاہم ان آئینی ذمہ داریوں کے برعکس وفاقی سطح پر رقوم کی ادائیگی مسلسل مقررہ سطح سے کم رہی۔ این ایف سی کے تحت خیبر پختونخوا کا حق 658.4 ارب روپے بنتا ہے، جبکہ اب تک صرف 604 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 54.4 ارب روپے کی سنگین کمی پیدا ہو چکی ہے۔اس مالی خلا کے باعث صوبے کی کیش مینجمنٹ متاثر ہوئی، بجٹ پر عملدرآمد میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں اور صحت، تعلیم سمیت دیگر اہم عوامی شعبوں میں سروس ڈیلیوری بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے خاص طور پر ضم شدہ اضلاع کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان اضلاع کے لیے صوبائی بجٹ میں 292 ارب روپے مختص کیے گئے، تاہم وفاق کی جانب سے اب تک صرف 56 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں،

جس سے ترقیاتی عمل، بنیادی سہولیات اور ریاستی استحکام کے اہداف کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبہ ہے اور بیک وقت سیلابی آفات، بحالی کے اقدامات اور عارضی طور پر بے گھر افراد کی دیکھ بھال جیسے بھاری قومی اخراجات بھی برداشت کر رہا ہے، مگر ان قومی ذمہ داریوں کا مالی بوجھ غیر منصفانہ طور پر صوبے پر ڈالا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام بقایا جات فوری، مکمل اور غیر مشروط طور پر جاری کیے جائیں، بالخصوص این ایف سی کی ماہانہ اقساط، نیٹ ہائیڈل منافع، تیل و گیس رائلٹیز اور ضم شدہ اضلاع کے فنڈز آئینی تقاضوں کے مطابق فراہم کیے جائیں۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ مزید تاخیر سے صوبے کا مالی دباؤ بڑھے گا اور گورننس کی صلاحیت کمزور ہو گی۔معاملے کی سنگینی کے پیشِ نظر وزیر اعلی خیبر ہختونخوا نے وزیرِاعظم سے فوری اور ذاتی توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔#CMKP #SohailAfridi
*بھارت میں نیپا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے*ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 سے چند ہفتے قبل نیپا وائرس پھیلنا شروع ہو گیا ہے، اس سے بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔بھارت کے مغربی بنگال میں دو نرسز اور ایک ڈاکٹر سمیت پانچ افراد میں نیپا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
*گاڑیوں کی خریداری:بینک قرضوں میں 35.5 فیصد اضافہ*دسمبر2025 میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کےلئے فراہم کردہ قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 35.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2025 میں گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات (آٹو فنانسنگ) کا حجم 319 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2024 کے مقابلے میں 35.5 فیصد زیادہ ہے، دسمبر 2024 میں آٹو فنانسنگ کا حجم 235 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھانومبر کے مقابلے میں دسمبر میں آٹو فنانسنگ میں ماہانہ بنیاد پر 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نومبر میں آٹو فنانسنگ کی مد میں 318 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے جو دسمبر 2025 میں بڑھ کر 319 ارب روپے ہو گئے۔
*پشاور میں افغان مہاجرین کے برتھ سرٹیفیکیٹس کے حوالے سے تحقیقات مکمل*سیکڑوں بچوں کے جاری سرٹیفیکیٹس منسوخ کیے جانے کا فیصلہ۔متعدد یونین اور ویلج کونسلز کے ذمہ داران کی نشاندہی کی گئی۔ابتدائی طور پر مزید 10 یونین کونسلز کے سیکٹریز معطل۔تحقیقاتی رپورٹ نادرا اور وزارت داخلہ کو بھجوائی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق 🇮🇷 ایران نے 🇰🇼 کویت، 🇸🇦 سعودی عرب، 🇦🇪 متحدہ عرب امارات، 🇶🇦 قطر اور کھلے سمندری علاقوں میں GPS سگنلز بلاک کر دیے ہیں۔یہ اقدام مبینہ طور پر امریکی اور اسرائیلی خطرات کے پیشِ نظر پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی تیاریوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
ایران نے کویت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور کھلے سمندری علاقوں میں GPS سگنلز بلاک یہ اقدام مبینہ طور پر امریکی اور اسرائیلی خطرات کے پیشِ نظر پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی تیاریوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔










