پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، اور ہمارا نیوکلیئر و میزائل پروگرام صرف اور صرف ملکی دفاع و سلامتی کے لیے ہے۔پاکستان نے اسرائیل پر ایٹمی حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ اس نوعیت کی گمراہ کن اور جھوٹی معلومات قومی مفادات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ایسے حساس معاملات میں غیر ذمہ دارانہ تبصرے اور غلط خبریں نہ صرف عوام کو گمراہ کرتی ہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔ تمام حلقوں کو چاہیے کہ وہ احتیاط برتیں اور تصدیق شدہ معلومات پر انحصار کریںاسحاق ڈار










