Monthly Archives: June 2024
سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان نے چیئرمین ایم ٹی آئی اپیلیٹ ٹربیونل کے عہدے سے معذرت کرلی۔
سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان نے چیئرمین ایم ٹی آئی اپیلیٹ ٹربیونل کے عہدے سے معذرت کرلی۔
حکومت کو لکھے گئے خط میں سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ میرے حوالے سے 9 مئی مقدمات میں راہ داری ضمانت دینے کا الزام بے بنیاد ہے، 2024 انتخابات سے قبل عدالتی مقدمات میں حکمران جماعت کے دیگر صوبوں کے افراد کو ضمانت دینے کا تاثر غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت میں نے سختی سے قانون کے تحت فیصلے کیے، صوبائی حکومت کا شکر گزار ہوں مجھ پر اعتماد کیا، میں اس عہدہ لینے سے معذرت کرتا ہوں۔
کوئٹہ, پکنک پوائنٹ سے 10 افراد اغواکوئٹہ کے نواحی علاقے میں پکنک پوائنٹ سے مسلح افراد نے 10 افراد کواغوا کرلیا، مغویوں میں ایک کسٹم اہلکار اور پنجاب کے 6 رہائشی افراد شامل ہیں
کوئٹہ, پکنک پوائنٹ سے 10 افراد اغواکوئٹہ کے نواحی علاقے میں پکنک پوائنٹ سے مسلح افراد نے 10 افراد کواغوا کرلیا، مغویوں میں ایک کسٹم اہلکار اور پنجاب کے 6 رہائشی افراد شامل ہیں۔ یہ لوگ عید پکنک پر شعبان کے پہاڑی علاقے میں آئے تھے لیویز ذرائع کے مطابق 30 سے 40 مسلح افراد پہاڑوں سے اتر کر نیچے آے اور آبشار کے قریب بیٹھے لوگوں سے فون اور شناختی کارڈ طلب کر کے چیک کرنا شروع کر دیے۔22 افراد کے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد 14 کو چھوڑ دیا گیا جبکہ 10 کو مسلح افراد اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔
پاکستان میں 500 ارب روپے کے مویشی اللہ کی راہ میں قربان کئیے گئے
پاکستان بھر میں رواں سال 500 ارب روپے مالیت کے 68 لاکھ سے زائد مویشی اللہ کی راہ میں قربان کیے گئے ہیں۔جمعرات کو پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے تین دنوں میں ملک بھر میں 29 لاکھ گائے، 33 لاکھ بکرے جبکہ 3 لاکھ 85 ہزار بھیڑیں اور دنبے قربان کئےگئے ۔
آغا سیدین رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 98 ہزار اونٹوں کی بھی قربانی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ 65 ہزار کے لگ بھگ بھینسے بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے ذبح کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق قربانی کے جانوروں کی مالیت 500 ارب روپے سے زائد تھی جن کی کھالوں کی مالیت کا تخمینہ تقریبا 8.5 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی اور حکومت میں مامعلات طے بجٹ پر تحفظات ختم۔ وزیر اعظم سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آچھے بچوں کی طرح کام کرینگے
اچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ کی منظوری میں تعاون کرنےکی یقین دہانی کرادی، ساتھ ہی وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ بھی کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت اور پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے شکوہ کیا کہ حکومت کسی فیصلہ سازی میں ہمیں اعتماد میں نہیں لے رہی۔ سندھ کے مختلف منصوبوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، رانا ثناء اللّٰہ، عطا تارڑ اور علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔پیپلز پارٹی بجٹ میں مشاورت نہ کرنے پر مسلم لیگ ن کی حکومت سے ناراض تھی، 12 جون کو بجٹ اجلاس میں بلاول نے شرکت نہیں کی تھی، پیپلز پارٹی کے چند ارکان ہی علامتی طور پر ایوان میں آئے تھے۔
بلوچستان میں انسدادِ دہشت گردی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد ِکار میں اضافہ ضروری ، صدر آصف علی زرداری
20-06-2024٭بلوچستان میں انسدادِ دہشت گردی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد ِکار میں اضافہ ضروری ، صدر آصف علی زرداری گوادر: صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت بلوچستان میں سیکورٹی/امن و امان کی صورتحال سے متعلق گوادر میں اجلاس اجلاس میں وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی شرکت ایم این اے ملک شاہ گورگیج، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام کی بھی اجلاس میں شرکت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد ِکار بڑھانا ہوگی، صدر مملکتبلوچستان میں قابل پولیس افسران تعینات کرنا ہوں گے ، صدر مملکتبلوچستان میں دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کرنے کیلئے استغاثہ کا طریقہ کار بہتر بنانا ہوگا، صدر مملکت صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کے بارے میں بھی بتایا گیاصوبائی حکومت نے بلوچستان میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ٹارگٹڈ لائحہ عمل اپنایا ہے، بریفنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کے نتیجے میں صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ، بریفنگ صوبائی حکومت چینی اور غیر