وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا امام بارگاہ کے قریب ہوا، جبکہ ابتدائی طور پر اس نوعیت کو خودکش حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور دھماکے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔










