بکریاں چرانے والا چرواہا اور کتابوں کی دکان چلانے والا دکان دار اخبار میگزین شائع کرنے وال صرف صحافی نہیں ہوتا 30 سال کے بعد تفصیلات کے لئے کلک کیجئے

کہا جاتا ہے کہ ایک بادشاہ نے اپنے بیٹے کی تین بار شادی کی کوشش کی وہ ہر رشتہ سے پہلی گفتگو کے بعد انکار کر دیتا تھا۔ آخر کار، والد نے بیٹے کو تنگ آ کر محل سے نکال دیا۔بیٹا شہر سے باہر کام کی تلاش میں نکل گیا اور ایک مالدار شخص کے ہاں بکریاں چرانے کا کام ملا۔ وہ شخص نوجوان سے بہت متاثر ہوا۔ اس مالدار شخص کی ایک ہی بیٹی تھی اور اس نے سوچا کہ اسے نوجوان سے شادی کروا دے تاکہ وہ ان کے ساتھ رہے۔اس نے اپنی بیٹی کو یہ بات بتائی، تو بیٹی نے کہا کہ وہ اس نوجوان سے شادی نہیں کرے گی جب تک کہ وہ اس کے ساتھ سفر نہ کرے اور اس کی حقیقت کو جان نہ لے۔ مالک نے نوجوان سے کہا کہ کل تم بکریاں چرنے نہ لے جاؤ، ہم کچھ دنوں کے لیے سفر کریں گے تاکہ کچھ کام نمٹایا جا سکے۔ سفر کے دوران، وہ دونوں ایک گلہ بکریوں کے پاس سے گزرے۔ نوجوان نے کہا، “کتنی زیادہ ہیں اور کتنی کم ہیں۔” مالک حیران ہوا لیکن کچھ نہ بولا۔پھر وہ ایک اور گلہ بکریوں کے پاس سے گزرے، نوجوان نے کہا، “کتنی کم ہیں اور کتنی زیادہ ہیں۔” مالک نے دل میں سوچا کہ یہ نوجوان بیوقوف ہے، اس لیے میری بیٹی نے مجھے اس کے ساتھ سفر کرنے کو کہا تھا۔پھر وہ ایک قبرستان کے پاس سے گزرے، نوجوان نے کہا، “تم میں زندہ بھی ہیں اور مردہ بھی۔”پھر وہ ایک خوبصورت باغ کے پاس سے گزرے، نوجوان نے کہا، “مجھے نہیں معلوم کہ یہ باغ ہرا بھرا ہے یا سوکھا ہوا ہے۔” مالک بہت حیران ہوا لیکن کچھ نہ بولا۔پھر وہ ایک گاؤں میں پہنچے اور پانی طلب کیا، لوگوں نے انہیں دودھ دیا۔ نوجوان نے خود پیا اور پھر مالک کو دیا۔پھر وہ ایک اور گاؤں میں پہنچے اور پانی طلب کیا، لوگوں نے انہیں پانی دیا۔ نوجوان نے پہلے مالک کو دیا اور پھر خود پیا۔ مالک نے دل میں سوچا کہ نوجوان نے مجھے دودھ دینے میں بے احترامی کی اور پانی دینے میں عزت دی۔ واپس سفر سے آ کر مالک نے اپنی بیٹی کو سارا ماجرا سنایا۔ بیٹی نے کہا کہ وہ نوجوان بہت اچھا انسان ہے۔ مالک نے حیران ہو کر پوچھا کہ کیسے؟بیٹی نے جواب دیا:پہلا گلہ بکریوں کا، اس میں مینڈھے زیادہ تھے اور بکریاں کم۔دوسرا گلہ بکریوں کا، اس میں بکریاں زیادہ تھیں اور مینڈھے کم۔قبرستان، جس نے اولاد چھوڑی وہ زندہ ہے اور جس نے نہیں چھوڑی وہ مردہ۔باغ، اگر مالک نے اپنے پیسوں سے بنایا ہے تو ہرا بھرا ہے اور اگر قرضے سے بنایا ہے تو سوکھا ہوا ہے۔دودھ جب برتن میں ڈالا جاتا ہے تو دودھ نیچے بیٹھ جاتا ہے اور پانی اوپر آ جاتا ہے، اس نے پہلے پانی پیا اور آپ کو دودھ دیا۔کنویں کا پانی، صاف پانی اوپر آتا ہے، اس نے آپ کو پہلے دیا۔مالک نے بیٹی کی باتیں سن کر نوجوان سے اپنی بیٹی کی شادی کروا دی۔شادی کے بعد جب نوجوان اپنی بیوی کے پاس آیا تو اس نے اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر پوچھا، “یہ سر کس کا ہے؟”بیوی نے جواب دیا، “یہ میرا سر تھا اور اب تمہارا ہے۔”نوجوان نے کہا، “سفر کے لیے تیار ہو جاؤ، میں بکریاں چرانے والا نہیں ہوں، میں بادشاہ کا بیٹا ہوں اور میں تمہاری تلاش میں نکلا تھا۔پرانے قصوں سے اقتباس

162 اھم بیورو کریسی کے فراڈیے گرفتاری کے قریب۔وزارت خارجہ میں 80 فیصد افیسر اور ملازمین غیر ملکی ایجنڈوں میں ملوث۔ 23 میجر جنرل 6 لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر ۔سعودی عرب حج انتظامات کرنے مین ناکام۔ بجٹ عوام اور تنخواہ دار طبقہ کے لئے جہنم اور اشرافیہ کے لیے جنت۔ تمام تفصیلات بادبان میگزین کے تازہ شمارہ میں 10 جولائی کو اپنے ھاکر سے طلب کرے

سعودی عرب دوست یا دشمن۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

خارجہ پالیسی کا یہ حال ھے کہ سعودی عرب کے آرمی چیف بھارت کے دورے پر ھیں اور بھارتی آرمی چیف سے ملاقات کہ یہ آفیشل تصویر جاری کی گئی ھے جس کے بیک گراؤنڈ میں لگی تصویر آپ دیکھ سکتے ھیں-ا-

انڈیا تو چلیں دشمن ھے مگر سعودی عرب کو تو ھم اپنا دوست کیا برادر ملک سمجھتے ہیں اب خارجہ پالیسی کا یہ حال ھے کہ سعودی عرب کے آرمی چیف بھارت کے دورے پر ھیں اور بھارتی آرمی چیف سے ملاقات کہ یہ آفیشل تصویر جاری کی گئی ھے جس کے بیک گراؤنڈ میں لگی تصویر آپ دیکھ سکتے ھیں-انہوں نے ھمیں ذلت کی کن گہرائیوں میں لا پھینکا ھے-

مائیکل وان سابق انگلینڈ کپتان ????آئی سی سی اس بار ٹی20 ورلڈ کپ کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، ایک طرف غیر معیاری پچز دوسری طرف خراب امپائرنگ اہم میچز بارش کی نذرجس کی وجہ سے کافی ٹیموں کو نقصان ہوا ، مائیکل وان نے ایک مرتبہ پھر آئی سی سی کے کردار پر سوالات اٹھا دیے

مولانا کا گول چکر ٹlتحریک انصاف کو جھوٹا قرار دے دیا۔ خفیہ اداروں کا آپریشن 40 دھشت گرد پھڑکا دئیے۔بجلی کے بلوں میں 100 گنا اضافہ 24 کروڑ لوگ زندہ درگور۔اھم وزراء کی وزارتوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ۔ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی۔ جمرود میں دھشت گردوں کا حملہ 4 اہلکار شھید۔ ایف سی کی چیک پوسٹوں پر سرحد پار سے حملوں میں اضافہ۔نان فائیلر اور فائیلر خیراتی ھسپتال فراڈ چھوڑ دے زرعی شعبے میں اصلاحات اے گی۔بجلی کے بلوں کے بعد عوام کی طرف سے سخت نفرت ملک دشمنی سے بھی خطرناک۔ساؤتھ افریقہ کو ہرانے کے لیے آئی سی سی نے ہر ہربہ استعمال کیا۔تمام خبروں کے لئے بادبان نیوز اور روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد کراچی بادبان ٹوئٹر بادبان یو ٹیوب کو فالو اور سبسکرائب کرے بادبان کا تازہ شمارہ 10 جولائی کو اپنے ھاکر سے طلب کرے 12 جولائی کو ان لائن

نیوی کے 5 افسران کو سزائے موت۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 سابق نیوی افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کے حکم میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی جنہیں کراچی میں قائم نیوی ڈاکیارڈ حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں کورٹ مارشل کیا گیا تھا. نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس بابر ستار نے سزائے موت پانے والے سابق نیوی افسران کی درخواست پر سماعت کی نیوی کی جانب سے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں پاکستان نیوی نے بتایا کہ کورٹ مارشل کی کارروائی شیئر نہیں کی جا سکتی اس پر جسٹس بابر ستار نے پاک بحریہ کے نمائندے سے استفسار کیا کہ آپ چاہتے ہیں میں فیصلہ کر دوں؟.پاکستان نیوی کے نمائندہ نے ہدایات لینے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ آپ کوئی وجوہات نہیں بتا رہے کہ سزائے موت کیوں دی گئی؟ یہ بتانا کہ سزائے موت کیوں دی گئی یہ کوئی خفیہ مسئلہ نہیں میرے سامنے ایک ہی سوال ہے کہ سزائے موت کیوں دی گئی؟ وجوہات بتائی جائیں. بعد ازاں عدالت نے ہدایات لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی واضح رہے کہ پاک بحریہ کے سابق افسران ارسلان نذیر ستی، محمد حماد، محمد طاہر رشید، حماد احمد خان اور عرفان اللہ نے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں انہوں نے درخواست میں موقف اپنایا کہ جنرل کورٹ مارشل میں سزائے موت سنائی گئی لیکن وکیل کی معاونت فراہم نہیں کی گئی ملزمان سے شواہد اور کورٹ آف انکوائری کی دستاویزات بھی شیئر نہیں کی گئیں ان دستاویزات تک رسائی کے بغیر سزائے موت کے خلاف اپیل فائل کی گئی جو مسترد ہوئی.یاد رہے کہ 4 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 سابق نیوی افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا تھا جنہیں کراچی میں قائم نیوی ڈاکیارڈ حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں کورٹ مارشل کیا گیا تھا عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ان دستاویزات تک رسائی کے بغیر سزائے موت کے خلاف اپیل فائل کی گئی جو مسترد ہوئی اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزمان کے وکلا کو دستاویزات تک رسائی کا حکم دیا عدالتی حکم پر وکلا کو دستاویزات تک محدود رسائی فراہم کی گئی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے مطابق دستاویزات تک رسائی کا اختیار چیف آف نیول اسٹاف کے پاس ہے.اس میں بتایا گیا کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیف آف نیول اسٹاف سمجھتے ہیں کہ دستاویزات تک رسائی سے ریاست کے مفادات کو خطرہ ہوسکتا ہے جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ریاست کے مفاد کو ایک شہری کے حق زندگی سے کیسے بیلنس کرنا ہے؟ آئین کا آرٹیکل 9 اور 10 اے شہریوں کو زندگی جینے کا حق اور فیئر ٹرائل کا حق فراہم کرتے ہیں، حق زندگی، فیئر ٹرائل سے متعلق سوال کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست کے زیر سماعت ہونے تک ملزمان کو پھانسی نہ دی جائے حکم نامے کے مطابق فریقین چیف آف نیول اسٹاف کا موقف بمعہ وجوہات عدالت میں جمع کرائیں بتایا جائے کہ چیف آف نیول اسٹاف کو دستاویزات تک رسائی ریاست کے مفادات کے خلاف کیوں لگتی ہے؟ چیف آف نیول اسٹاف کا موقف تین ہفتوں میں عدالت میں سربمہر لفافے میں جمع کرایا جائے کیس کو دوبارہ سماعت کے لیے یکم جولائی 2024 کو مقرر کیا جائے.

فوجی گاڑی چوری ڈکیتوں کی بے خوفی۔ پرویز مشرف کو گارڈ آف انر دینے والہ بھارتی آرمی چیف تفصیلات کے لئے بادبان ٹی وی کو فالو کریں

‏راولپنڈی میں نادرا دفتر کے باہر سے سرکار / فوج کی گاڑی چوری‏گاڑی تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں مری روڈ سے چوری کی گئی‏سرکاری کیری وین چوری کا مقدمہ تھانہ صادق اباد میں درج کرلیا گیا‏سرکاری وین پر ملازم / ڈرائیور فیملی سمیت نادرا دفتر آیا تھا‏پولیس نے قریب لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

2024 کی دوسری ششماہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر نچلے نمبروں پر موجود ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی سے دسمبر 2024 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 195 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور اسپین کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے حامل افراد کو 194 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔آسٹریا، جنوبی کوریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لگسمبرگ، سویڈن اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس 193 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

پی سی بی کو معطل کرنے کا فیصلہ۔10 کھلاڑی بین۔۔اھم ترین کیسیز سپریم کورٹ میں میدان اج۔اج ملک میں پہیہ نھی گھومے گا۔ملک بھر میں ھڑتال۔ تاجروں کے ساتھ 24 کروڑ عوام بھی شامل۔افواج پاکستان میں فورسز کی چھٹیاں منسوخ۔کون اور کیسا گرفتاریوں کا سلسلہ شروع۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کریں