حکمران اتحاد کا اھم اجلاس طلب قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بھی۔ ھفتہ اتوار چھٹی کے روز بھی اسلام آباد میں پرسرار سرگرمیاں۔ حکمران اتحاد کے اراکین کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے پیدا شدہ صورتحال پر حکمران اتحاد نے جوابی حکمت عملی کی تیاری پر کام شروع کردیا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی سے متعلق حکمت عملی پارلیمنٹ مرتب کی جائے گی، جس کا حتمی فیصلہ کل نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ہوگا۔حکمران اتحاد نے اس معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر بھی غور شروع کردیا ہے، پارلیمنٹ میں عدالتی فیصلے پر بحث ہوگی۔ن لیگ نے اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں قیام کی ہدایت دے دی گئی ہے۔نظر ثانی اپیل سے متعلق حتمی فیصلہ کل نواز شریف کی زیرصدارت بیٹھک میں ہوگا۔ وزیردفاع خواجہ آصف کے مطابق پیر کو پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی کہ نظرثانی درخواست دائر کی جائے یا نہیں۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے دی ہے۔

اسلام آباد روالپندی سیل عوام ذلیل خوار۔ ھمارے ارکان کو حراسان کیا جا رہا ہے، عمر ایوب۔ عمران خان کو دھشت گردی کے سب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔ لاہور پولیس نے جناح ھاوس سمیت 12 مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری ڈالی۔وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اج سر جوڑے گی۔مستقبل میں جیل جانا پڑ سکتا ہے رانا ثناءاللہ۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گردی کے سب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔لاہور انوسٹی گیشن پولیس نے سابق وزیر اعظم کی جناح ہاؤس حملے سمیت نو مئی کے 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گردی کے سب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔لاہور انوسٹی گیشن پولیس نے سابق وزیر اعظم کی جناح ہاؤس حملے سمیت نو مئی کے 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی جائے گی، اس لئے لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل پہنچ کر باضابطہ گرفتاری ڈالی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ جناح ہاؤس حملے سمیت 12مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی، پولیس نےعدالت سے بانی پی ٹی آئی کو لاہور منتقل کرنے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے سکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کو بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوں گے، جس میں جناح ہاؤس حملے سے متعلق تفتیش کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی جائےگی۔اس حوالے سے پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں، 4 مقدمات میں عمران خان نے ضمانت کروا رکھی ہے۔عمران خان پر 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈالنے سے قبل جیل ذرائع نے بتایا تھا کہ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کیں، ان سے تقاریر اور پارٹی کارکنوں سے خطاب پر سوالات کیے، جب کہ سابق وزیر اعظم سے 9 مئی سے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے ٹینڈر کی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کردی گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے ٹینڈر کی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کردی گئی۔حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے میں اہم فیصلہ کیا ہے۔وفاقی دارالحکومت کے ایئرپورٹ کے حوالے سے ٹینڈر کی تاریخ 16 ستمبر تک بڑھادی ہے۔اسلام آباد ایئرپورٹ کی پبلک اینڈ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع سے متعلق آگاہ کردیا۔اس سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹینڈر کےلیے 15 اکتوبر 2023ء کی تاریخ رکھی گئی تھی جس کے بعد توسیع کرتے ہوئے مارچ 2024ء، پھر 15 مئی اور اسکے بعد 15 جولائی مقرر کی گئی تھی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے سے بری کر دیا تھا۔عدالت نے صنم جاوید کے وکلاء کی مقدمے سے بریت کی استدعا منظور کرلی۔ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک عمران نے صنم جاوید کے ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید رہائی کے بعد وکلاء کے ہمراہ عدالت سے روانہ ہوگئیں تھی۔کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی۔اسلام آباد سے وفاقی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کےلیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافے کیا گیا ہے۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن پاور ڈویژن نے جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک والے گھریلو صارفین 3 ماہ کےلیے اضافے سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں جبکہ باقی گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھادیا گیا ہے۔بجلی کے گھریلو صارفین پر 1 ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز کا اطلاق یکم جولائی 2024ء سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے ماہانہ 301 سے 400 یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجز عائد کیےگئے ہیں۔ماہانہ 401 سے 500 یونٹس استعمال کرنے پر 400 روپے جبکہ ماہانہ 501 سے 600 یونٹس استعمال پر 600 روپے فکسڈ چارجز لگائے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے ماہانہ 601 سے 700 یونٹس استعمال پر 800 روپے جبکہ ماہانہ 701 سے زائد یونٹس کے استعمال پر 1 ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔صنعتی صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز 184 فیصد بڑھائے گئے ہیں، جو 440 روپے سے بڑھ کر 1 ہزار 250 روپے ہوگئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے کمرشل صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150 فیصد اضافہ ہوا، جو 500 روپے سے بڑھ کر 1 ہزار 250 روپے ہوچکے ہیں۔زرعی ٹیوب ویلز صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 200 روپے سے بڑھ کر 400 روپے ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ کابل پاکستان کےلیے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے تیار نہیں ہے۔اقوام متحدہ نے پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں کےلیے افغانستان کی سرزمین کے استعمال کا اعتراف کرلیا۔یو این سلامتی کونسل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں کےلیے افغانستان میں طالبان حکمرانوں کی سرپرستی حاصل ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ٹی ٹی پی کو افغانستان میں القاعدہ کی بھی آپریشنل اور لاجسٹک مدد حاصل ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے 6 سے ساڑھے 6 ہزار جنگجوؤں کو القاعدہ کے کیمپوں میں تربیت دی جا رہی ہے۔یو این سلامتی کونسل رپورٹ میں کہا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے ننگرہار، قندھار، کنڑ اور نورستان جیسے سرحدی صوبوں میں کیمپ بنا رکھے ہیں۔بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے میڈیا کی عدم موجودگی میں جج کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کردیا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے میڈیا کی عدم موجودگی میں جج کے روبرو بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر میڈیا نہیں آتا تو میں عدالت سے واک آؤٹ کر جاؤں گا۔احتساب عدالت میں میڈیا نمائندوں کے داخل ہوتے ہی سماعت کا آغاز ہوگیا، اس دوران بانی چیئرمین نے کہا کہ پہلے جس ریفرنس میں سزا ہوئی وہ جیولری سیٹ ہمارے پاس ہے۔2 سال میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں 170 فیصد تک اضافہ ہوا، 100 کے قریب لارج اسکیل فیکٹریاں بند ہوگئیں جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) ذرائع کے مطابق بند ہونے والی فیکٹریوں میں 50 ٹیکسٹائل مل بھی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ 2022 میں بجلی 16 روپے فی یونٹ تھی جو آج 42 روپے فی یونٹ ہے۔ 2022 میں انڈسٹری کو گیس 14 روپے یونٹ مل رہی تھی آج 40 روپے یونٹ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سال میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19 ارب ڈالر سے کم ہو کر 16 ارب ڈالر رہ گئیں۔پنجاب حکومت نے سرکاری سطح پر تعمیراتی میٹریل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔لاہور میں سیمنٹ کے فی بیگ کی سرکاری قیمت 1360 روپے اور وائٹ سیمنٹ کی سرکاری قیمت 1960 روپے مقرر کر دی گئی ۔ اول درجے کی ایک ہزار اینٹ کی قیمت 15 ہزار 200 روپے جبکہ پیش ایک ہزار اینٹ کی قیمت 20 ہزار 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ایک ہزار ٹائل کی قیمت 16 ہزار روپے ہوگئی ۔ سریے کی قیمت فی ٹن 2 لاکھ 45 ہزار سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری سطح پر تعمیراتی میٹریل کے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور تعمیراتی میٹریل مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بھی وِد ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ لاہور چیمبر میں اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ آج کے بعد کوئی سیمنٹ ڈیلر کمپنیوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا۔عہدیداروں نے کہا کہ ٹیکس ہدف بڑھاکر تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے کاروبار کے مواقع کم کر دیئے گئے، جتنا زیادہ ٹیکس لگے گا. لوگ اتنا زیادہ ٹیکس چوری کی طرف جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت 500 روپے ہونی چاہیے تھی جو 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے.ایسوسی ایشن کے پاس ہڑتال پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم سے ملاقات میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز دی۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں اور اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا حتمی فیصلہ کل نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا. اجلاس میں مخصوص نشستوں بارے عدالتی فیصلے پر بحث ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نظر ثانی اپیل میں جانے سے پہلے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے حکمت عملی مرتب کرے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دینے کا حکم دیا ہے

گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 3.95 روپے برقرار رہے گاماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 7.74 روپے برقرار رہے گاماہانہ 200 یونٹ تک والے گھریلو صارفین 3 ماہ کے لیے اضافے سےمستثنٰی قرار،

گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 3.95 روپے برقرار رہے گاماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 7.74 روپے برقرار رہے گاماہانہ 200 یونٹ تک والے گھریلو صارفین 3 ماہ کے لیے اضافے سےمستثنٰی قرار، نوٹیفکیشن ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے ہوگیاماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے ہوگیاماہانہ 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے ہوگیاماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 42.78 روپے ہوگیاماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے ہوگیاماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 90 روپے

2 ارب مسلمانوں میں سعودی شاہی خاندان کے خلاف نفرت کیوں بڑھی حضور اکرم کے روضے کی نعوذبااللہ بے حرمتی حج 2024 کے ناقص انتظامات 5000 حجاج شھید مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں غیر مسلم کی اجازت تفصیلات بادبان یو ٹیوب بادبان ٹی وی بادبان ٹوئٹر بادبان فیس بک سھیل رانا لاءیو میں پاکستانی وقت کے شام چھ بجے

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈال دی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈال دی۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے دونوں کو گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں دونوں میاں بیوی کی گرفتاری ڈالی، انہیں نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا۔

نیب ذرائع کے مطابق بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ نے توشہ خانہ سےتحائف حاصل کیے، الزام ہےکہ تحائف کم قیمت پرحاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کردیے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے روبکار بھی جاری کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق روبکار جاری ہونے کے بعد جیل سے قانونی طورپررہائی لازمی ہے اور نیب ٹیم نے دوبارہ گرفتاری کے ابتدائی قانونی تقاضے پورے کر لیے۔

جیل کے دونوں داخلی دروازوں پر پولیس کی بھاری نفری اور کارکن موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار لرلیا گیا، انہیں گیٹ نمبر 3سے رہا کر کے دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا، انہیں اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائے گا۔

قبل ازیں لاہور میں درج 9 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی اڈیالہ جیل پہنچے تھے، لاہور پولیس کی ٹیم انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی سے اجازت لے کر اڈیالہ جیل پہنچی۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے بانی بی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالے جانے کا امکان تھا۔

دوسری جانب 9 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کر دی تھی۔

ذرائع نے بتایاکہ 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی منسوخی کے بعد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی گرفتاری نہیں ڈالی۔

ذرائع نے بتایاکہ لاہورکی انسداددہشت گردی عدالت نے ضمانتیں منسوخی کا تحریری فیصلہ دوروزقبل جاری کیا۔

ذرائع نے بتایاکہ اڈیالہ جیل کے ریکارڈ میں بانی پی ٹی آئی ان کیسوں میں گرفتار نہیں۔

اُدھر پی ٹی آئی کارکنان اڈیالہ جیل پہنچنا شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کے کارکنان کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر ایک پر روک دیا گیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے تاہم فوری طور پر عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدت کیس میں رہائی کی روبکار تو جاری کردی ہےتاہم 5 دیگر کیسز میں روبکار جاری نہ ہونے کے سبب بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان 9 مئی کے راولپنڈی میں درج 12 کیسز میں ضمانت پر ہیں، ان کی راولپنڈی میں درج 5 مقدمات میں ابھی تک روبکار جاری نہیں ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اڈیالہ جیل انتطامیہ کو بانی پی ٹی آئی کی سائفرکیس میں بھی روبکار موصول نہیں ہوئی ہے۔

پاکستان آٹا ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ آٹا ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 10 دن کےلیے موخر کردی۔

پاکستان آٹا ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ آٹا ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 10 دن کےلیے موخر کردی۔

حکومتی کمیٹی میں چیئرمین ایف بی آر اور 4 وفاقی وزرا شامل تھے۔

آٹا ملز ایسوسی ایشن نے مذاکرات میں ود ہولڈنگ ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کیا۔ چیرمین ایف بی آر نے مبینہ طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کے آٹا ملز ایسوسی ایشن کے مؤقف سے اتفاق کیا۔

آٹا ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جمعرات کو ہوگا۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ہفتے کو فلسطین سے متعلق اپنے تین مطالبات کی منظوری تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راول پنڈی کے سنگم فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے دیا

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ہفتے کو فلسطین سے متعلق اپنے تین مطالبات کی منظوری تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راول پنڈی کے سنگم فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے دیا۔ٹی ایل پی نے آج فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے راول پنڈی کے لیاقت باغ سے فیض آباد تک مارچ کیا جس کے بعد دھرنے کا اعلان کیا گیا۔ ٹی ایل پی کے شعبہ نشرواشاعت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں تنظیم کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا کہ ’جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم ادھر ہی بیٹھے ہیں۔‘ ٹی ایل پی کے ایک ترجمان امجد رضوی نے بتایا کہ پارٹی نے تین مطالبات سامنے رکھے ہیں جن میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ، اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن ہایو کو دہشت گرد قرار دینا اور فلسطین کو طبی امداد وغیرہ مہیا کرنا شامل ہیں۔‘فیض آباد کو اسلام آباد کا اہم داخلی راستہ سمجھا جاتا ہے۔ اس مقام پر ماضی میں ٹی ایل پی سمیت کئی تنظیمیں دھرنا دینے کے علاوہ اس راستے کو بلاک کر چکی ہیں۔تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف فیض آباد پر دھرنا دے دیا۔راولپنڈی میں ٹی ایل پی کے زیرِ اہتمام فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلیے سربراہ سعد حسین رضوی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ریلی لیاقت باغ مری روڈ سے ہوتی ہوئی فیض آباد پہنچ گئی جہاں ٹی ایل پی کی طرف سے دھرنا دے دیا گیا۔سعد حسین رضوی نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، اسرائیلی مصنوعات کے سرکاری بائیکاٹ کیے جانے تک دھرنے پر بیٹھیں گے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مظلوم فلسطینیوں تک طبی و غذائی امداد پہنچائی جائے۔دھرنے کے باعث فیض آباد سے صدر تک میٹرو بس سروس بند ہو کر سیکرٹریٹ سے آئی جی پی اسٹیشن تک محدود ہوگئی۔