
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑*🛑 05 فروری 2026 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨(1) بھارتی جارحیت کشمیریوں کے حوصلے نہیں توڑسکی، کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھے گا: فیلڈ مارشل🚨(2) پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق عالمی فورمز پرمسئلہ کشمیرکو بھرپورانداز میں اجاگر کرتا رہے گا، سید عاصم منیر🚨(3) پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیں گے: وزیراعظم شہباز شریف🚨(4) اٹوٹ رشتوں اور لازوال محبتوں کی تجدید کا دن، ملک بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر جوش وخروش سے منایا گیا🚨(5) یومِ یکجہتیٔ کشمیر: پاکستان تحریک انصاف کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی🚨(6) پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی ازبکستان کے صدر کو شاندار فضائی سلامی، ویڈیو جاری🚨(7) ازبک صدر کی پاکستان آمد، وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ دیا گیا🚨(8) پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط🚨(9) کراچی میں ڈیفنس کی مصروف شاہراہ کے بل بورڈز پر نازیبا ویڈیو چل گئی، شہریوں میں غم و غصہ🚨(10) عمران خان کی صحت بگڑ رہی ہے، والد سے ملنے پاکستان جانا چاہتے ہیں، قاسم خان🚨(11) پی ٹی آئی ارکان کا قیادت پر اظہار برہمی، الزامات، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی🚨(12) پی ٹی آئی کا مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن، شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ🚨(13) حکومت بلوچستان کا کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں صورتحال معمول پر آنے کا اعلان🚨(14) لاہور: بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کیلئے مختلف پابندیاں نافذ🚨(15) ڈی آئی خان : ایف سی ہیڈ کوارٹر پر کواڈ کاپٹر سے حملہ، حوالدار شہیـد، دو جوان زخمی🚨(16) پاکستان سے میچ ہو یا نہ ہو ہم سری لنکا جائیں گے، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو🚨(17) شاید کچھ لوگوں کو بات پسند نہ آئے، ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں: سابق بھارتی کرکٹر ایشون🚨(18) بنگلادیشی ہمارے بھائی ہیں، بدقسمتی سے وہ ایونٹ میں شریک نہیں ہورہے، سلمان علی آغا 🚨(19) سندھ حکومت کا ڈی پورٹ افراد کی ایچ آئی وی، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کی لازمی اسکریننگ کا فیصلہ🚨(20) قازقستان کے گروپ کی گلگت بلتستان میں سونے کی کان کنی میں 20 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش🚨(21) نوشکی: احمد وال اسٹیشن پر مال بردار ٹرین پر راکٹ حملہ، انجن تباہ، پل بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا🚨(22) ’شکریہ پاکستان‘، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق شہباز شریف کے دبنگ بیان پر بنگلادیش کا ردعمل🚨(23) دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، مل کر کوششیں جاری رکھیں گے، سہیل آفریدی🚨(24) بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ -1 کامیابی سے مکمل، 216 دہشت گر
د ہلاک، 36 معصوم شہری شہیـد، 22 بہادر جوانوں نے جا شہادت نوش کیا،

