تازہ تر ین

پنجاب حکومت نے ویڈ لاک پالیسی کی دھجیاں اڑا دی تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

سپریم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ – ویڈ لاک پالیسی پر تاریخی وضاحتسپریم کورٹ آف پاکستان نے CPLA No. 4701 of 2024 (مبشر اقبال ظفر بنام وزارتِ دفاع و دیگر) میں ایک نہایت اہم اور اصولی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں شادی شدہ سرکاری ملازمین کی ٹرانسفر کے معاملہ پر “Wedlock Policy” کی قانونی حیثیت اور اس کے نفاذ کو واضح کیا گیا۔یہ فیصلہ مورخہ 04 دسمبر 2025 کو جسٹس Ayesha A. Malik اور جسٹس Munib Akhtar پر مشتمل بینچ نے تحریر کیا۔💢 کیس کا پس منظردرخواست گزار ایک Assistant Health Inspector (BPS-5) تھے جنہیں عبدالحکیم (ضلع خانیوال) سے ڈیرہ نواب صاحب (ضلع بہاولپور) ٹرانسفر کر دیا گیا۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ:ان کی اہلیہ سرکاری سکول ٹیچر ہیں اور دل کی مریضہ ہیں۔وہ خود شوگر کے مریض ہیں۔ان کے دو کم سن بچے ہیں جنہیں والدین کی نگرانی درکار ہے۔Wedlock Policy کے تحت میاں بیوی کو ایک ہی اسٹیشن پر تعینات رکھا جانا چاہیے، خاص طور پر جب طبی مسائل موجود ہوں۔ان کی اپیل Federal Service Tribunal نے مسترد کر دی، جس کے بعد معاملہ Supreme Court of Pakistan میں آیا۔⚖ سپریم کورٹ کے اہم نکات1️⃣ ویڈ لاک پالیسی محض رسمی ہدایت نہیںعدالت نے واضح کیا کہ 1998 سے نافذ Wedlock Policy کا مقصد شادی شدہ سرکاری ملازمین کو غیر ضروری علیحدگی اور خاندانی مشکلات سے بچانا ہے۔2️⃣ میڈیکل گراؤنڈ کو اعلیٰ ترجیحپالیسی کے مطابق طبی مسائل کو سب سے زیادہ ترجیح دی جانی چاہیے۔3️⃣ پبلک انٹرسٹ کی مجبوری ضروریعدالت نے کہا کہ اگر کسی ملازم کو اسی اسٹیشن سے ہٹایا جائے جہاں اس کا شریک حیات تعینات ہو تو اس کیلئے “compelling public interest” کی ٹھوس وجہ ہونی چاہیے۔ محض روٹین ٹرانسفر کافی نہیں۔4️⃣ آئینی اصولوں کی روشنی میں فیصلہعدالت نے آئین کے آرٹیکل 34 اور 35 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست پر لازم ہے کہ:شادی اور خاندان کا تحفظ کرےخواتین کی قومی زندگی میں مکمل شرکت کو یقینی بنائےلہٰذا ایسی پالیسیوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔💢عدالت کا حتمی حکمسپریم کورٹ نے:فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا08.02.2021 کا ٹرانسفر آرڈر منسوخ کر دیاسول پٹیشن کو اپیل میں تبدیل کرکے منظور کر لیا🔎 اس فیصلے کی قانونی اہمیت✔ Wedlock Policy کو مضبوط عدالتی پشت پناہی حاصل ہوگئی۔✔ سرکاری ملازمین کو روٹین ٹرانسفر کے نام پر خاندان سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔✔ محکمہ اپنی مرضی سے پالیسی کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔✔ “Legitimate Expectation” کا اصول تسلیم کیا گیا۔ یہ فیصلہ تمام شادی شدہ سرکاری ملازمین خصوصاً خواتین ملازمین کے لیے ایک سنگِ میل ہے۔ریاستی پالیسیوں کا مقصد عوام کی فلاح ہے، نہ کہ انہیں مشکلات میں ڈالنا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved