افغان شہریوں سمیت غیر ملکیوں کو تمام رعایت ختم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان افغان شہریوں سمیت ان تمام غیر ملکیوں پر اپنے قوانین کا اطلاق کرے گاجو ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں سلامتی کونسل میںتنازعات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے دوران انسانیت کو ترجیح دینے سے متعلق ایک سیشن کے دوران اپنے بیان میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے ملک میں موجود افغان پناہ گزینوںپر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے شورش زدہ پڑوسی ملک کے شہریوں کو پناہ دی.منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کہہ چکا ہے کہ دنیا میں جہاں زیادہ تر پناہ گزینوں کی میزبانی ترقی پذیر ممالک نے کی ہے وہیں بوجھ بانٹنے کا اصول نمایاں طور پر غائب ہے پاکستان نے 40 سال سے زائد عرصے تک 50 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی جن میں 14 لاکھ رجسٹرڈ اور 10 لاکھ غیر رجسٹرڈ اور ہزاروں لوگ بغیر دستاویزات کے ساتھ اب بھی ملک میں مقیم ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کو اس حقیقت کے پیش نظر کہ افغانستان میں تنازع ختم ہو چکا ہے اقوام متحدہ کے فنڈ سے چلنے والے منصوبے کے تحت جلد ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا جیسا کہ برسوں پہلے وعدہ کیا گیا تھا.منیر اکرم نے واضح کیا کہ پاکستان ان تمام غیر ملکیوں کے بارے میں اپنے قوانین کا اطلاق کرے گا جو ملک میں غیر قانونی طور پر آباد ہیں پاکستانی حکومت نے گذشتہ برس اکتوبر میں ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ان کے وطن واپسی کا حکم دیا تھا اور یکم نومبر 2023 سے ایسے افراد کی املاک ضبط کرنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا حکومت کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پس منظر میں کیا گیا تھا اس وقت کی نگران حکومت کے زیرانتظام شروع کی گئی اس مہم کے تحت تاحال تقریباً پانچ لاکھ افغان پناہ گزینوں کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے جبکہ حکام کے مطابق اس سلسلے کی دوسری کڑی کا آغاز رواں برس اپریکل میں مشاورت کے بعد ہونا تھا.وفاقی وزارت داخلہ کے حکام نے رواں برس مارچ میں بتایا تھا کہ 15 اپریل کے بعد افغان باشندوں کے انخلا سے متعلق مشاورت کا باقاعدہ آغاز اور اس بارے میں پالیسی مرتب کیے جانے کے بعد اس عمل کا آغاز ہوگا ان کا کہنا تھا کہ تاہم ملک چھوڑنے کے لیے ان افراد کو 30 روز کا وقت دیا جائے گا وفاقی وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایا تھا کہ افغان پناہ گزینوں کو بھیجنے سے متعلق تعداد کا تعین نہیں کیا گیا تاہم ان افراد کو بھیجنے کے کل تین مراحل ہیں تاہم اس پلان پر عمل درآمد ہونے سے متعلق ٹائم لائن کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا.انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلہ میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو افغانستان واپس بھیجا جائے گاواپسی کی مہم کے تیسرے مرحلہ میں پروف آف ریزیڈنس (پی او آر) کارڈ رکھنے والوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جائے گاتاہم اس پر عمل درآمد کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وقت پر پتہ چلے گا. وزارت داخلہ کے عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ افغان پناہ گزینوں کو ملک بھر سے نکالا جائے گاصرف ایک صوبے سے باشندے نکالنے کی بات نہیں کی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے خصوصی طور پر صوبہ پنجاب کے ساتھ اشتراک کیا جائے گاحکومتی کریک ڈاﺅن شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباچھ لاکھ افغان وطن واپس جا چکے ہیں جس کا مطلب ہے کہ کم از کم دس لاکھ افراد پاکستان میں چھپے ہوئے ہیں.