آئی ایس پی آر🚨(25) کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سید مونس عبداللہ علوی نے عہدے سے استعفا دیدیا🚨(26) لکی مروت، نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا🚨(27) محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس کو بحال کردیا🚨(28) کراچی؛ گلستانِ جوہرمیں مشتعل خاتون کا گاڑی پر پتھراؤ، ڈرائیور کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل🚨(29) کراچی: سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری🚨(30) پاکستان اور بنگلادیش کو دبائیں گے تو کرکٹ تباہ ہوگی: ناصر حسین آئی سی سی پر برس پڑے🚨(31) وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی متوقع ملاقات؛ ، رانا ثنا اللہ نے تفصیلات بتا دیں🚨(32) عمران خان سے ملاقات کی کسی کو اجازت نہ ملی، چار ارکان اسمبلی گیٹ سے واپس🚨(33) عمران خان کی بہنوں پر جملے کسنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، بیرسٹر گوہر🚨(34) ’ سیفٹی راڈ نہ لگائی تو بائیک بند ہوگی‘ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ شہریوں کی سیلفیاں🚨(35) وزیراعلیٰ بلوچستان کا بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور ان کے سرپرستوں کو واضح اور دوٹوک پیغام🚨(36) بلاول بھٹو واشنگٹن میں انتہائی اہم نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کریں گے🚨(37) ہر شخص کو احتجاج اور جلسے کی اجازت ہے لیکن سڑکیں بند کرنے نہیں دینگے: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ🚨(38) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں: چینی سفیر🚨(39) بسنت: 4 روز کے دوران ایک ارب 22 کروڑ سے زائد کی ڈور گڈی فروخت🚨(40) لاہور: بسنت آئی روزگار لائی، فوڈ اور ہوٹل انڈسٹری میں اربوں روپے کا کاروبار متوقع🚨(41) کویت: پاکستان نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی صدارت سنبھال لی🚨(42) امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ ختم، دنیا ایک نئے خطرناک دور میں داخل🚨(43) وزیر اعظم شہباز شریف 13 سے 15 فروری کو جرمنی کا دورہ کریں گے*

🚨 *ڈی آئی خان : ایف سی ہیڈ کوارٹر پر کواڈ کاپٹر سے گولے فائر، حوالدار شہید**کئی جوان زخمی، واقعہ درازندہ میں ہیش آیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، کواڈ کاپٹر کی سمت کا اندازہ کیا جارہا ہے*ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دو گولے فائر کیے گئے جس میں حوالدار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دو گولے فائر کیے گئے، گولے گرنے سے حوالدار امجد شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ میں دو جوان زخمی بھی ہوئے ہیں، واقعہ تحصیل درازندہ میں ہیش آیا، زخمی جوانوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، کواڈ کاپٹر کی سمت کا اندازہ کیا جا رہا ہے۔
**اڑان پاکستان پلان** میں **برآمدات** (Exports) کو مرکزی ستون بنایا گیا ہے، جس کا بنیادی ہدف موجودہ برآمدات کو تقریباً **ڈبل** کر کے **سالانہ $60 بلین** تک پہنچانا ہے (2029 تک)۔ یہ پلان برآمدات کی **تنوع سازی** (diversification) پر زور دیتا ہے تاکہ پاکستان صرف ٹیکسٹائل پر انحصار نہ رہے بلکہ نئی اور ہائی ویلیو ایڈڈ مصنوعات اور خدمات کو فروغ دے۔ 📈💹### برآمدات کے کلیدی شعبے (Key Export Sectors) 🚀اڑان پاکستان کے آفیشل دستاویزات اور 5Es فریم ورک کے مطابق، برآمدات کی توسیع کے لیے **8 اہم شعبوں** پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے:1. **انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) اور ہائی ٹیکنالوجی مصنوعات/خدمات** – ہدف: **$10 بلین** تک آئی ٹی برآمدات (ICT exports)۔ – فری لانسنگ سے **$5 بلین** اضافی آمدنی۔ – سافٹ ویئر، آئی ٹی سروسز، اور ہائی ٹیک پروڈکٹس کو عالمی مارکیٹ میں لانا۔ 💻🌐2. **مینوفیکچرنگ (Manufacturing)** – ٹیکسٹائل کے علاوہ لائٹ انجینئرنگ (جیسے پنکھے، کٹلری)، آٹو پارٹس، فارما سیوٹیکلز، کیمیکلز، فٹ ویئر، اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز۔ – ویلیو ایڈیشن اور جدید ٹیکنالوجی سے برآمدات بڑھانا۔ 🏭🔧3. **زراعت اور زرعی مصنوعات (Agriculture)** – چاول، پھل، سبزیاں، گوشت، مچھلی، اور پروسیسڈ فوڈ (فرٹس اینڈ ویجیٹیبل پروسیسنگ)۔ – چین سمیت نئی مارکیٹس میں اضافہ (مثلاً گوشت، فشریز، پھلوں کی برآمدات میں بہت پوٹینشل)۔ – موجودہ برآمدات: چاول ($2-2.5 بلین)، پھل/سبزیاں ($640-800 ملین)، گوشت ($225-340 ملین)۔ 🌾🍎🐟4. **کری ایٹو انڈسٹریز (Creative Industries)** – میوزیکل انسٹرومنٹس، جیمز اینڈ جیولری، ہینڈی کرافٹس، اور تخلیقی مصنوعات۔ 🎨🎸💎5. **معدنیات اور معدنیات (Minerals)** – مرمر، معدنیات، اور متعلقہ پروسیسڈ پروڈکٹس کی برآمدات بڑھانا۔

⛏️🪨6. **مانی پاور (Manpower Exports)** – ہنر مند افرادی قوت کی بیرون ملک ترسیل اور ریمیٹنسز میں اضافہ (خاص طور پر ہائی سکلڈ ورکرز)۔ 👷♂️✈️7. **بلیو اکانومی (Blue Economy)** – سمندری وسائل، فشریز، اور سمندری تجارت سے متعلق برآمدات۔ 🌊🛳️8. **دیگر ابھرتے شعبے** – سروسز ایکسپورٹس (جیسے آئی ٹی کے علاوہ دیگر سروسز)، لائٹ انجینئرنگ، اور نئی پروڈکٹس جیسے گیسٹ اینڈ جیولری۔### اضافی اقدامات اور حکمت عملی – **کلسٹر بیسڈ ڈویلپمنٹ**: مخصوص علاقوں میں انڈسٹریل کلسٹرز بنانا (جیسے زرعی اور انڈسٹریل کلسٹرز)۔ – **ایکسپورٹ ریڈی پروگرام**: SMEs کو عالمی معیار پر لانا اور نئی مارکیٹس تک رسائی۔ – **انسینٹوز اور پالیسیز**: نئی انسینٹو سٹرکچر، ٹیرف ریٹیشنلائزیشن، اور ٹریڈ ایگریمنٹس (جیسے EU GSP+، GCC FTA) کا فائدہ اٹھانا۔ – **CPEC اور علاقائی تجارت**: چین اور دیگر ممالک کے ساتھ زرعی اور دیگر برآمدات بڑھانا۔یہ شعبے پاکستان کی قدرتی صلاحیتوں، افرادی قوت، اور جغرافیائی پوزیشن کو استعمال کر کے **ایکسپورٹ لیڈ گروتھ** کو یقینی بنانے کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔ اگر یہ ہدف حاصل ہوا تو پاکستان کی معیشت ڈالر کی کمی اور قرضوں کے جال سے نکل کر **مستحکم ترقی** کی طرف بڑھے گی! 🇵🇰💪مزید تفصیلات کے لیے آفیشل ویب سائٹ دیکھیں: uraanpakistan.pk (Exports سیکشن)۔ ✨

ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے اعلیٰ وزارتی وفد کے ہمراہ گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ کیا جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر ازبکستان کا استقبال کیا۔صدر ازبکستان کو جدید دفاعی نظام، صنعتی صلاحیتوں اور تکنیکی شعبوں پربریفنگ دی گئی۔ازبک وفد نے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کی اہم تنصیبات کا معائنہ کیا، وفد نے پاکستان میں تیار کیے جانے والے جدید دفاعی آلات کا مشاہدہ کیا، وفد نے دفاعی پیداوار اور صنعتی ترقی میں پاکستان کی مہارت کو سراہا۔دونوں ممالک نے شراکت داری، علم کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا، دورہ پاکستان اورازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے استحکام اورمختلف شعبوں میں تعاون کی اہم پیشرفت ہے۔
فلک جاوید خان اور اس جیسے کئی لوگ اُس نظریے کی وجہ سے قید ہیں جس پر ہم سب کھڑے ہیں۔۔۔فلک جاوید کو نا حق قید ہوئے 134 دن گُزر چُکے ہیں اور ظلم فسطائیت ابھی تک جاری ہے۔۔۔
سنہری دور ۔ اظہر سید بہت شاندار دور تھا ۔ارمی چیف کا سمدھی بزنس ایمپائر چلا رہا تھا ۔ائی ایس آئی چیف ہاؤسنگ سوسائٹیوں پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دے کر مال جمع کرتا تھا۔ایجنسی چیف کا بھائی زمینوں پر قبضوں میں مصروف تھا ۔وزیراعظم توشہ خانہ کے تحائف بیچ رہا تھا ۔وزیراعظم کی بیوی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک سے ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرتی تھی ۔بیوی کی سہیلی ٹرانسفر تبادلوں کے بزنس میں دونوں ہاتھوں سے کمائی میں مصروف تھی ۔بلین ٹری کے نام پر صوبے کو وفاقی محاصل سے ملنے والا حصہ آپس میں تقسیم ہوتا تھا ۔پشاور میٹرو کے نام پر اربوں روپیہ جیبوں میں ڈال لئے گئے تھے ۔نظام انصاف میں چیف جسٹس پارٹی ٹکٹ بیچ کر مال جمع کر رہا تھا ۔لندن ڈیم فنڈ ریزنگ میں پیسے جمع کر کے انیل مسرت کے زریعے لندن میں فلیٹ خریدے جا رہے تھے ۔ایک جج اتنے پیسے بنا رہا تھا اس کا نام ہی ٹرکاں والا پر گیا تھا ۔صحافیوں کی الگ لاٹری نکل آئی تھی ۔میاں بیوی کی جوڑی کے گھر شام کو محفل جمتی ۔ لندن فلیٹ، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف پراپیگنڈہ کی نئی ٹیکنیکس پر گفتگو ہوتی ۔ایک یوٹیوبر پنجاب بھر میں بل بورڈ کے ٹھیکوں سے دھڑا دھڑ پیسے بنا رہا تھا

۔ایک اپنے آن لائن رسالے میں امیج بلڈنگ کے نام پر کروڑوں کے اشتہار وصولتا تھا ۔پارلیمنٹ ایک کرنل کے اشارے پر قانون سازی کرتی تھی ۔سینٹ میں واضح اکثریت کے باوجود اپوزیشن کا امیدوار ہار جاتا تھا ۔ریاست کے تینوں ستون پارلیمنٹ،عدلیہ اور انتظامیہ ہی ریاست کو گھن کی طرح کھا رہے تھے ۔چوتھا ستون کہاں پیچھے رہتا میڈیا کی پانچوں انگلیاں گھی اور سر کراہی میں تھا۔پاؤں کے انگوٹھوں سے ووٹ لینے والا ڈپٹی اسپیکر بنا دیا گیا تھا اور حکم امتناعی پر سارا وقت گزار گیا ۔ایم آئی چیف جو سب کچھ جانتا تھا ائی ایس آئی چیف بھی رہ چکا تھا اسے گرجرانوالہ کی کور دے کر ایک ٹائلوں والا اس کے پیچھے لگا دیا “مجھ سے رشوت مانگی ہے”چند کمانڈر ہڑبڑا کر جاگ گئے “ملک ٹوٹ جائے گا”چیف کو بتا دیا کھیل ختم کیا جائے ۔یہ چند سرپھرے محب وطن کمانڈر ہی تھے جنہوں نے چیف کی تین ماہ اور چھ ماہ ایکسٹنشن کا دانہ چگتے سے بھی انکار کر دیا۔قریبی لوگوں کو ڈرایا لانگ کورس والا چیف نہ بنا تو شارٹ کورس والا کسی کو نہیں چھوڑے گا۔کمانڈروں کے گروپ نے واضح کر دیا جو بھی آئے نو ایکسٹنشن ۔ وزیراعظم فیصلہ کرے گا۔دھمکی دی چیف جسٹس جونئیر چیف کے خلاف کیس شنوائی کیلئے منظور کر لے گا ادارے میں بیرونی مداخلت ہو جائے گی ۔جواب ملا دیکھ لیں گے ۔پھر دیکھ لیا گیا ۔عدالت خود چور تھی ایک ہی ملاقات پر سہم گئی ۔ڈر گئی ۔بھاگ گئی ۔نیا چیف آ گیا۔ نیا پاکستان بن گیا۔نادہندگی ٹال دی گئی ۔نو مئی کو چین آف کمانڈ توڑنے کی سازش کی گئی ،چین آف کمانڈ نے ہی اسے ناکام بنا دیا۔پالتو اینکروں کی لال کی گئی بیشتر ملک سے بھاگ گئے ۔غلیظ ججوں کو ایک ایک کر کے ٹھکانے لگایا گیا۔آئینی ترامیم سے عدلیہ کے دانت اور ناخن نکال دئے گئے ۔جسے اثاثہ بنایا تھا ۔جو جماعت گملے میں اگائی تھی ۔اسے دھوپ ،پانی اور ہوا سے محروم کر دیا گیا ۔مسائل ہیں۔مشکلات ہیں لیکن سب خلوص کے ساتھ ماضی کی غلطیاں درست کرنے میں مصروف ہیں ۔پاکستان ہمیشہ زندہ باد










