تازہ تر ین

رابعہ شفیق ان ایکشن ھای کمشنر سنگاپور پاکستانی تاجر تجارتی تعلقات کو فروغ دے پاکستان زرعی مصنوعات فرنیچر کے لیے سنگاپور کی منڈی ایک ساز گار منڈی ثابت ہو گی ھای کمشنر رابعہ شفیق نے اور کیا کھا تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے صدام اطہر کی زیرقیادت سنگاپور کا دورہ کیا ۔ یہ دورہ پاکستانی زرعی مصنوعات اور فرنیچر کے لیے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور نئی برآمدی منڈیوں کی تلاش کے سلسلے کی ایک کڑی تھا۔ وفد نے پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے سنگاپور بزنس فیڈریشن کے اراکین سے ملاقات کی ۔سنگاپور کی معروف آٹھ زرعی ،تجارت اور خوراک کی تقسیم سے وابستہ کمپنیوں کے نمائندگان نے پاکستانی برآمدکنندگان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی اور تعاون کے ممکنہ مواقع پر گفتگو کی۔سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے وفد کو خوش آمدید کہا اور سنگاپور کی آسیان خطے کے لیے تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں سے پاکستانی مصنوعات کو علاقائی اور عالمی منڈیوں میں متعارف کروایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی برآمدکنندگان پر زور دیا کہ وہ نہ صرف سنگاپور بلکہ پورے جنوب مشرقی ایشیا میں کاروباری مواقع تلاش کریں۔ سنگاپور بزنس فیڈریشن 30,000 سے زیادہ کمپنیوں پر مشتمل بزنس چیمبر ہے۔ یہ بین الاقوامی تجارت اور کاروباری ترقی میں اپنے اراکین کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ملاقات کے دوران تجارتی روابط کو مضبوط بنانے، زیادہ طلب رکھنے والی مصنوعات کی شناخت اور سنگاپور کے مستحکم انفراسٹرکچر و جغرافیائی اہمیت کو بروئے کار لاتے ہوئے خطے میں توسیع کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ پاکستان اور سنگاپور کے درمیان باہمی فائدے پر مبنی کاروباری مواقع کی نشاندہی اور فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ٹیگزPakistani High Commissioner Rabia Shafiq urges exploring business opportunities in Singapore and the regionSingaporeگزشتہ مضموننائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت یوریا کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کےلئے قائم کمیٹی کا اجلاساگلا مضمونسیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی محمد ہمایوں خان کا سوات حادثہ پر اظہار افسوسKhurram Sardarمتعلقہ مضامینزیادہ مصنف کی طرف سےاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سوات میں سیلابی ریلے کے باعث پیش آنے والے دلخراش سانحہ پر گہرے رنج و غم کا…حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو یقینی بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں، وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمالسپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی روح اور پارلیمانی جمہوریت کے اصولوں سے ہم آہنگ ہے، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملکتازہ خبریںاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سوات میں سیلابی ریلے کے باعث پیش…ہفتہ, 28 جون 2025, 12:02 صبححفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو یقینی بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں، وفاقی…جمعہ, 27 جون 2025, 11:58 شامسپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی روح اور پارلیمانی جمہوریت کے اصولوں سے ہم…جمعہ, 27 جون 2025, 11:55 شامپاکستان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بچوں اور مسلح تنازعات پر سالانہ…

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved