
*👈کیا مریم نواز کا یہ اقدام درست ہے؟**💥وزیراعلیٰ پنجاب کا سکھ برادری کو ہیلمٹ کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان*لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون سے مستثنیٰ قرار دے دیا، ساتھ ہی انہوں ںے اقلیتی کارڈ کی تعداد 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کیا۔ مریم نواز ںے کہا کہ سکھ برادری کو پگڑی پہننے کی وجہ سے ہیلمٹ سے مستثنی کردیا گیا ہے، پگڑی کے سبب انہیں ہیلمٹ پہننے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے، پنجاب وہ صوبہ ہے جس نے واقعی اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج بنالیا ہے، حکومت کی کامیابی کا معیار اقلیتوں کا محفوظ ہونا ہے، اگر کوئی اقلیتوں کو نقصان پہنچائے گا یا ان کا حق مارے گا تو ریاست پوری قوت سے ٹکرائے گی۔
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات روک دئیے گئےالیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشنز روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاوفاقی آئینی عدالت کے حکم پر کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشنز روکے گئےکوئٹہ میں بلدیاتی الیکشنز 28 دسمبر کو شیڈول تھے

ایرانی فورسز نے کا خلیج فارس میں 40 لاکھ لیٹر ایندھن سے بھرا جہاز پکڑ لیا 🔹 ایران کی بحریہ کے پہلے ریجن کے کمانڈر سردار غلام شاہی نے بتایا کہ سپاہ نیوی کے پہلے ریجن کے جوانوں نے مکمل انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر ایک انتہائی منظم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا جو 40 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جا رہا تھا۔ اس جہاز پر 16 غیر ملکی افراد بطور عملہ موجود تھے اور یہ جہاز اسلامی جمہوریہ ایران کے علاقائی پانیوں سے باہر نکلنے کی کوشش میں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاز کا مقدمہ مزید قانونی کارروائی کے لیے عدالتی اداروں کو بھیج دیا گیا ہے
*شام میں ترکیہ کے وزیر خارجہ پر اسرائیل کے خلاف بولنے پر پابندی* جیسے ہی ترکیہ کے وزیرِ خارجہ خاقان فیدان نے دمشق میں ہونے والی پریس کانفرنس میں فلسطینیوں اور اسرائیل کے بارے میں بات شروع کی، ان کی بات کاٹ دی گئی اور اجلاس کے اختتام کا اعلان کر دیا گیا۔