بجلی کےبلز گھروں کی خوشیاں چھیننے لگے۔ پاکستان میں رشوت لینے والے گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنے بچوں کے ساتھ ٹھنڈے علاقوں میں چلے جاتے ہیں جبکہ ٹیکس دینے والوں کے بچے ورکشاپوں کام سیکھتے ہیں۔پیپلز پارٹی اھم کمیٹیوں کے چئیرمین لے اڑی۔ پیپلز پارٹی اھم کمیٹیوں کے چئیرمین لے اڑی۔ خزانہ نوید قمر حنا ربانی کھر خارجہ جاکھرانی مواصلات پیٹل میری ٹائم راںا پارلیمانی امور۔ گیس کی قیمتیں دو سو فیصد بڑھنے کی خبریں جھوٹی نکلیں..صرف ایک سو نوے فیصد بڑھی۔ عمران خان اور 2 بڑے ریلیف اج ملینگے۔ تفصیلات ک لیے بادبان ٹی وی بادبان نیوز کو فالو کریں

متوسط طبقات کے بیٹیوں کی بالیاں اور بجلی کے بل شرفاء کی عیاشیاں تفصیلات صرف بادبان نیوز پر

متوسط طبقات کے بیٹیوں کی بالیاں اور ہمارے حکمرانوں شرفاء کی عیاشیاںبجلی کے بل اور پاکستان 48 گھنٹوں میں روالپندی کے پوش علاقوں میں 30 گھنٹوں سے بجلی موجود نھی ھم ای پی پی کو ماہانہ 2100 ارب روپے بھتہ دیتے ہیں اور وہ بجلی کا ایک یونٹ بھی نھی حکمرانوں رحم کرو ورنہ کچھ نہیں بچے گا

ٹیکس بڑھانے پر ھنگامے ھزاروں افراد کا پارلیمنٹ پر دھاوا 20 افراد جان بحق

کینیا میں ٹیکس بڑھانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے، ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ پر دھاوا کر ایوان کو آگ لگادی، گورنر ہاؤس بھی جلا دیا، سپریم کورٹ میں کھڑی گاڑیوں کو شعلوں کی نذر کردیا، مہنگائی سے تنگ مظاہرین سینیٹ میں گھس گئے، سٹی ہال بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا، ٹیکس بڑھانے کی تجویز دینے والے رکن پارلیمنٹ کی سپر مارکیٹ کو بھی آگ لگادی۔

پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

پارلیمنٹ پر حملے کے بعد ارکان کو زیرِ زمین سرنگوں سے نکالا گیا، صورت حال سنبھالنے کے لیے کئی شہروں میں فوج داخل ہوگئی۔

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز نے تاریخی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز نے تاریخی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے* اسلام آباد، پاکستان – 26 جون، 2024 – نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کر کے ایک اہم شراکت داری کی۔ اس اہم موقع پر نیوٹیک کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز (ریٹائرڈ) (ہلال امتیاز ملڑی)اور نمل کے ریکٹر میجر جنرل شاہد محمود کیانی (ریٹائرڈ) (ہلال امتیاز ملٹری) نے شرکت کی۔مفاہمت کی یادداشت کا مقصد مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا جس میں تعلیم، تحقیق اور متعلقہ لیبارٹری کی سہولیات کا اشتراک شامل ہے۔ جس سے نیوٹیک اور نمل دونوں کے طلباء کو ان وسائل تک باہمی رسائی حاصل ہو گی، اس سے مزید مربوط تعلیمی تجربے کو فروغ ملے گا۔ یہ معاہدہ زبان اور مہارت کے پروگراموں میں مشترکہ مفادات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مشترکہ صلاحیتوں میں اضافے کے منصوبوں کی راہ ہموار کرتا ہے۔اس تعاون سے علمی مہارتوں کے عملی اطلاق میں اضافے کی بھی توقع ہے، جس سے دونوں اداروں کے تعلیمی منظرنامے میں اضافہ ہوگا۔لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز (ہلال امتیاز ملٹری) (ریٹائرڈ) نے اس شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا: ان کا کہنا تھا کہ یہ باہمی تعاون کے ماحول کی تشکیل کی طرف ایک اسٹریٹجک قدم ہے جو ہمارے طلباء کے تعلیمی تجربات کو تقویت دیتا ہے۔”میجر جنرل شاہد محمود کیانی نے دونوں یونیورسٹیوں کے مشترکہ وژن پر روشنی ڈالی: “نمل اور نیوٹیک کا مشترکہ مقصد تعلیم اور تحقیق کو بڑھانا ہے۔ یہ شراکت ہمارے طلباء کو خاص طور پر ٹیکنالوجی اور زبان کے شعبوں میں سیکھنے اور ترقی کے زیادہ مواقع فراہم کرے گی۔ ” یہ پارٹنرشپ پاکستان کے تعلیمی منظر نامے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے، جو طلباء اور اساتذہ کے لیے بہتر مواقع کا وعدہ کرتی ہے۔

مخصوص نشستوں کا کیس سپریم کورٹ کے ججز کے ریمارکس۔ خطرناک صورتحال اختیار کر گئیں

