تازہ تر ین

صدر زرداری زخمی 4 ھفتوں کے لیے بیڈ ریسٹ پاوں فریکچر

صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے پاؤں میں گزشتہ رات دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے فریکچر ہوا۔ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے صدر کے پاؤں پر 4 ہفتے کیلئے پلاسٹر چڑھایا۔ ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اسپتال سے گھر منتقل کردیے گئے، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے—–۔محکمہ پاسپورٹ نے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی، جس کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔محکمے کی جانب سے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا، جس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی۔قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل شروع ہوگیا، نیلامی کیلئے بولی کھول دی گئی، جو 10 ارب روپے لگائی گئی ہے۔حکومت نے پی آئی اے کی کم از کم قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے مقرر کی تھی، بولی دہندہ کو سرکاری قیمت میں خریدنے کیلئے 30 منٹ کا وقت دے دیا گیا۔یاد رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے صرف ایک کمپنی نے بولی میں حصہ لیا، بولی کا عمل سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھایا گیا۔ نجکاری کمیشن ذرائع کے مطابق بلیو ورلڈ ایوی ایشن کنسورشیم کے ساتھ معاہدے کے اہم خد و خال پر نجکاری کمیشن متفق ہے۔ پی آئی اے کے ملازمین کو 18 ماہ تک ملازمت پر رکھا جائے گا، اس کے بعد تقریباً 70 فیصد تک ملازمین کو ازسر نو جاب لیٹر آفر ہوں گے۔سرمایہ کار کمپنی پانچ برسوں میں 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اور جہازوں کی تعداد 45 تک بڑھائی جائے گی، پی آئی اے تمام روٹس پر اپنی سروسز کو بحال کرے گی۔بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے ساتھ بولی فائنل کرنے کیلئے مذاکرات بھی کیے جا سکتے ہیں جن میں بولی کم ہونے کی صورت میں بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کو مختلف آپشنز دیے جائیں گے، سنگل بڈرز کیساتھ بولی کامیاب کرنے کیلئے رولز میں ترامیم بھی کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات ہوئی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا۔دوحا میں وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر سے وفود کی سطح پر ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے وسیع معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر نے پاک قطر تعلقات کے پہلوؤں کاجائزہ لیا، فریقین نے مشترکہ اقتصادی اہداف اور علاقائی استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم اور امیر قطر نے علاقائی، عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی، خطے میں کشیدگی بڑھنے پر بھی گفتگو کی گئی۔شہباز شریف نے امیر قطر کی طرف سے فلسطین کے معاملے پر قطر کے مؤقف کی تعریف کی، وزیراعظم نے فوری جنگ بندی کیلئے قطر کی ثالثی، انسانی امداد کی فراہمی کو سراہا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved