
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیٹرولیم، آئل اور لبریکنٹس کے ذخائر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے سوموار کو ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزارت پیٹرولیم کی جانب سے بتایا گیا کہ موجودہ صورت حال اور آنے والی کھیپوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اتنے ہیں کہ جون 2026 کے تیسرے ہفتے تک ملک بھر میں بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔پیٹرولیم وزارت کے مطابق سپلائی چین کی صورت حال کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کمیٹی (NCMC) کے ذریعے کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ رکاوٹ سے بروقت نمٹا جا سکے۔نائب وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی اور ملکی چیلنجز کے باوجود ایندھن کی مستحکم فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تنہائی میں قید رکھا گیا ہے، جو کہ بہت بڑا ظلم ہے اور پاکستانی قوانین اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیارات کی خلاف ورزی ہے۔
کراچی میں شدید گرمی سے عوام بے حال، درجہ حرارت 43 ڈگری پر پہنچ گیا
کراچی: شہر قائد میں موسم آج شدید گرم اور خشک ہونے کے سبب دوپہر ایک بجے درجہ حرارت 43 ڈگری پر پہنچ گیا۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بند رہے گی جبکہ شام کے وقت سمندر کی ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج صبح سے ہی شدید گرمی ہے اور دن 11 بجے درجہ حرارت 41 ڈگری پر پہنچ گیا تھا۔
معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر سندھ حکومت کے زیر اہتمام کراچی کے نجی ہوٹل میں پُروقار یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، ارکان اسمبلی، اعلیٰ سول و عسکری حکام، کاروباری ودیگر اہم شخصیات نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جبکہ تقریب میں معرکہ حق کی کامیابی سے متعلق دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، معرکہ حق میں پاکستانی قوم نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا، یہ ہم سب کی یکجہتی
سفیان مقیم نے اپنا پی ایس ایل ایوارڈ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام کردیاپشاور زلمی کے نوجوان لیفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم نے پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 22 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی اس جادوئی اسپن بولنگ کی بدولت انہیں ٹورنامنٹ کے اختتام پر “پلیئر آف دی ٹورنامنٹ” اور “اسٹرانگسٹ بولر آف دی ٹورنامنٹ” کے اعزازات سے نوازا گیا۔ ایوارڈ ملنے کے بعد سفیان مقیم نے گفتگو کرتے ہوئے اپنی اس کامیابی کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام منسوب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘میں یہ ایوارڈ محسنِ پاکستان، ڈاکٹر عبدالقدیر خان










