پاکستان کی تاریخ میں کبھی شفاف الیکشن نہیں ہوپاۓ ہیں,70 کی دہائی میں فیئر الیکشن ہوئے تو اس کوتسلیم نہیں کیا گیا اور ملک دولخت ہوگیا۔حرجماعت کے روحانی پیشوا پیر پگارا سید صبغت اللہ شاہ کا سابق وزیر اعلی بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کےہمراہ میڈیا سے گفتگو,اس موقع پر پیر پگارا نے کہا کہ حالیہ انتخابات کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے اور عوام کے ووٹ کو عزت نہیں دی گئی,انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ لنگڑے گھوڑے ریس میں دوڑا رہا ہے جو کبھی ملک کو راہ راست پر نہیں لاسکتے,ایک سوال کے جواب میں پیر سائیں نے کہا کہ سندھ کے عوام کا معاشی قتل کرنے کے لئے زرداری صاحب کو سندھ میں حکومت بنا کردی تاکہ دریاء سندھ پرنئے کینالز کو تعمیر کرکے پنجاب کی بنجر زمینیں آباد اور سندھ اور بلوچستان کی زرخیر ایراضی بنجر کیا جاسکے۔اس موقع پر سابق وزیر اعلی میر جان محمد خان جمالی نےکہا کہ پیر پگارا کا 61 سال بعد اوستہ محمد کی سرزمین پر قدم رکھنا تبرکات کا باعث ہے اورمسرت کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ یہ علاقے کے لئے نیک شگون ہے۔میر صاحب نے علاقے کی خوشحالی کے لئے پیر سائیں پگارا سے خصوصی دعا بھی کروائی,اس موقع پر علاقائی معتبرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔









