حکومتِ پنجاب کا دلیرانہ فیصلہحکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں، میڈیکل کالجز، ڈینز، ایچ او ڈیز، ایم ایس وسرکاری ہسپتالوں میں نوکری کرنے والے ڈاکٹرز، پروفیسرز، اور دیگر پر بھی پرائیویٹ پریکٹس کرنے پر پابندی لگا دی ھے کلینکس کی اچانک چیکنگ کے دوران کوئی بھی سرکاری ڈاکٹر مصروف پایا گیا تو اسے نوکری سے فوری فارغ کئے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ھے.

ای ایس ای میں 13 بڑے تبادلے. اربوں روپے کی کرپشن سابق ممبر سی ڈی اے مصطفین کاظمی گرفتار. مولانا فضل الرھمان کی پریس کانفرنس اور بھکی بھکی باتیں..الٹی گنتی شروع.کیا سب کچھ بدلنے جا رھا ھے. ای ایس ای کے سربراہ نے عھدے کا چارج سنبھالنے کے بعد 3 اھم بریفنگ لی . ھای کورت کے 2 جج فائنل۔ ۔اسلام آباد کا بدلہ بدلہ موسم اور ایک اھم ترین گرفتاری۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے

حکومت کا سی پیک اتھارٹی بند کرنے کا فیصلہ، چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کا بجٹ ختم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عملی طور پر سی پیک اتھارٹی کو بند کر دیا ہے۔

حکومت کا سی پیک اتھارٹی بند کرنے کا فیصلہ، چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کا بجٹ ختم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عملی طور پر سی پیک اتھارٹی کو بند کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کا بجٹ ختم کر دیا ہے ، گزشتہ مالی سال 2023-2024میں بھی سی پیک اتھارٹی کیلئے بجٹ جاری نہیں کیا گیا۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبے وزارت منصوبہ بندی، وزارت مواصلات اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت مکمل کیے جائیں گے ۔ حکومت نے اتھارٹی کیلئے رواں مالی 2024-2025کیلئے بجٹ کی منظوری نہیں دی۔ وزارت خزانہ نے 2022-2023میں سی پیک اتھارٹی کیلئے تیرہ کروڑ گیارہ لاکھ بجٹ مختص کیا اور اتھارٹی نے 55لاکھ روپے اخراجات کیے تھے ۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا عہدہ گزشتہ چار سال سے خالی تھا۔ واضح رہے کہ شہباز شریف حکومت نے اپریل 2022 میں ہی سی پیک اتھارٹی بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ اب وزیر اعظم کی جانب سے مختلف وزارتوں کو ختم کرنے کے منصوبے کے سلسلے میں سی پیک اتھارٹی کو بھی باضابطہ طور پر بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والے احتجاج کے پیش نظر گراؤنڈ کےاطراف میں ابھی سے ہی کینٹیڑز پہنچا دئیے گئے ہیں

پی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والے احتجاج کے پیش نظر گراؤنڈ کےاطراف میں ابھی سے ہی کینٹیڑز پہنچا دئیے گئے ہیں، جبکہ پولیس کی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کےاحتجاج سے قبل مری روڈ، فیض آباد میں مزید کنٹینرز پہنچ گئے ہیں، جبکہ احتجاج کے باعث اسلام آباد کے داخلی راستوں کومکمل بند رکھا جائے گا۔صواب، ہارون آباد، برہان، براہمہ بہتر کے مقامات پر موٹروے ، جی ٹی روڈ بھی واہ کینٹ اور میاں خان کے قریب بھی بند کر دی گئی ہے۔ریسٹ ایریا میں ہیوی مشینری پہنچ گئی ہیں جبکہ فائربرگیڈ، موبائل کرینز، ایمبولینس بھی شامل ہیں۔

ڈی چوک پر تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر سرگودھا اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کل اسلام آباد میں پرائیویٹ اسکولز اور جرمن سفارت خانہ بند رہیں گے۔

ڈی چوک پر تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر سرگودھا اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کل اسلام آباد میں پرائیویٹ اسکولز اور جرمن سفارت خانہ بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 چار اکتوبر سے چھ اکتوبر تک نافذ العمل ہوگی، کسی کو بھی جلسے، جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں کوسیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے میٹرو بس سروس معطل رہے گی، جبکہ موٹر وے ایم 1 اور ایم 2 مکمل طور پر بند ہو گی۔ ٹیکسلا ، چکری ، روات ، اے ڈبلیو ٹی سے بند ہو گا،ذرائعذرائع نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو موبائل نیٹ ورک بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے، اینٹی رائڈ فورس کے دستے الگ سے تعینات کئے جائینگے۔ جبکہ پولیس کو آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں پہنچا دی گئیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارکنان کو احتجاج کرنے کی صورت میں فوری گرفتار کیا جائے گا، راولپنڈی انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔پی ٹی آئی احتجاج کی کال اورراستوں کی ممکنہ بندش پر رائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے کل اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔جنرل سیکرٹری پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن وحید خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ہم آج بھی ڈپٹی کمشنر سے رابطے میں رہے ، دوپہر کے بعد ڈی سی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ، بچوں کو خوار نہیں کرنا چاہتے۔ آج بھی اسکول کے طلباء و طالبات کنٹینرز کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہے ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد میں واقع جرمن سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے اسلام آباد میں جرمن سفارت خانے کے ویزا سیکشن چار اکتوبر بروز جمعہ بند رہیں گے۔جرمن سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ویزا کے درخواست دہندگان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اپائنمنٹ کیلئے حاضر نہ ہوں، اگلے ہفتے کے دوران اپائنٹمنٹس دوبارہ شیڈول کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 8 الیکشن ٹریبونل بنا دیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق الیکشن ٹریبونلز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت سے قائم کیے گئے ہیں

