رواں سال افغانستان میں 40 ٹن زعفران پیدا کیا گیا ہے۔افغانستان زعفران ورکرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال ملک میں 40 ٹن زعفران حاصل کیا گیا، جب کہ گزشتہ سال یہ پیداوار 30 ٹن تھی۔امریکہ، یورپ، چین، بھارت، سعودی عرب اور عمان کو 40 ملین امریکی ڈالر مالیت کا زعفران برآمد کیا گیا۔افغانستان زعفران کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔پہلے نمبر پر ایران ہے۔افغانستان مسلسل کئی سالوں سے اس نے معیار کے اعتبار سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔










