_وزیر اعظم پاکستان اور قطر کے وزیر اعظم کے درمیان ملاقات_*وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے درمیان آج دوحہ میں ملاقات ہوئی

*_وزیر اعظم پاکستان اور قطر کے وزیر اعظم کے درمیان ملاقات_*وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے درمیان آج دوحہ میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافتی تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا اور مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے قطر میں موجود پاکستانیوں کی میزبانی کرنے پر قطر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں.دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ ء خیال کیا اور ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پرامن حل اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم پاکستان نے غزہ تنازع پر قطر کے اصولی موقف اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اس کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا۔ وزیراعظم شہباز نے تنازع کے حل اور غزہ کے عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لیے قطر کے انسانی ہمدردی کے اقدامات اور سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے فروغ کے لیے قطر کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، مذاکرات کے سہولت کار اور علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے قطر کے کردار کو سراہا۔ قطری وزیر اعظم نے خطے میں پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت کا اظہار کرتے ہوئے، اقتصادی ترقی اور علاقائی استحکام کے قطر کے وژن کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ قطر کے وزیراعظم نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تعاون کو فروغ دینے اور ترقی کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی تبادلوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔مزید برآں، وزیراعظم شہباز نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کے متنوع اقتصادی شعبوں بشمول زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پاکستانی حکومت کے عزم اور حکمت عملی سے قطری وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم شہباز نے قطر کے امیر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا پر تپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔*****

سلیکشن بورڈ طلب نومبر کے تیسرے ھفتے980 افسران پرموٹ ھونگے۔ برطانوی ٹیم کے کپتان گھر ڈکیتی۔پولیس صرف بھتھہ خوری اور لینڈ مافیا کی سھولت کار بن گئی جعلی مقدمات کی بھرمار۔پینک اپنا خود تحفط کرے 45 سال سے کم کا گارڈ رکھنے۔ٹرمپ کی جیت امکانات 33 فیصد سے زائد۔عمران خان کو رینجرز نے بغیر وراثت کے گرفتار کیا۔۔عمران خان کے خلاف کارروائی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔خفیہ ایجنسی میں بڑی اکھاڑ بچھاڑ۔فائیز عیسی کی لندن میں کردار کشی اور ننگی گالیوں کا سامنا۔کرکٹ کا جنازہ زرا دھوم سے جوا باز کھلاڑیوں کی کارکردگی تباہ کن۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے

بھارت اور چین نے صلح کر لی متنازعہ ھمالیاتی سرحد پر 2 مقامات سے فوجیوں کے انخلاء کا عمل مکمل کر لیا

بھارتی دفاعی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اور چین نے اپنی متنازع ہمالیائی سرحد پر دو مقامات سے فوجیوں کے انخلا کا عمل مکمل کرلیا ہے۔خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق جوہری طاقت کے حامل دونوں ملکوں نے دو طرفہ سیاسی اور کاروباری تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے گزشتہ ہفتے بھارتی حدود میں لداخ کے مقام پر چار سالہ عسکری تنازع کو ختم کرنے کے لیے فوجیوں کے گشت کا ایک معاہدہ کیا تھا۔ایک بھارتی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے شروع ہونے والا انخلا کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ تصدیق کا مرحلہ جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعرات کو سپاہی جذبہ خیرسگالی کے طور پر مٹھائی کا تبادلہ کریں گے اور سرحد پر موجود کمانڈروں کی طرف سے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے بعد جلد ہی گشت شروع کر دیں گے۔ادھر بیجنگ کی جانب سے فوجیوں کے انخلا پر فوری تبصرہ نہیں کیا گیا۔4 ہزار کلومیٹر کی غیر متعین سرحد دنیا کے دو سب سے زیادہ آبادی والے ملکوں کے درمیان کئی دہائیوں سے کشیدگی کا باعث ہے۔چار سال قبل، چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع پر 20 بھارتی اور 4 چینی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔جھڑپوں کے بعد دونوں فریقین نے لداخ میں سرحد کے متعدد مقامات پر کسی نئے تصادم سے بچنے کے لیے گشت روک دیا تھا، جبکہ برفیلے خطے پر چین اور بھارت نے جنگی اسلحے سے لیس ہزاروں فوجیوں کو تعینات کیا تھا۔دونوں ممالک کے نئے معاہدے پر پہنچنے کے کچھ دنوں بعد، چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس میں برکس سمٹ کے دوران باضابطہ بات چیت کی تھی۔اس معاہدے کا بنیادی مقصد سرحدی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان خراب ہونے والے معاشی تعلقات کو بحال کرنا ہے۔دوسری طرف بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ نئی دہلی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی کمی کو دیکھتے ہوئے احتیاط سے کام لے گا۔

چانسلر کو لوٹنے والوں کو تحفظ فراہم کرنے والے ڈی پی او شیخوپورہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 08 اعلی پولیس افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے، نوٹیفیکیشن ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کو ڈی پی او چکوال تعینات کر دیا گیاوسیم ریاض کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن علی وسیم گجر کو ڈی پی او لیہ تعینات کر دیا گیاشہزاد رفیق اعوان کو ڈی پی او بھکر تعینات کر دیا گیاڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیاایکس پاکستان تعطیلات پر جانے کے لئے ڈی پی او بھکر محمد عبد اللہ لک کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایتایس پی شیخوپورہ بلال محمود سلہری کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او تعینات کر دیا گیاڈی پی او لیہ اسد الرحمن کو ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیا

روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن (Colonel General Alexander V. Fomin) کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

، ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۴*روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن (Colonel General Alexander V. Fomin) کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہروسی فیڈریشن کے نائب وزیردفاع کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیالپاکستان رشین فیڈریشن کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور طویل المدتی کثیر جہتی شراکت داری کا خواہاں ہے۔ نیول چیف ملاقات میں دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تربیت، بحری جنگی جہازوں کے دوروں اور دو طرفہ بحری مشقوں کے انعقاد سمیت تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیادونوں رہنماؤں نے میری ٹائم سیکورٹی اور بحری ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاروسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہء قطر وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے*دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی عزت مآب محمد بن عبدالعزیز الخلیفی ، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا

دوحہ : 30 اکتوبر 2024*وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہء قطر**وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے*دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی عزت مآب محمد بن عبدالعزیز الخلیفی ، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گےوزیراعظم سے قطر انوسٹمینٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفود بھی ملاقات کریں گے

مزید برآں وزیراعظم قطر میوزیم میں “منظر آرٹ ایگزی بیشن ؛ 1940 سے اب تک پاکستان میں آرٹ اور آرکیٹیکچر” کا افتتاح کریں گےوفاقی وزراء خواجہ آصف ،جام کمال خان ، محمد اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

پاکستانی ٹیم مکمل طور پر آسٹریلیا موجود۔عوام کو ذبح کرنے کا واپڈا کا نیا فارمولا۔لیٹ بل جمع کرانے پر جرمانہ14 فیصد۔وزیر اعلی کے احکامات کھوہ کھانے میں گھی کی قیمتوں میں اضافہ۔دوبئی نے پاکستانی بزنس مینوں کے ویزے بھی روک دیے۔پنجاب بھر کے جییلر تبدیل۔وزیر اعطم کا دورہ سعودیہ مشکلات کا شکار۔افغانستان کے تمام ٹی وی چینلز بند۔سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے یہ وہ لوگ ہیں جو سعودی عرب میں آ کر بھیک مانگتے تھے۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز اور اج کا روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد کراچی