تازہ تر ین

صدر مملکت آصف علی زرداری کا بانی پی ٹی آئی کو’’ خواتین کی طرح رونے‘‘ کا طعنہ دینا افسوسناک اور قابل مذمت ہے:محمد علی درانی تفصیلات بادبان ٹی وی پر

صدر مملکت آصف علی زرداری کا بانی پی ٹی آئی کو’’ خواتین کی طرح رونے‘‘ کا طعنہ دینا افسوسناک اور قابل مذمت ہے:محمد علی درانی یہ بیان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید، بیگم نصرت بھٹو، بیگم کلثوم ، مریم نوازشریف، محترمہ فاطمہ جناح کی بہادری، سیاسی جدوجہداورکروڑوں پاکستانی خواتین کے عزم وہمت کی توہین ہےصدر آصف زراری کو اپنے یہ الفاظ واپس لے کر قوم کی خواتین سے معافی مانگنی چاہیے یہ بیان اور گفتگو کا انداز بلوچ روایات کے مطابق ہے نہ ہی وفاق پاکستان کی علامت، صدرمملکت کے آئینی عہدے کے شایانِ شان ہےحکومت کی طرح بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور پارٹی کو بھی صحت اور علاج کے معاملے میں سیاست نہیں کرنی چاہیے علاج کرانا قانون کے تحت حکومت کی ذمہ داری ہے، علاج کے لئے کہیں بھی جانا ڈیل نہیںسینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا انٹرویو میں اظہار خیال اسلام آباد:17 فروری سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا بانی پی ٹی آئی کو’’ خواتین کی طرح رونے‘‘ کا طعنہ دینا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، یہ بیان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید، بیگم نصرت بھٹو، بیگم کلثوم ، مریم نوازشریف، محترمہ فاطمہ جناح کی بہادری، سیاسی جدوجہداورکروڑوں پاکستانی خواتین کے عزم وہمت کی توہین ہے، انہیں اپنے یہ الفاظ واپس لے کر قوم کی خواتین سے معافی مانگنی چاہیے۔ ایک انٹرویو میں سینئر سیاستدان نے کہا کہ یہ بیان اور گفتگو کا انداز بلوچ روایات کے مطابق ہے نہ ہی وفاق پاکستان کی علامت، صدرمملکت کے آئینی عہدے کے شایانِ شان ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی خواتین سیاستدانوں نے جدوجہد اور بہادری کی بے مثال داستان لکھی ہے۔ وہ ایسے مواقع پر میدان میں نکلیں جب بڑے بڑے مرد میدان سے غائب ہوگئے تھے۔ اسی طرح ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں معاشرے میں عزم وہمت کی مثال ہیں۔ وہ اپنی قربانیوں اور بہادری سے ایسے ایسے کارنامے انجام دے چکی ہیں جن پر مرد ہی نہیں پورا معاشرہ فخر کرسکتا ہے لہذا یہ بیان نہایت ہی نامناسب ہے۔ ایک سوال پر محمد علی درانی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے شریک چئیرمین صدر آصف علی زرداری کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر آرڈر دیا تھا کہ وہ سیاسی مفاہمت کے لئے کردار ادا کریں۔ پارٹی چئیرمین کی اس ہدایت پر صدر زرداری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے میں کوئی مفاہمانہ کردار ادا کیا ہے، یا کرنے جا رہے ہیں یا کر سکتے ہیں تو یہ پارٹی چئیرمین کے حکم کی پاسداری ہے۔

میری رائے میں صدر آصف زرداری کو پارٹی چئیرمین کے آرڈر کو ماننا چاہیے۔ ایک اور سوال پر سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت کو بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں ازخود اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے بہترین علاج فراہم کرنا چاہیے اور جس ہسپتال لیجانا پڑے، ضرور لے کر جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بیماری پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ اس معاملے میں حکومت اپنے موقف اور طرز عمل میں تبدیلی لائی ہے ، جو اچھی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ علاج کے لئے بیرون ملک جانا ڈیل نہیں ۔کسی بھی بیمار کا انسانی بنیادوں پرعلاج کرانا حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے۔ اس پر مذاق ہونا چاہیے نہ ہی ڈیل کی پھبتیاں کسی جانی چاہیں۔ ایک اور سوال پر محمد علی درانی نے کہاکہ فیملی میں عمران خان خود، اُن کی اہلیہ بشری بی بی اور اُن کے بیٹے شامل ہیں۔ اِن سے ہی کنسلٹ ہونا چاہیے۔جس طرح میں صحت اور علاج کے معاملے میں حکومت سے کہتا رہا ہوں کہ وہ سیاست نہ کرے اسی طرح بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور پارٹی کے لوگوں کو بھی اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ۔ ********

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved