Monthly Archives: June 2024
فلائی دبئی نے آج سےاسلام آباد اور لاہور کے لیئے روزانہ کی بنیاد پر پروازوں کا آغاز کردیا کھربوں کا رووٹ کس نے فروخت کیا
قاضی جاوید اشرف کو 20 سال کے بعد اج جھوٹ اور سچ کیوں بولنا پڑ ا 313 اور 88 برگیڈ سے اج کا قاضی جاوید اشرف تفصیلات کے لئے بادبان نیوز کو فالو کریں
آصفہ بھٹو زرداری کا پارلیمنٹ میں پھلا دلیرانہ خطاب۔ آصفہ بھٹو نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا۔کے پی میں کوئی آپریشن نھی ھونے دینگے 99 فیصد عوام آپریشن کے خلاف۔ تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام نے خواجہ آصف کی تقریر کے دوران سپیکر کا گھیراؤ کیا۔ خواجہ صاحب اپوزیشن نو تن دو وزیر قانون اعظم تارڈ۔ لاڑکانہ میں چور موبائل ٹاور لے اڑے۔ وزارت خارجہ کے 40 ملازمین غیر ملکی اقاوں کے ایجنٹ۔ سابق کرپٹ ملک دشمن نگران وزیر اعظم کاکڑ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ۔مکمل تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کریں
بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل شاھد امتیاز اور کاشف عبداللہ ارمی چیف کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے لمحہ لمحہ کی رپورٹ صرف بادبان نیوز پر
فوج کا دہشتگردوں کیخلاف “عزم استحکام” آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چاروں صوبوں سمیت تمام فریقین کے اتفاق رائے سے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے انسداد دہشت گردی کی قومی مہم کو از سر نو متحرک کرنے کے لیے ’آپریشن عزم استحکام ‘ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان کی مرکزی ایپکس کمیٹی کا اجلاس یہاں منعقد ہوا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سمیت وفاقی کابینہ کے اہم وزراء، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، سروسز چیفس اور صوبوں کے چیف سیکرٹریز کے علاوہ اعلیٰ سول و فوجی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران انسداد دہشتگردی کی موجودہ جاری مہم کا تفصیلی جائزہ اورداخلی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس کے دوران قومی ایکشن پلان کے کثیر الجہتی اصولوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا، خاص طور پر اس پر عملدرآمد کے حوالے سے خامیوں کی نشاندہی پر زور دیا گیا، اجلاس کے دوران مکمل قومی اتفاق رائے اور وسیع ہم آہنگی کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی ایک جامع اور نئی جاندار حکمت عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نے چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر سمیت تمام فریقین کے اتفاق رائے سے ”آپریشن عزم استحکام” شروع کرنے کی منظوری دی تاکہ ملک سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے انسداد دہشت گردی کی قومی مہم کو دوبارہ متحرک اور ازسر نو فعال بنایا جاسکے، ”آپریشن عزم استحکام ” ایک جامع اور فیصلہ کن انداز میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوششوں کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا، سیاسی سفارتی دائرہ کار میں علاقائی تعاون کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں گی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مسلح افواج کی تجدید اور بھرپور متحرک کوششوں کو تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مکمل تعاون سے آگے بڑھایا جائے گا، جو دہشت گردی سے متعلقہ مقدمات کی مؤثر کارروائی میں رکاوٹ بننے والے قانونی خلا کو دور کرنے کے لیے موثر قانون سازی کے ذریعے بااختیار ہوں گے اور دہشت گردوں کو مثالی سزائیں دی جائیں گی، فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی جنگ ہے یہ قوم کی بقاء اور بہبود کے لیے ناگزیر ہے۔فورم نے فیصلہ کیا کہ کسی کو بھی ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، فورم نے پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد متعلقہ محکموں کو نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے جس سے پاکستان میں چینی شہریوں کو جامع سیکیورٹی فراہم کرنے کے طریقے کار میں اضافہ ہوگا۔
کور کمانڈر بلوچستان کور، لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد حان نے کوئٹہ میں واقع سکھ گردوارہ کا دورہ کیاجہاں سکھ برادری نے انہیں سروبہ (چادر ) پیش کی اس موقع پر کور کمانڈر گردوارے میں گئے
کور کمانڈر بلوچستان کور، لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد حان نے کوئٹہ میں واقع سکھ گردوارہ کا دورہ کیاجہاں سکھ برادری نے انہیں سروبہ (چادر ) پیش کی اس موقع پر کور کمانڈر گردوارے میں گئے اور انھوں نے ارداس (دعا) بھی کیتقریب کے دوران مختلف مذاہب کی شخصیات نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیاکور کمانڈر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارہ بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیےتقریب کے دوران لنگر تقسیم کیا گیا، جس میں تمام شرکاء نے شرکت کی اور اس موقع پر اتحاد و اتفاق کی مثال قائم کیآخر میں نوجوان نے گٹکا (روایتی جنگی فن) کا مظاہرہ بھی پیش کیا، جسے شرکاء نے بہت پسند کیا
جون 2024 کو ضلع کرم میں دہشت گردوں کی جانب سے لگائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والےدھرتی کے پانچ بہادر سپوت حوالدار عقیل احمد شہید (عمر: 33 سال، ضلع اوکاڑہ)، لانس نائیک محمد طفیر شہید (عمر: 30 سال، ضلع پونچھ)، سپاہی انوش رفون شہید (عمر: 24 سال، ضلع اٹک)، سپاہی محمد اعظم خان شہید (عمر: 26 سال، ضلع ہری پور) اور سپاہی ہارون ولیم شہید(عمر: 29 سال، اسلام آباد) اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
*آئی ایس پی آر**راولپنڈی، 23 جون 2024:*21 جون 2024 کو ضلع کرم میں دہشت گردوں کی جانب سے لگائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والےدھرتی کے پانچ بہادر سپوت حوالدار عقیل احمد شہید (عمر: 33 سال، ضلع اوکاڑہ)، لانس نائیک محمد طفیر شہید (عمر: 30 سال، ضلع پونچھ)، سپاہی انوش رفون شہید (عمر: 24 سال، ضلع اٹک)، سپاہی محمد اعظم خان شہید (عمر: 26 سال، ضلع ہری پور) اور سپاہی ہارون ولیم شہید(عمر: 29 سال، اسلام آباد) اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں سینئر حاضر سروس افسران و جوان، شہداء کے لواحقین اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
سپیکر سردار ایاز صادق ایک بار پھر پارلیمنٹ کی عزت کو بحال کرنے میں کامیاب تفصیلات کے لئے بادبان کا تازہ شمارہ 30 جون کو ھاکر سے طلب کرے