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 8 الیکشن ٹریبونل بنا دیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق الیکشن ٹریبونلز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت سے قائم کیے گئے ہیں، لاہور پرنسپل سیٹ پر جسٹس سلطان تنویر احمد الیکشن ٹریبونل کے جج ہوں گے۔لاہور پرنسپل سیٹ پر جسٹس (ر) رانا زاہد محمود الیکشن ٹریبونل کے جج ہوں گے، جسٹس محمد اقبال چوہدری، جسٹس انور حسین بھی پرنسپل سیٹ پر الیکشن ٹریبونل کے جج ہوں گے۔جسٹس (ر) محمود مقبول باجوہ بھی لاہور کی پرنسپل سیٹ پر الیکشن ٹریبونل کےجج ہوں گے، الیکشن ٹربیونل بینچ ملتان کے جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگر ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ٹربیونل بینچ بہاولپور کے جج جسٹس (ر) ظفر اقبال ہوں گے، الیکشن ٹربیونل راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس (ر) شکور پراچہ ہوں گے۔الیکشن ٹریبونلز عام اور ضمنی انتخابات کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی درخواستیں نمٹائیں گے۔

سکول کالجز سفارت خانے بند موٹر وے میٹرو سیل آج اسلام آباد مکمل طور پر سیل ریڈ زون میں چڑیا پر نھی مارے کرفیو جیسی صورت تفصیلات کے لئے بادبان نیوز

ڈی چوک پر تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر سرگودھا اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کل اسلام آباد میں پرائیویٹ اسکولز اور جرمن سفارت خانہ بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 چار اکتوبر سے چھ اکتوبر تک نافذ العمل ہوگی، کسی کو بھی جلسے، جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں کوسیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے میٹرو بس سروس معطل رہے گی، جبکہ موٹر وے ایم 1 اور ایم 2 مکمل طور پر بند ہو گی۔ ٹیکسلا ، چکری ، روات ، اے ڈبلیو ٹی سے بند ہو گا،ذرائعذرائع نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو موبائل نیٹ ورک بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے، اینٹی رائڈ فورس کے دستے الگ سے تعینات کئے جائینگے۔ جبکہ پولیس کو آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں پہنچا دی گئیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارکنان کو احتجاج کرنے کی صورت میں فوری گرفتار کیا جائے گا، راولپنڈی انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔پی ٹی آئی احتجاج کی کال اورراستوں کی ممکنہ بندش پر رائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے کل اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔جنرل سیکرٹری پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن وحید خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ہم آج بھی ڈپٹی کمشنر سے رابطے میں رہے ، دوپہر کے بعد ڈی سی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ، بچوں کو خوار نہیں کرنا چاہتے۔ آج بھی اسکول کے طلباء و طالبات کنٹینرز کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہے ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد میں واقع جرمن سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے اسلام آباد میں جرمن سفارت خانے کے ویزا سیکشن چار اکتوبر بروز جمعہ بند رہیں گے۔جرمن سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ویزا کے درخواست دہندگان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اپائنمنٹ کیلئے حاضر نہ ہوں، اگلے ہفتے کے دوران اپائنٹمنٹس دوبارہ شیڈول کئے جائیں گے۔

بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا اسلام آباد میں افتتاحچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کیابحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اسلام آباد؛ اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایک مثالی ادارہ ثابت ہو گا۔

***راولپنڈی، ۳ اکتوبر ۲۰۲۴*بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا اسلام آباد میں افتتاحچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کیابحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اسلام آباد؛ اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایک مثالی ادارہ ثابت ہو گا۔ نیول چیفنیول چیف نے مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں بحریہ یونیورسٹی کی خدمات اور کامیابیوں کو سراہاریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے مہمان خصوصی کا کیمپس کی تعمیر میں پاک بحریہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت کا شکریہ ادا کیانیول چیف نے کیمپس میں موجود مختلف سہولیات کا بھی دورہ کیا اور جدید ترین انفراسٹرکچر کی تعریف کیافتتاحی تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی