بجٹ سے قبل بجلی صارفین پر 46 ارب 61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالتے ہوئے جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی کردی ہے

بجٹ سے قبل بجلی صارفین پر 46 ارب 61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالتے ہوئے جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی کردی ہے” نیپرا“ نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جون میں 2 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ایک ساتھ وصول کی جائیں گی.

نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی کردی گئی جبکہ جولائی اور اگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے. اس سے قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا واضح رہے کہ یکم جون کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے قیمتوں میں 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی تھی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ جون میں 2 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ایک ساتھ ہوجائیں گی جس کے ساتھ بجلی کی فی یونٹ زیادہ سے زیادہ قیمت 65 روپے تک پہنچ سکتی ہے.

حکومت کی وفاقی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ ا یکم جولائی 2024 سے ہفتہ کی چھٹی ختم ہو جائیگی✍️ اس کا اطلاق دفاعی اداروں کے زیر انتظام چلنے والے اداروں ارمی ویلفیئر ٹرسٹ فوجی فاونڈیشن اور ڈی ایچ ایز پر بھی ھو گا افواج پاکستان اس سے قبل بھی ایک چھٹی کرتی ھے 62 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ ھوگی اس کا اطلاق افواج پاکستان پر نھی ھو گا مزید خبرون کے لیے ھمارے چینل کو فالو کرے

حکومت کی وفاقی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ ا یکم جولائی 2024 سے ہفتہ کی چھٹی ختم ہو جائیگی✍️ اس کا اطلاق دفاعی اداروں کے زیر انتظام چلنے والے اداروں ارمی ویلفیئر ٹرسٹ فوجی فاونڈیشن اور ڈی ایچ ایز پر بھی ھو گا افواج پاکستان اس سے قبل بھی ایک چھٹی کرتی ھے 62 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ ھوگی اس کا اطلاق افواج پاکستان پر نھی ھو گا مزید خبرون کے لیے ھمارے چینل کو فالو کرے

پاکستان اور افغان کی وزارت خارجہ اب نوبت یہاں تک ان پھنچی۔ 2 بڑے خفیہ ایجنسی کے 2 بڑوں کا ٹکراؤ سب کچھ تحس نھس جانیے بادبان ٹی وی پر

پاکستان اور افغانستان کی وزارت تجارت نے عارضی داخلہ دستاویز(ٹی اے ڈی )کے طریقہ کار کو نافذ کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں استعمال ہونے والی کارگو گاڑیوں کی نقل و حرکت کو منظم کیا جا سکے۔ پیر کو وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق افغانستان رجسٹرڈ گاڑیوں کے لیے عارضی داخلہ دستاویز کے لیے درخواستیں پاکستان ایمبیسی کابل اور پاکستان قونصلیٹ، قندھار کی ونڈو نمبر 5 پر روزانہ 11سے 12 بجے جمع کی جائیں گی۔پاکستانی رجسٹرڈ گاڑیوں سے ٹی اے ڈی کے لیے درخواستیں تمام کام کے دنوں میں افغانستان قونصلیٹ جنرلز، کوئٹہ اور پشاور میں 10 سے 11 بجے تک جمع کی جائیں گی۔دونوں فریقوں نے سفارت خانے/ قونصل خانوں اور ویب سائٹس پر درخواست فارم کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے جو مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ درخواستوں کی وصولی کے بعد پانچ دنوں کے اندر عارضی داخلہ دستاویز جاری کیا جائے گااور گاڑی، ڈرائیور اور کلینر کے لیے علیحدہ عارضی داخلے کی دستاویز جاری کی جائے گی۔ فیس صرف گاڑی کا عارضی داخلہ دستاویز جاری کرنے کے لیے وصول کی جائے گی۔ تاہم اس گاڑی کے ڈرائیوروں اور کلینر کے لیے ٹی اے ڈی پاس مفت ہوگا۔ عارضی داخلے کی دستاویز ایک وقت میں ایک گاڑی کے لیے اور صرف اس کیریئر کے لیے درست ہوگی جسے یہ جاری کیا گیا ہو۔یہ دوسرے کیریئرز کو منتقلی کے قابل نہیں ہوگا۔ عارضی داخلہ دستاویز 100 امریکی ڈالر کے عوض جاری کیا جاتا ہے اور اس کی مدت متعدد سفروں کے ساتھ 6 ماہ کے لیے ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ، پشاور/کوئٹہ منظور شدہ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کی فہرست افغانستان کے قونصلیٹ جنرلز، کوئٹہ اور پشاور کے ساتھ شیئر کرنے کا ذمہ دار ہے، اس لیے ٹرانسپورٹ آپریٹرز/پاکستان رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ، پشاور/ میں درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔عارضی داخلہ دستاویز میکانزم کے تحت چلنے کے لیے اپنے ٹرکوں کی رجسٹریشن کے لیے کوئٹہ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کی سہولت کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں۔15 جون 2024 کے بعد، عارضی داخلہ دستاویز (ٹی اے ڈی) کے بغیر کسی بھی گاڑی کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکام کے مطابق 3 جون 2024 کو عارضی داخلہ دستاویز کے ساتھ تین گاڑیاں طورخم کراس ہوئیں۔عارضی داخلہ دستاویز کے طریقہ کار کو SRO 702(I)/2024 مورخہ 23-5-2024 فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے ۔

سائفر کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا

سائفر کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے، ٹرائل کورٹ کا 30جنوری 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عمران خان کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف 15اگست 2023 کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا، ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کیا، عمران خان کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو رہا کیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے، ٹرائل کورٹ کا 30جنوری 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ شاہ محمود کے خلاف 15 اگست 2023 کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا، ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمہ درج کیا، شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو رہا کیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ اپیلیں منظور کرنے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اپ ڈیٹ ڈیلس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش سے متاثر پاکستان کرکٹ ٹیم صرف فزیکل اور فیلڈنگ سیشن کر سکی تیز بارش کے باعث ٹریننگ سیشن ختم کرنا پڑا پاکستان ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق سہہ 4 بجے سے 7 بجے ٹریننگ سیشن کرے گی

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا معطل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا رہا کرنے کا حکم،

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا معطل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا رہا کرنے کا حکم،

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور،

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ مختصر فیصلہ سُنایا۔

تھانہ مارگلہ کے علاقے میں سعودی ڈپلومیٹ سے ڈکیتی کا معاملہ۔۔۔تھانہ مارگلہ پولیس متاثرن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا

اسلام آباد تھانہ مارگلہ کے علاقے میں سعودی ڈپلومیٹ سے ڈکیتی کا معاملہ۔۔۔تھانہ مارگلہ پولیس متاثرن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔۔۔۔ہل ویو پارک میں واک کر رہے تھے دو لوگ شلوار قمیض پہنے ہمارے پاس آئے۔۔۔۔مقدمے کا متن موٹر سائیکل چلانے والا مسلح پسٹل جبکہ دوسرے شخص کے پاس خنجر تھا۔۔۔۔متن ڈاکووں نے ہم سے اسلح کی نوک پر دو آئی فون 15 پرو چھین لئے۔۔۔متن ڈاکو موبائل چھیننے کے بعد کافی دیر انکا پاسورڈ پوچھتے رہے۔۔۔۔متن