ملکی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، بریفنگصدر مملکت نے صوبائی حکومت کی کوششوں ، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اداروں کی قربانیوں کو سراہادہشت گرد عناصر کو سزا دلانے کیلئے استغاثہ کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکتبلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لواحقین کے معاوضے میں اضافہ کرکے باقی صوبوں کے برابر لایا جائے، صدر مملکتبلوچستان میں قابل اور بہادر پولیس اہلکار تعینات کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکتقابل افسران صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے، صدر مملکتزائرین کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکتصدر مملکت کا بلوچستان کی سماجی و اقتصادی حالت بہتر بنانے کی ضرورت پر زور بلوچستان کے لوگوں کو ہنر سکھانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکتزیادہ تربیت یافتہ انسانی وسائل کی تیاری کیلئے تربیتی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے، صدر مملکتافرادی قوت کو غیر ملکی زبانیں سکھانے سے انہیں بیرونی ممالک میں ملازمتیں تلاش کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکتبلوچستان میں ماہی گیری کے پائیدار طریقے فروغ دینا ہوں گے ، صدر مملکتبلوچستان میں ماہی گیری کی صنعت کے فروغ کیلئے ماہی گیروں کو سرمایہ اور آلات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکتغیر قانونی ماہی گیری کے جالوں کی تیاری روکنا ہوگی، صدر مملکتسیاسی مذاکرات سے بلوچستان میں خوشحالی، ترقی اور امن آئے گا، صدر مملکت وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوادر کا دورہ کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا صدر کے دورے سے بلوچستان کے عوام کو اپنائیت کا احساس ملے گا ، وزیر اعلیٰ بلوچستانپولیس اور لیویز کی استعداد کار میں اضافہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰسرحدی علاقےکے لوگوں کو روزگار تلاش کرنے میں مدد کیلئے قابل قدر مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا، میر سرفراز بگٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلوچستان کی ترقی کے لیے قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستاندہشت گردی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، میر سرفراز بگٹی اجلاس میں صوبے کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے کچھی کینال منصوبے کو مکمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور ٭٭٭
God bless.. سچائی کو بے نقاب کرنا لازم ھے تاکہ آئندہ سالوں کے حجاج کے لیے آسانی پیدا ہو۔۔ کیوں کہ اگلے چھ سات سال تو ایسے ہی شدید گرمی میں ہی حج آئے گا تو کیا آئندہ سالوں میں بھی ہزاروں ڈالر برابر رقم لے کر ایسے انتظامات کیے جائیں گے ؟؟؟
۔۔۔ سچائی کو بے نقاب کرنا لازم ھے تاکہ آئندہ سالوں کے حجاج کے لیے آسانی پیدا ہو۔۔ کیوں کہ اگلے چھ سات سال تو ایسے ہی شدید گرمی میں ہی حج آئے گا تو کیا آئندہ سالوں میں بھی ہزاروں ڈالر برابر رقم لے کر ایسے انتظامات کیے جائیں گے ؟؟؟ اور یوں اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کو اذیت دی جائے گی کہ سڑک پہ بیہوش ہیں شہید ہو رے ہیں مگر کوئی دیکھنے والا نہیں ھے ۔۔کوئی منہ میں پانی کا قطرہ ڈالنے والا نہیں ھے ۔۔۔کیا اس جون جیسے تپتے موسم کے حج میں جگہ جگہ واٹر کولر اور سایہ دار شیلٹر نہیں ہونے چاہیے تھے ؟؟کیا سعودیہ کو معلوم نہیں تھا کہ جون میں مکہ میں موسم کیسا ہو گا ؟؟کیا حجاج کی سہولت کے لیے رمی جمار کے اضافی راستے نہیں ہونے چاہیے تھے ؟؟ کہاں یہ کہ ہر راستہ بند کر کے چند منٹ کے راستے کو چار چار گھنٹے کی پیدل مسافت پہ لمبا کر دیا۔۔۔کیا ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں ہونی چاہیے تھی ان رمی کے دنوں میں۔۔۔ کہاں یہ کہ دس ریال والے سفر کے 250 ریال لیے جائیں۔۔۔ مسلمان تو دور کی بات یہ تو انسان بھی نہیں لگ رے تھے ۔۔اصل مسئلہ تکاثر ھے اصل مسئلہ دنیا ھے دنیا دنیا۔۔ مال مال۔۔ تکاثر تکاثر ۔۔ بس جمع کیے جاؤ
راولپنڈی میں عوام نے حکومت پنجاب کا قانون جوتے کی نوک پر رکھ لیا۔ عید سے قبل سری پائے جلانے پر پابندی عائد کی گئی تھی مگر شہر میں کھلے عام سری پائے عارضی بھٹیوں پر جلائے جاتے رہے اور فی پایہ 150 روپے جبکہ سری 500 روپے میں بھنائی اور کٹائی جاری رہی۔ پولیس کی سرپرستی میں کروڑوں روپے کا غیر قانونی کاروبار ہوا۔ حکومتی رٹ وہیں پڑی نظر آئی جہاں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں پھینکی جاتی ہیں یعنی کوڑے دان میں
پاکستان کے باڈی بلڈر شاہنواز خان نے مالدیپ میں ہونے والے ساؤتھ ایشین تن سازی کے مقابلوں میں انڈیا کے باڈی بلڈر کو ہرا کر سونے کا میڈل جیت لیا- پاکستان کے فخر شاہنواز خان (کانسٹیبل سندھ پولیس) نے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ تن سازی میں انڈیا کی 65 سالہ اجارہ داری بھی ختم کردی









