
پاکستان کی مسلح افواج نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں فت/نہ الخو/ارج کے ٹھکانوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی انجام دی۔ کارروائی میں سات اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ف/تنہ الخو/ارج، اس کے اتحادی اور داعش خراسان (ISKP) کے ٹھکانے شامل تھے۔ آپریشن انتہائی درستگی، مہارت اور پیشہ ورانہ انداز میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں 140 سے زائد دہش/تگ/رد ہلاک ہوئے۔یہ کارروائی ملکی اور علاقائی امن کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں اور عوام کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائے گا۔

*آئی سی سی T20ورلڈ کپ 2026**جنوبی افریقہ سپرایٹ مرحلہ میں بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی*

امریکی ریاست فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی رہائشگاہ مار اے لاگو میں داخلے کی کوشش کرنے والے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص شاٹ گن اور ایک فیول کین اٹھائے ہوئے تھا۔
ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کو جانشین نامزد کر دیا، زیادہ تر اختیارات سونپ دیے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو سائیڈ لائن کر دیا گیا۔ مذاکرات سمیت ریاستی امور کی نگرانی لاریجانی کر رہے ہیں۔ خامنہ ای نے 4 سطحوں پر مشتمل اپنے جانشین بھی مقرر کر دیے۔ نیویارک ٹائمز کا دعوی
خطے میں امریکی فوجی قوت جمع ہو نے کے باوجود ایران کے ہتھیار نہ ڈالنے پر ٹرمپ مایوسصدر ٹرمپ نے سوال کیا کہ اتنے دباؤ اور بحری طاقت کی موجودگی کے باوجود ایران ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیوں نہیں کر رہا۔ خصوصی ایلچی وٹکوف کا انکشاف
خامنہ ای نے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کو جانشین نامزد کر دیا، زیادہ تر اختیارات سونپ دیے۔

قومی ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا میں مشکلات کا سامنا، پی ایچ ایف کی پی ایس بی کو جاری رپورٹ منظر عام پر ،اہم انکشافاتاسلام آباد: سابقہ پی ایچ ایف منیجمنٹ کی جانب سے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو ارسال کی گئی ایک تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس میں FIH پرو لیگ سیزن 7 کے دوران قومی ٹیم کو درپیش انتظامی اور مالی مشکلات کی مکمل تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہاکی کی عالمی تنظیم FIH نے پرو لیگ سیزن 7 کو چار مراحل میں شیڈول کیا تھا۔ پہلا مرحلہ 9 تا 14 دسمبر 2025 کو ارجنٹائن میں منعقد ہونا تھا جبکہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ٹورنامنٹ کے لیے 25 ملین روپے کی منظوری دی گئی اور رقم پی ایس بی کو منتقل کر دی گئی۔سابقہ پی ایچ ایف فیڈریشن کے مطابق مذکورہ رقم فیڈریشن کو منتقل کرنے کے بجائے پی ایس بی نے خود معاملات سنبھالنے کا فیصلہ کیا، تاہم ہوٹل بکنگ، ایئر ٹکٹس، ویزا پراسیسنگ اور ٹیم کے TA/DA کی بروقت ادائیگی میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارجنٹائن مرحلے کے لیے بروقت ٹکٹوں کی بکنگ نہ ہونے کے باعث ٹیم کی روانگی میں تاخیر ہوئی، FIH کی تجویز کردہ ہوٹل دستیاب نہ رہا اور ویزوں کے اجراء میں بھی مشکلات پیش آئیں۔ مزید برآں کھلاڑیوں کو یومیہ الاؤنس کی ادائیگی نہ ہونے پر اسلام آباد ٹریننگ کیمپ کے دوران احتجاج بھی دیکھنے میں آیا۔دوسرا مرحلہ 2 فروری سے 15 فروری 2026 تک آسٹریلیا میں شیڈول تھا۔ پی ایچ ایف کے مطابق آسٹریلوی ویزا، ہوٹل بکنگ اور ٹکٹوں کے معاملات کے لیے متعدد بار یاد دہانیاں کروائی گئیں

، تاہم ہوٹل کو مقررہ مدت میں پیشگی ادائیگی نہ کی جا سکی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ٹیم کی روانگی سے صرف دو دن قبل 49,280 امریکی ڈالر نقد فراہم کیے گئے جبکہ ہوٹل کی ڈیڈ لائن گزر چکی تھی۔ آسٹریلیا پہنچنے پر ہوٹل نے طے شدہ نرخوں پر رہائش دینے سے انکار کر دیا اور دگنے نرخوں کا مطالبہ کیا، جس کے باعث ٹیم کو متبادل رہائش کا انتظام کرنا پڑا۔ اس صورتحال میں ٹیم منیجر کو ذاتی کوششوں سے مقامی سطح پر ادائیگی کا بندوبست کرنا پڑا۔سابقہ پی ایچ ایف فیڈریشن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ویزا فیس، ایئر ٹکٹ، ہوٹل کی پیشگی ادائیگی اور یومیہ الاؤنس کے تمام فنڈز پی ایس بی کے پاس موجود تھے، تاہم بروقت منتقلی نہ ہونے کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔رپورٹ میں پرو لیگ کے چاروں مراحل ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم اور لندن کا مکمل شیڈول اور پی ایس بی کے ساتھ ہونے والی تاریخ وار خط و کتابت کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔ذمہ دار کوئی بھی ہو، لیکن اس پوری صورتحال کے نتیجے میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر قومی ٹیم کو رہائش اور ادائیگی جیسے معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس سے نہ صرف کھلاڑیوں کو سبکی اٹھانا پڑی بلکہ پاکستان کی ساکھ بھی

🚨🚨🚨*ایران سپریم لیڈر شہادت کے لیے تیار – جانشین نامزد، اختیارات تقسیم امریکا کے سامنے سرنڈر نہیں کرنا- خامنائی کا جنگ کا حکم ۔*
🚨🚨🚨*خامنہ ای نے جانشینوں کی فہرست تیار کر لی، ایران کا امریکا کے دباؤ کے آگے نہ جھکنے کا اعلان*