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ آئین کہتا ہے کہ اگر اسمبلی میں آزاد ارکان کی تعداد 90 فیصد ہو تو بھی مخصوص نشستیں 10 فیصد ارکان رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو ہی ملیں گی، انہوں نے حلف آئین پر اٹھایا ہے، صرف یہ دیکھیں گے کہ آئین میں کیا لکھا ہے۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آئین یہ بھی کہتا ہے کہ مخصوص نشستیں سیاسی جماعت کی جیتی ہوئی نشستوں کے تناسب سے ہی ملیں گی، کسی سیاسی جماعت کو اس کی جیتی ہوئی نشستوں کے تناسب سے زیادہ نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے اپنے دلائل میں کہا کہ قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ مخصوص نشستوں کی فہرست جنرل الیکشن سے پہلے جمع کرانی ہے۔جس پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اب تک یہی ہوتا آیا ہے کہ فہرست پہلے جمع کرانی ہے اور آپ نیا سسٹم سامنے لے آئے ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ سسٹم نیا نہیں لائے، مسئلہ نیا سامنے آیا ہے، اس کے لیے حل بھی نیا ڈھونڈنا ہو گا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مسئلہ بھی تو آپ نے پیدا کیا ہے۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ مسئلہ انتخابی نشان کیس کے فیصلے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ سماعت کر رہا ہے۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل کے دلائلسنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے اعلیٰ عدلیہ کے جسٹس منیب اختر،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ فیصلوں میں آئینی تشریح کی قدرتی حدود سےمطابقت پر زور دیا گیا ہے، آرٹیکل 51 اور 106 سے 3 ضروری نکات بتانا ضروری ہیں، آزاد امیدوار کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعت کی غلط تشریح دی ہے، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق آئین کو نظر انداز کیا۔چیف جسٹس نے وکیل سنی اتحاد کو اپنی تشریح سے روک دیاچیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فیصل صدیقی سے کہا کہ الیکشن کمیشن یا آپ کیا سوچ رہے ہیں وہ چھوڑ دیں، الیکشن کمیشن بھی آئین پر انحصار کرے گا، الیکشن کمیشن آئین کی غلط تشریح بھی کر سکتا ہے، عدالت کسی کی طرف سے آئین کی تشریح پر انحصار نہیں کرتی، آپ اپنی نہیں آئین کے مطابق تشریح بتائیں، الیکشن کمیشن کو چھوڑ دیں، اپنی بات کریں، آئین کے مطابق بتائیں کہ سنی اتحاد کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ مخصوص نشستیں متناسب نمائندگی کے اصول پر ہوں گی، نشستیں ہر جماعت کی دی گئی فہرست کے مطابق ہوں گی، ہر جماعت کو اپنی جنرل نشستوں کے حساب سے ہی مخصوص نشستیں آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد ملیں گی۔کیا ہم آئین کے نیچرل معنی نظر انداز کر دیں؟ چیف جسٹسچیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا ہم آئین کے نیچرل معنی کو نظر انداز کر دیں؟ ایسا کیوں کریں؟سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ اصل معاملہ آئینی شقوں کے مقصد کا ہے۔’’جنہوں نے انتخابات لڑنے کی زحمت نہیں کی انہیں کیوں مخصوص نشستیں دی جائیں؟‘‘جسٹس جمال خان مندوخیل نے سوال کیا کہ جنہوں نے انتخابات لڑنے کی زحمت ہی نہیں کی انہیں کیوں مخصوص نشستیں دی جائیں؟سنی اتحاد کونسل تو سیاسی جماعت ہی نہیں ہے: جسٹس عرفانجسٹس عرفان سعادت خان نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی سے کہا کہ آپ کے دلائل سے تو آئین میں دیے گئے الفاظ غیر مؤثر ہو جائیں گے، سنی اتحاد کونسل تو سیاسی جماعت ہی نہیں ہے۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ مخصوص نشستیں انتخابات میں پرفارمنس پر انحصار نہیں کرتیں۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ انتخابی نشان چلے جانے کے بعد سیاسی جماعت نہیں رہی، الیکشن کمیشن نے اِن لسٹڈ سیاسی جماعت تو قرار دیا ہے۔PTI نے دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کر کے خودکشی کیوں کی؟چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اب بھی سیاسی جماعت کا وجود رکھتی ہے تو دوسری جماعت میں کیوں شامل ہوئے؟ آپ نے دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کر کے خودکشی کیوں کی جو آپ کے دلائل کے خلاف جا رہا ہے۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ میں نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ پڑھا جو انتخابات سے قبل آیا، پورا معاملہ کنفیوژن کا شکار ہوا جب پی ٹی آئی سے نشان لے لیا گیا، سوال ہے کہ پی ٹی آئی نشان کے بغیر کیسے انتخابات جیت سکتی ہے؟آزاد امیدوار PTI میں شمولیت کا کہہ سکتے تھے، کہانی ختم ہو جاتی: چیف جسٹسچیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی فیصلے کے بعد بھی منظرِ عام پر ہے تو آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل کیوں نہیں ہوئے؟ آپ کہہ سکتے تھے کہ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، کہانی ختم ہو جاتی۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آزاد امیدوار کو الیکشن کمیشن نے قرار دیا، الیکشن کمیشن کی رائے ہم پر لازم نہیں، پارلیمانی جمہوریت کی بنیاد سیاسی جماعتیں ہیں، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدواروں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے سبب آزاد امیدوار قرار دیا، یہ تو بہت خطرناک تشریح ہے۔جسٹس امین الدین خان نے سوال کیا کہ کیا تمام امیدوار تحریکِ انصاف کے تھے؟ تحریکِ انصاف نظریاتی کے سرٹیفکیٹ جمع کرا کر واپس کیوں لیے گئے؟جسٹس منیب اختر نے سوال کیا کہ آزاد امیدوار گھوم رہے ہیں لیکن آزاد امیدوار ہیں کون؟چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر کوئی غلط تشریح کر رہا ہے تو ضروری نہیں کہ اسے دیکھا جائے، آئین کو دیکھنا ہے، عدالت یہاں یہ دیکھنے نہیں بیٹھی کہ الیکشن کمیشن نے کتنی زیادتی کی، عدالت کو دیکھنا ہے کہ آئین کیا کہہ رہا ہے۔جسٹس عرفان سعادت نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی سے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں جو نشستیں جیت کر آئے انہیں مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، جب سنی اتحاد نے انتخاب ہی نہیں لڑا تو نشستیں جیتنے والی بات تو ختم۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف کو سیاسی جماعت تسلیم کیا، انتخابی نشان واپس لینے سے سیاسی جماعت ختم تو نہیں ہو جاتی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر تحریکِ انصاف سیاسی جماعت ہے تو آزاد امیدوار تحریکِ انصاف سے الگ کیوں ہوئے؟ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے آزاد ہو کر کیا خودکشی کی ہے؟ آزاد امیدوار تحریکِ انصاف میں رہ جاتے تو آج کوئی مسئلہ نہ ہوتا۔جسٹس جمال مندوخیل نے پھر سوال کیا کہ جس سیاسی جماعت نے انتخابات لڑنے کی زحمت ہی نہیں کی اسے مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے لیے ایک ہی انتخابی نشان پر انتخابات لڑنا شرط نہیں۔سنی اتحاد کا انتخابی نشان تو واپس لیا ہی نہیں گیا: چیف جسٹسچیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی سے کہا کہ آپ سنی اتحاد کے وکیل ہیں، پی ٹی آئی کے نہیں، آپ کے تحریکِ انصاف کے حق میں دلائل مفاد کے ٹکراؤ میں آتے ہیں، سنی اتحاد سے تو انتخابی نشان واپس نہیں لیا گیا، آئین پر عمل نہ کر کے اس ملک کی دھجیاں اڑا دی گئیں، میں نے آئین پر عمل درآمد کا حلف لیا ہے، کسی سیاسی جماعت یا حکومتی مفاد کو نہیں آئین کو دیکھنا ہے، سنی اتحاد کونسل کا انتخابی نشان تو لیا ہی نہیں گیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو آزاد قرار دیا تو اپیل کیوں دائر نہیں کی؟سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ اس سوال کا جواب سلمان اکرم راجہ دیں گے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ رولز آئین کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا تھا کہ 80 فیصد لوگ آزاد ہو جاتے ہیں تو کیا 10 فیصد والی سیاسی جماعتوں کو ساری مخصوص نشستیں دے دیں گے؟چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جی بالکل، میں نہیں بلکہ آئین یہی کہتا ہے، کسی کی مرضی پر عمل نہیں ہو سکتا۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ عدالت فورٹریس آف ڈکشنری نہیں ہونا چاہیے۔عمران وزیرِاعظم تھے، انہوں نے انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے: چیف جسٹسچیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جن ملکوں کا آپ حوالہ دے رہے ہیں ان کے آئین کل نہیں بنے، پاکستان کے آئین کو بنے 50 سال ہوئے اور اس کا حال کیا ہے؟ یہ انگلستان میں لکھا ہوا آئین نہیں، تاریخ دیکھتے ہیں، جو تحریکِ انصاف کے صدر تھے انہوں نے انتخابات کی تاریخ کیوں نہیں دی؟ پی ٹی آئی نے تو انتخابات رکوانے کی کوشش کی تھی، پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، عمران خان وزیرِ اعظم تھے انہوں نے انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے، کسی پر ایسے انگلیاں نہ اٹھائیں، سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ انتخابات نہیں کرا سکا، ہم نے انتخابات کی تاریخ دلوائی تھی، آئین ہمارا زیادہ پرانا نہیں ہے، ہم اتنے ہوشیار ہیں کہ آئین سے ہٹ کر اپنی اصطلاح نکال لیں، مخصوص نشستوں سے متعلق آئین واضح ہے، آئین سے ہٹ کر کوئی بھی جج فیصلہ نہیں دے سکتا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ تحریکِ انصاف کو کیا ہم نے کہا تھا کہ الیکشن نہ کرائیں؟ عمران خان وزیرِ اعظم تھے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی منت کی تھی کہ انتخابات کرا لیں؟ تحریک انصاف کے ساڑھے 8 لاکھ ممبران کا حق کہاں گیا؟سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ میرا شکوہ سپریم کورٹ سے نہیں الیکشن کمیشن سے ہے، آرٹیکل میں نہیں لکھا کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ انتخابات سے قبل طے کرنا ہے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آئین میں 25 سال کا شخص ایم این اے بن سکتا ہے تو کیا 20 سال کی بچی ایم این اے بن سکتی ہے؟جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ لیول پلیئنگ فلیڈ نہ ملنے کا کہا گیا۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ جسے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی وہ ہمارے سامنے آئے ہی نہیں۔الیکشن رکوانے کی کوشش PTI نے کی: چیف جسٹسچیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جب ضرورت ہوتی ہے ہمارے پاس آتے ہیں، وہ وقت بھی یاد رکھیں جب انتخابات کی تاریخ ہم نے دی تھی، انتخابات کس نے کرائے؟ الیکشن رکوانے کی کوشش پی ٹی آئی نے کی، کیا تحریکِ انصاف کو ہم نے کہا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرائیں؟ عمران خان بطور وزیرِ اعظم بھی الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہو رہے تھے، انتخابات کرانے کے لیے پی ٹی آئی کو سال بھر کی تاریخ دی گئی، یا تو پھرقانون کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ تحریکِ انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف نظرِ ثانی زیرِ التواء ہے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم چیک کرا لیتے ہیں، حامد خان صاحب! آپ نے ہمیں یاد بھی کرایا کہ نظرِ ثانی زیرِ التواء ہے؟جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ ووٹ سارے پی ٹی آئی کو ملے، پی ٹی آئی کیوں سنی اتحاد میں گئی؟ ووٹرز کا کیا بنا؟ بات ہو رہی ہے کہ پی ٹی آئی کے ووٹ ہیں تو شامل ہونے کی ضرورت نہیں تھی، جب تحریکِ انصاف انتخابات میں موجود ہی نہیں تو کیس تحریکِ انصاف کا کیسے؟چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے سماعت کے دوران ایک موقع پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی سے کہا کہ سیاسی تقریر کرنی ہے تو باہر کریں۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ فرض کریں اگر طے ہو جائے کہ امیدوار تحریکِ انصاف کے تھے تو آپ کدھر کھڑے ہیں؟سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ آپ نے تو اپنے دلائل خود ہی دھو دیے ہیں۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سوال کیا کہ فرق کیسے ہوتا ہے کہ کوئی آزاد الیکشن لڑ رہا ہے یا جماعت کا امیدوار ہے؟ کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت سرٹیفکیٹ اسی لیے رکھا گیا ہے، وہاں ان امیدواروں نے خود کو کیا ظاہر کیا تھا، وہاں سے شروع کریں۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو امیدوار تحریکِ انصاف میں ہی رہتے اور مخصوص نشستیں مانگتے، یہ لوگ دوسری جماعت میں چلے گئے، اب پی ٹی آئی کا کیس ہمارے سامنے نہیں ہے۔سماعت میں وقفہاس کے ساتھ ہی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت میں ساڑھے 11 بجے تک وقفہ کر دیا گیا۔وقفے کے بعد سماعتسپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل جاری رکھے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی سے کہا کہ آپ سیکشن سے ایک لفظ لے کر اپنے کیس کو نہیں چلا سکتے، آپ دکھائیں کہ سنی اتحاد نے پارٹی لسٹ دی، کیا لسٹ دی؟سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ جی سنی اتحاد کونسل نے لسٹ دی تھی۔جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ پہلی لسٹ الیکشن کمیشن کو مخصوص وقت کے اندر دینی ہوتی ہے، کیا آپ نے دی؟سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ مخصوص وقت میں الیکشن کمیشن کو لسٹ نہیں دی لیکن شیڈول کا مسئلہ ہے، سیکشن کا نہیں، سیٹیں الیکشن کے بعد ملتی ہیں تو الیکشن کمیشن نیا شیڈول جاری کرے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آپ کو بتانا ہے کہ آپ سیاسی جماعت ہیں، لسٹ ہم بعد میں دیکھ لیتے۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ سیاسی جماعت کو جیتی گئی سیٹوں سے زیادہ نہیں مل سکتیں، میرا نقطہ ہے کہ مخصوص نشستیں خالی نہیں چھوڑی جا سکتیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جو سیٹیں جیتیں انہی کے حساب سے مخصوص نشستیں ملیں گی۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ کو دیکھنا ہے کہ خالی نشستوں کو کیسے بھرنا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا کہ اگر آپ سیاسی جماعت نہیں تو خالی نشستیں کہاں جائیں گی؟سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ کو پھر دیکھنا ہو گا کہ آزاد امیدوار کون ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا کہ اگر 10 لوگ شامل نہیں کرتے تو کیا ان کی سیٹیں خالی رہ جائیں گی؟جسٹس منیب اختر نے سوال کیا کہ کون سی سیاسی جماعت آپ کی طرف آ سکتی ہیں؟ کیا سیاسی جماعت ہمارے سامنے ہے یا نہیں، آزاد امیدوار اب سنی اتحاد کونسل کے پیچھے کھڑے ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ سنی اتحاد سیاسی جماعت ہے یا نہیں، اس پر سوال اٹھا ہی نہیں، الیکشن کمیشن نے اقرار کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل سیاسی جماعت ہے، اگر سپریم کورٹ اپیل منظور کرتی ہے تو 3 روز کے اندر نشستوں پر کام شروع ہو گا، میں پہلے چیف جسٹس کے سوال کا جواب دینا چاہوں گا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا میرے سوال کا جواب دینے کے لیے اجازت لینی ہو گی؟سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ سر ایسے نہ کریں، ہنس کر میرا قتل نہ کریں۔فیصل صدیقی کے جملے پر چیف جسٹس مسکرا دیےسنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کے جملے پر چیف جسٹس مسکرا دیے اور سوال کیا کہ جن کی لڑائی لڑ رہے ہیں وہ امیدوار سنی اتحاد کے ہیں یا تحریکِ انصاف کے؟سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ فی الحال تو سنی اتحاد کے ساتھ ہیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ فی الحال کی بات نہ کریں، آپ کے ساتھ ہیں یا نہیں؟سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ میں اس بات کا دفاع نہیں کروں گا کہ پی ٹی آئی یا سنی اتحاد نے بہت غلطیاں کیں۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سنی اتحاد کے آئین کے مطابق اقلیتی اور عورتوں کو پارٹی ممبر نہیں بنایا جاتا۔اقلیتی سنی اتحاد کے ممبر نہیں: فیصل صدیقیسنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ خواتین نہیں صرف اقلیتی سنی اتحاد کے ممبر نہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ تو آپ کو اقلیتوں کی سیٹیں نہیں چاہئیں؟چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ کیا آپ کا منشور آئینی ہے؟سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ چند مخصوص افراد کو جماعت کا حصہ نہ بنانا آسان سوال نہیں۔’’سنی اتحاد کونسل نے اقلیتوں کا حق ہی اپنے آئین میں فارغ کر دیا‘‘چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ پاکستان کا جھنڈا دیکھیں اس میں سفید رنگ ہے، کیا اقلیتوں کا حق شامل نہیں؟ قائدِ اعظم کا فرمان بھی دیکھ لیں کہ اقلیتوں کا حق برابر ہے، آپ نے اقلیتوں کا حق ہی اپنے آئین میں فارغ کر دیا، کیا آپ کی پارٹی کا آئین، آئینِ پاکستان کی خلاف ورزی نہیں؟سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ میں اس سوال کا جواب اس لیے نہیں دے رہا کہ یہ اتنا سادہ نہیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اگر سنی اتحاد اور تحریکِ انصاف ایک ہو جاتیں تو معاملہ حل ہو جاتا لیکن وہ بھی نہیں کیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کو 80 سے زائد سیٹیں ملیں، آپ کو فائدہ ہوا، آپ سے کچھ چھینا نہیں گیا، عدالت سمجھتی ہے کہ سیاسی جماعت کی ممبر شپ اہمیت رکھتی ہے۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ جنہوں نے آپ کو جوائن کیا، ان میں کوئی غیر مسلم ہے؟ یہ اہم سوال ہے۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ مجھے معلوم نہیں، دیکھنا پڑے گا۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل کے دلائل مکملاس کے ساتھ ہی سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کے دلائل مکمل ہو گئے۔جسٹس جمال مندوخیل نے فیصل صدیقی سے کہا کہ آپ نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیے۔فیصل صدیقی نے منیر نیازی کا شعر پڑھااس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے منیر نیازی کے شعر کا حوالہ دیا۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتےسوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتےجسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال کیا کہ کیا کسی جگہ ووٹرز نے اعتراض کیا کہ آپ لوگوں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کیوں اختیار کی؟ کسی نے آرٹیکل لکھا ہو یا کوئی پریس کانفرنس یا احتجاج کیا ہو؟سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ سنی اتحاد کے خلاف احتجاج اور اعتراض صرف الیکشن کمیشن نے کیا۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کے آئین پر جو اعتراض رکھا اس پر کبھی آپ کو نوٹس کیا تھا؟سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کبھی سنی اتحاد کو نوٹس نہیں کیا۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل اب تک رجسٹرڈ جماعت ہے، الیکشن کمیشن کی ڈیوٹی تھی کہ ہاؤس مکمل کرتا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آئین کی بات کریں۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ پھر حقیقت بتائیں آئین کے تحت کب یہ ملک چلا؟چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ آئین کے مطابق ہی ملک چلے۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سوال کیا کہ لوگوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو ہم یہاں بیٹھے کیوں ہیں؟چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے استفسار کیا کہ کنول شوذب کس کی طرف سے ہیں؟ تحریکِ انصاف کا تو کیس ہی نہیں، ہم تو سنی اتحاد کونسل کا کیس سن رہے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا کہ کیا کنول شوذب سنی اتحاد کونسل کی لسٹ میں شامل ہیں؟سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم سے سنی اتحاد کونسل نے لسٹ لی ہی نہیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم آپ کو ایسے نہیں سن سکتے، مخصوص نشست کے لیے کنول شوذب پی ٹی آئی سے ہیں، نہ سنی اتحاد سے۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ یہ بہت اہم معاملہ ہے، بنیادی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آپ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں کہ کنول شوذب مخصوص نشست کے لیے امیدوار ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کنول شوذب تحریکِ انصاف کی لسٹ میں ہیں مگر سنی اتحاد کونسل نےلسٹ لی ہی نہیں، کنول شوذب نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے کہا کہ الیکشن کمیشن کی پوزیشن کیا ہے؟ یہ بات غیر متعلقہ ہے، پہلا کام درخواست کے ساتھ ریکارڈ مہیا کرنا ہوتا ہے۔جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ تحریکِ انصاف نظریاتی کے سرٹیفکیٹ جمع کرا کر واپس کیوں لیے گئے؟