
*آج کی پوسٹ میں 38 ہیڈلائنز ہیں*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑*🛑 24 فروری 2026 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 (1) ٹی 20 ورلڈکپ: ہیری بروک کی شاندار سنچری، پاکستان کو شکست دیکر انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا🚨 (2) سیکیورٹی واپس لینے پر سابق وزیر اعلیٰ گنڈاپور خیبرپختونخوا حکومت پر برہم🚨 (3) صوبے میں ہماری حکومت ہے لیکن پھر بھی یہ بلا جواز اقدام کیا گیا ہے، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور🚨 (4) بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر خود کش حملہ، پنجاب پولیس کے 2 اہلکار شہیـد، 4 زخمی🚨 (5) کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار اور ایک شہری شہیـد🚨 (6) کرک: فتنۃ الخوارج کا زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانے والی ایمبولینس پر حملہ، آگ لگا کر زندہ جلا دیا🚨 (7) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری، 85 فیصد طلبہ وطالبات کامیاب🚨 (8) مجموعی طور پر 06 لاکھ 59 ہزار 228 طلبہ وطالبات شریک، مختصر وقت میں شفاف ترین نتائج کا نیا ریکارڈ قائم🚨 (9) کراچی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکا، گھر تباہ، واقعہ شاہ فیصل کالونی نمبر چار میں پیش آیا، کمسن بچی سمیت 4 افراد زخمی🚨 (10) راولپنڈی: عمران خان کی بہن نورین نیازی نالے میں گرگئیں، ایک اور خاتون بھی زخمی، ویڈیو وائرل🚨 (11) پارٹی چیئرمین نہ ہوتا تو عمران خان کی رہائی کی کوششوں پر بڑا کچھ کہتا، جو بس میں ہے کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر🚨 (12) وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق🚨 (13) لاہور: ریسٹورنٹ میں لوٹ مار کرنے والے تینوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے🚨 (14) امریکا کے پاس ایر_ان پر لگاتار 5 دن تک خوفناک حملے کرنے کا ذخیرہ موجود ہے؛ اس را_ئیل🚨 (15) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: شاہد آفریدی نے انگلینڈ کیخلاف پلیئنگ الیون سے اپنے داماد کو نکال دیا🚨 (16) شوہر حارث کھوکھر کا ڈاکٹر نبیہا پر مشکوک فطرت کا الزام، پرانا کلپ وائرل ہوگیا🚨 (17) عمران خان نے پیغام دیا ہے انھیں نظر نہیں آرہا میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے، علیمہ خان🚨 (18) پـی ـ ٹی ـ آئی کے رکن قومی اسمبلی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو🚨 (19) عمران خان کو ایسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹر کی سہولت موجود نہیں ہے، سہیل آفریدی🚨 (20) امریکا ایر_ان جنگ کے بیچ میں حــزب اللہ آئی تو لبنان کو تباہ کرکے رکھ دیں گے؛ اس را_ئیل کی دھمکی🚨 (21) عمران خان کی اسپتال سے واپسی کی ویڈیو بنانے والا پـی ـ ٹی ـ آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ زیر حراست🚨 (22) پـی ـ ٹی ـ آئی دور میں اراضی کرپشن کا مقدمہ، ن لیگ کے سابق سینیٹر ساتھیوں سے باعزت بری🚨 (23) عمران خان کو پمز اسپتال میں آنکھ کے اہم آپریشن کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا🚨 (24) لاہور: ریسٹورنٹ میں لوٹ مار کرنے والے تینوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے🚨 (25) عمران خان کے دوسرے چیک اپ سے متعلق بھی ہمیں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، بیرسٹر گوہر🚨 (26) عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور🚨 (27) اسحاق ڈار کل جدہ روانہ ہونگے، او آئی سی کے ہنگامی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے🚨 (28) کراچی : فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو کچلنے والے ملزم پر پولیس کی مہربانیوں نے کئی سوالات اٹھا دیئے🚨 (29) کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس بندش کے دعوے ٹھیک نہیں: سوئی سدرن کی وضاحت🚨 (30) فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 400 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے روپے ہوگئی ہے🚨 (31) پشاور: خاتون سول جج سے ہتک آمیز رویے پر وکیل کو 6 ماہ قید کی سزا🚨 (32) سوشل میڈیا پر تنہائی کی تصویر بنے ننھے بندر کو برطانوی انفلوئنسر کی ڈھائی لاکھ ڈالر میں خریدنے کی پیشکش🚨 (33) بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل؛ گرفتاری کے بعد برطرف برطانوی سفیر ضمانت پر رہا🚨

(34) ایک اور حادثہ؛ بھارت کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر گیا؛ 7 افراد سوار تھے🚨 (35) آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا🚨 (36) جنوبی وزیرستان: شرپسندوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے اُڑا دیا🚨 (37) امسال 29 ویں روزے کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں اور اس سال رمضان المبارک کے 30 روزے ہوں گے، محکمہ موسمیات🚨 (38) محکمہ موسمیات نے کہا کہ 19 مارچ کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے
ففتھ جنریشن وار کے سابق سپاہی ۔اظہر سید پنجاب حکومت کے خریدے گئے جہاز کو لے کر غلیظ تصاویر گولڈ سمتھ خاندان کے فنڈ سے بنے سائبر سیل میں بنائی گئیں ،یہ تصاویر ایک جنرل صاحب کو ففتھ جنریشن وار میں مشاورت فراہم کرنے والے میڈیا دلالوں صابر شاکر،عمران ریاض،معید پیرزادہ ،شاہین صہبائی اور وجاہت ایس خان نے الگ الگ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں ۔ گولڈ سمتھ خاندان کے اسی سائبر سیل کی طرف سے شریف خاندان کے کسی فرد یا کسی حکومتی شخصیت کے دورہ برطانیہ کے دوران پیچھا کرایا جاتا تھا ۔لندن فلیٹ کے باہر احتجاج کرنے والے نمایاں کرداروں کو جمائیا گولڈ سمتھ کی طرف سے سالانہ ڈنر گزشتہ پانچ سال سے کرایا جا رہا ہے ۔ففتھ جنریشن وار میں مشاورت فراہم کرنے والوں میں سے وجاہت ایس خان کو وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کروایا گیا تھا اور واش روم میں بیٹھ کر تیار کروایا گیا ویڈیو پیکیج ففتھ جنریشن وار کے مجاہدین کے زریعے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا میں پھیلایا گیا تھا ۔شاہین صہبائی کی اہلیہ پختون ڈاکٹر تھیں ۔کراچی میں پختون مہاجر فسادات کے دوران زخمی پٹھان پختون سرجن کے گھر میں بنے کلینک میں جایا کرتے تھے ۔شاہین صہبائی کسی نمایاں زخمی پختون کے متعلق اطلاع پاتا تو اس کی مخبری ایم کیو ایم کو کر دیا کرتا تھا ۔درجنوں پختون کلینک سے واپسی پر ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کے ہاتھوں مارے گئے تو ایجنسیوں کے کان کھڑے ہوئے لیکن شاہین صہبائی ایجنسیوں کے ہاتھ ڈالنے سے پہلے ہی امریکہ فرار ہو گیا ۔مشرف دور میں یہ غلیظ شخص معافی تلافی کروا کر دوبارہ گڈ بکس میں آگیا اور ففتھ جنریشن وار کا اہم مشیر بن گیا ۔معید پیرزادہ کی بیوی نے اپنی ساس اور دلال معید کی والدہ کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا اور وہ آزاد کشمیر اپنے آبائی گھر اکیلی رہتی تھیں ۔ایک روز بینک سے دو لاکھ روپیہ نکلوا کر آئیں تو گھریلو ملازم نے پیسوں کے لالچ میں قتل کر دیا لیکن بعد میں پکڑا گیا ۔یہ غلیظ شخص دوبئی کے ایک ہسپتال میں اپنے مرے ہوئے باپ کے انگوٹھے پراپرٹی دستاویزات پر لگواتے ہوئے ایک نرس کے نوٹس لینے پر گرفتار ہوا لیکن ففتھ جنریشن والوں کی سفارش پر رہا کروا لیا گیا ۔صابر شاکر اور ارشد شریف کی جوڑی بھی ففتھ جنریشن وار والوں کی پسندیدہ مشاورتی جوڑی تھی جبکہ ایک جوڑی دو میاں بیوی کی تھی ۔یہ چار کا ٹولہ ہفتے میں تین روز ایک ملاقات کرتا پاناما کیس کو میڈیا کے پرائم ٹائم میں عوام کو گمراہ کرنے کیلئے نے نئی تجاویز تیار کرتا ۔تحریک عدم اعتماد کے بعد اے آر وائی میں جنرل باجوہ کو ہدف بنانے پر جب فوج نے نوٹس لیا تو صابر شاکر پہلے لندن بھاگا جبکہ ارشد شریف کو بعد میں پشاور ایئر پورٹ سے بھگایا گیا۔عمران ریاض نے الگ سے اپنی پہچان بنائی تھی اور وہ ایک علیحدہ گھوڑا تھا۔ففتھ جنریشن وار والوں سے اپنے تعلقات کے زور پر یہ پنجاب میں بل بورڈز کے ٹھیکے لیتا تھا ۔بعد ازاں فوجی کیمپ چھوڑ کر یہ بھی گولڈ سمتھ خاندان کے سائبر سیل کا مجاہد بن گیا لیکن اسکی الگ خوبی اپنے یوٹیوب پروگرام کے زریعے ماہانہ بنیادوں پر کروڑوں روپیہ کی کمائی تھی ۔ففتھ جنریشن وار کے یہ تمام سابق مجاہد اب فوج کے خلاف پراپیگنڈہ سیل کے فعال رکن بن چکے ہیں اور موجودہ سسٹم میں کسی کا وطن واپسی کا پروگرام نہیں ہے ۔

طارق رحمان کے وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالتے کے چند روز بعد ہی بنگلادیش کی آرمی میں اعلیٰ سطح پر بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں تعینات دفاعی مشیر بریگیڈئیر جنرل محمد حفیظ الرحمان کو ترقی دیکر میجر جنرل بنا دیا گیا ہے اور انہیں 55 انفنٹری ڈویژن کا جنرل آفیسر کمانڈنگ تعینات کرکے فوری وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمان کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ میجر جنرل قیصر رشید چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل آف فورسز انٹیلی جنس تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل محمد جہانگیر عالم کو وزارت خارجہ میں سفیر لگا دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل میر مشفیق الرحمان کو آرمڈ فورسز ڈویژن میں پرنسپل اسٹاف آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان سے پہلے پی اس او رہنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی خدمات وزارت خارجہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ بنگلادیش میں 12 فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بی این پی نے 209 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی نے 77 نشستیں حاصل کیں۔ بی این پی کے سربراہ طارق رحمان بنگلادیش کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال چکے ہیں جبکہ امیر جماعت اسلامی بنگلادیش کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر ایران نے ثالثی کی پیشکش کر دی لیکن معاملات اب پہلے جیسے نہیں رہے ہیں۔وزیراعظم کے قطر دورے کے باوجود بھی سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی جھڑپیں جاری ہیں اور افغان طالبان اپنے تیار کردہ دہشت گردوں کو ایکٹیو کر چکے ہیں جو ملک میں حملے کر رہے ہیں۔مگر صورتحال کیوں تبدیل ہوگئی ہے اس کی بنیادی وجہ پاکستان کا سعودی عرب کی طرف جھکاؤ تھا مگر پاکستان قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی کیساتھ اسی بیلنس پالیسی پر جانا چاہتا ہے جو امریکہ و چائنہ کے درمیان رکھی ہوئی ہے مگر سعودی عرب کیساتھ کچھ مختلف نوعیت کے معاملات ہیں اور قطر پر اعتماد نہیں کیا جاتا مگر وہ امریکہ تک بہت سی چیزیں کلیئر کرواتا ہے۔اس وجہ سے پاکستان تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا۔ پاکستان اگر سعودی عرب کیطرف جاتا ہے متحدہ عرب امارات اور قطر کیخلاف ہو جاتے ہیں، قطر اور سعودی عرب کا اعتماد بحال ہوا ہے ترکیہ نے بھی کوشش کی ہے کہ قطر ایسی چیزوں سے باز رہے مگر ترکیہ، سعودی عرب اور ایران کی کوشیش ناکام ہوچکی ہیں۔پاکستان نے سعودی عرب کے ذریعے سے پیغام دیا تھا کہ افغان طالبان کو روکیں نہیں تو ہم ایک گرینڈ آپریشن کی طرف جائیں گے، پھر ہم کسی بھی مذاکرات کی میز پر نہیں آئیں گے سعودی وفد تین دن افغانستان میں مقیم رہا مگر افغان طالبان کے امیر کی ڈوریں قطر کے ہاتھ میں ہیں انھوں نے سعودی عرب کے وفد کو کوئی لچک نہیں دکھائی سعودی عرب اصل میں افغان طالبان کی نہ حمایت کرتے نہ ان کو اس خطے میں حکومت کرنے کے قائل ہیں۔اس وجہ سے سعودی عرب پاکستان کی وجہ سے مداخلت کر رہا ہے۔ پاکستان نے افغان طالبان کے تیار کردہ جن دہشت گردوں کے سینٹرز کو نشانہ بنایا اور ایک سے ڈیڈھ گھنٹے بعد پریس ریلیز جاری کر دی کہ ہم نے 7 جگہوں پر ائیر سٹرائیک کی ہے۔وہ افغان طالبان اور قطر کیلئے حیران کن تھا۔قطر کی انویسٹمنٹ اور افغان طالبان کے خفیہ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔اور پہلی بار کھل کر بھی پاکستان کا سامنے آنا بہت بڑا المیہ تھا۔افغان طالبان نے قطر سے بات کی، افغان طالبان کی عبوری حکومت میں بھی کافی تقسیم ہوئی ہے۔قندھاری گروپ پرو قطر ہے حقانی نیٹ ورک کے رابطے متحدہ عرب امارات سے ہیں،صدر آصف علی زرداری کی متحدہ عرب امارات کے شیخ کیساتھ ملاقات کے بعد چیزیں بدلنا شروع ہوئیں۔اور انھوں نے پاکستان کی ائیر سٹرائیک کی مذمت تک نہیں کی یہ بھی قطر کیلئے حیران کن تھا۔ افغانستان میں این آر ایف نے پشتونوں کیخلاف ہزارہ، تاجک، ازبک، ترکمان اور بلوچ کے قائم کردہ اک نئے اتحاد کا بھی اعلان کیا جو افغانستان کے نان پشتون علاقوں کو طالبان سے آزاد کرائیں گے اور کہا کہ وہ واخان راہداری کا عارضی انتظامی کنٹرول سنبھالے اور اسے ایک محفوظ بفر زون کے طور پر قائم کرے۔این آر ایف نے کہا کہ پاکستان ہماری حکومت کو تسلیم کرے اور واخان کوریڈور کو عارضی قومی دارالحکومت قرار دینے کی حمایت کرے۔یہ اتحاد اور پاکستان کی حمایت افغان طالبان کی حکومت بھی گرا دے گا اور قطر کا بھی یہاں سے صفایا ہو جائے گا۔افغان طالبان کی اس عبوری حکومت کو انڈیا کے علاوہ کسی اور ملک کی حمایت نہیں مل رہی نہ مذمتی بیان جاری کئے گئے ہیں۔ قطر اور افغان طالبان بڑی کریٹیکل صورتحال میں پھنس گئے ہیں۔ قطر نے صورتحال کو پھانپ لیا اور پاکستان سے رابطہ کیا کہ ہم ملاقات میں بہت سے چیزیں ڈسکس کرسکتے ہیں کیا دورہ ہوسکتا ہے؟یہ پیغام پاکستان کو ترکیہ کی طرف سے آیا اور پاکستان نے سعودی عرب سے دعوت نامہ دلوایا اس کے بعد اچانک دورے کا اعلان کیا گیا۔اور وزیراعظم کو ائرپورٹ محمد بن عبدالعزیز الخلیفی خود لینے آئے۔ پہلے والے دوروں میں ایسا نہیں ہوا۔محمد بن عبدالعزیز الخلیفی قطر کے ٹاپ لیول کے افیشل ہیں جو بہت سے معاملات میں سرگرم رہے ہیں اب خارجہ امور کے وزیر مملکت ہیں۔قطر کی انٹیلی جنس ایجنسی میں کافی کردار رہا ہے۔ پاکستان پہلے بھی قطری حکام کو بریفننگ دے چکا ہے مگر اس بار بریفننگ دینے نہیں بلکہ لینے گئے ہیں۔ وزیراعظم کے دورے سے پہلے قطری میڈیا الجزیرہ کی رپورٹنگ کو بھی کلوز کر دیا گیا ہے۔پاکستان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ قطر کو بھی اب متحدہ عرب امارات کیطرح ہینڈل کرنا ضروری ہوگیا ہے ورنہ سر سے پانی گزر جائے گا مسلمانوں کیخلاف متحدہ عرب امارات کے بعد خوفناک چالیں قطر ہی چلتا رہا ہے۔لوگ جذبات میں آ جاتے ہیں ورنہ ح م ا س کی قیادت کو مروانے، پوری تحریک کو جنگ میں دھکیلنے والے اور اسرائیل کو قبضہ کرنے کا راستہ دکھانے والے بھی یہ قطری ہیں۔میں کبھی اس پر لکھوں گا۔ان کا کردار بھی اسرائیل جیسا ہی ہے۔بس فرق یہ ہے کہ یہ مسلمان ہیں وہ یہودی ہیں۔ تحریر:فرحان ملک