سلمان اکرم راجہ سنی اتحاد کا کیس تباہ کر رہے ہیں: چیف جسٹسچیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ آپ سنی اتحاد کا کیس تباہ کر رہے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ آپ تو پراسس کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا نہیں سنی اتحاد کونسل کا کیس ہے، آپ اپنی پٹیشن پڑھیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا کہ ہمارے سامنے وہ آرڈر چیلنج ہی نہیں ہوا تو ہم کیسے سنیں؟چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ اس سب کے درمیان تحریکِ انصاف کہاں ہے؟وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کنول شوذب پی ٹی آئی سے ہی ہیں۔جسٹس محمدعلی مظہر نے کہا کہ آپ نے کیس تو سنی اتحاد کونسل کا بنایا ہے۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ سلمان راجہ صاحب! آپ عدالت کے سامنے ہیں جو بنیادی حقوق کی محافظ ہے، اس عدالت کے سامنے 8 فروری کے انتخابات سے متعلق بھی کیس زیرِ التواء ہے، ہر غیر متعلقہ کیس پر سوموٹو لیا جاتا رہا ہے، 8 فروری کے انتخابات کا تو پرفیکٹ کیس تھا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا کہ آپ دلائل کے لیے کتنا وقت لیں گے؟وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ 1 گھنٹے سے زائد وقت لوں گا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سلمان اکرم راجہ سے کہا کہ ہم 1 گھنٹے کا وقت آپ کو نہیں دے سکتے، اس کیس کو ہم اتنا طویل نہیں کر سکتے، ہزاروں دیگر مقدمات زیرِ التواء ہیں، زیر التوا کیس والوں پر تھوڑا رحم کر لیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں جسٹس اطہر من اللّٰہ سے وسیع تناظر میں متفق ہوں، میری رائے میں تحریکِ انصاف کو ہمارے سامنے آنا چاہیے تھا، پی ٹی آئی کو آ کر کہنا چاہیے تھا کہ یہ ہماری نشستیں ہیں لیکن نہیں آئے، معلوم نہیں کیوں۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سوال کیا کہ کیا ایسے حالات تھے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل میں جانا پڑا؟ پی ٹی آئی کو جماعت نہ ماننے والے فیصلے کے خلاف درخواست اسی کیس کے ساتھ نہیں سنی جانی چاہیے؟ 86 امیدوار ایک فرد والی جماعت میں کیوں شامل ہوئے؟ کیا وجہ تھی کہ تحریکِ انصاف کے امیدوار دوسری جماعت میں گئے؟پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ انتخابی نشان واپس ہوگیا تو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، تحریکِ انصاف کے امیدواروں نے مجبوری میں سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا کہ مجبوری ہو تو کیا آئین کو نہیں مانا جاتا؟ کیا مجبوری میں تمام قوانین و اصول توڑ دیے جاتے ہیں؟سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ سینئر وکلاء نے یہ فیصلہ کیا کہ سنی اتحاد میں شمولیت میں کوئی حرج نہیں، میرے دلائل آئینی تشریح والے معاملے پر فیصل صدیقی سے مختلف ہیں، میری رائے میں کسی پروگریسیو تشریح کی ضرورت نہیں، آئین کی زبان کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا کہتی ہے، پارلیمانی میں نہیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آئین عوام اور منتخب نمائندگان کے لیے بنایا گیا ہے، جب آئین واضح ہو تو تشریح کی ضرورت نہیں، کوئی بھی سمجھ سکتا ہے، آئین کی اہمیت ہے، جو چیز آئین میں واضح ہے اس پر عمل کریں۔سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ تحریکِ انصاف کے کالعدم ہونے کی باتیں چل رہی تھیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ تحریکِ انصاف میں کوئی وکیل نہ ہوتا، اگر پہلا پہلا انتخابات لڑ رہی ہوتی تو مفروضے سنتے، مجبوریوں پر جائیں گے تو ملک نہیں چلے گا، کل اگر کوئی کہے کہ مجبوری ہے، سگنل پر رک نہیں سکتا؟جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا، فاطمہ جناح نے انتخاب

کرکٹ ورلڈ کپ میں 30 آرب ڈالر کا جوا۔ 3 ممالک شامل بمبئی مین سٹہ باز سر گرم۔ افغانستان کو جتوانے کے لئے جوآ میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ۔ بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔ بھارت کا میچ سیمی فائنل میں برطانوی ٹیم سے ھو گا۔ افغانستان کا سیمی فائنل میں ساوتھ افریقہ سے میچ پڑے گا