سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ایسے بیانات کو جوڈیشل کمیشن کی منصفانہ کارروائی کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا ہے

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ایسے بیانات کو جوڈیشل کمیشن کی منصفانہ کارروائی کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا ہے۔ایک بیان میں صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے کہا ہے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ کو 6 ماہ توسیع دینے کا فیصلہ قابل ستائش ہے جبکہ آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا بیان سیاسی مہم کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن اور آئینی بینچ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں عدلیہ اور ایگزیکٹو کی مساوی نمائندگی ہے۔صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ26 ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ کی خودمختاری کو تحفظ ملا ہے اور اس کے خلاف ایسے بیانات کا مقصد عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔میاں رؤف عطا نے پاکستان بار کونسل پر زور دیا کہ غیر منتخب نمائندگان کی طرف سے ایسے بیانات پر کارروائی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم 26ویں آئینی ترمیم اور اس کے تحت کیے گئے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کی طرف سے جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ میں سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ذریعے پیٹش دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لیے ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں، مقدمے کے 95 گواہان میں سے کسی نے بھی انہیں نامزد نہیں کیا۔شیخ رشید نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں، 6 ماہ کے بعد محض 8 فروری کے الیکشن سے باہر کرنے کے لیے نام ڈالا گیا تھا، ہمراہی ملزم صداقت علی عباسی کے اے سی اسلامآباد کے روبرو 164 کے جبری بیان کو بنیاد بنا کر اعانت جرم کا الزام لگایا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ایک ملزم کا بیان دوسرے ملزم کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا، صداقت عباسی پہلے ہی اپنے بیان کی تردید کرچکے ہیں، میرا جی ایچ کیو حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں۔عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265K کے تحت بری کیا جانا چاہیے تھا، اگر فرد جرم کے لیے ٹھوس مواد موجود نہ ہو تو فرد جرم نہیں لگائی جاسکتی۔شیخ رشید احمد کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر پیٹشن کے ساتھ حکم امتناعی کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے اور پیٹشن کی جلد سماعت کی بھی درخواست دی گئی ہے۔قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست خارج کرکے عمران خان شاہ محمود قریشی اورشیخ رشید سمیت 120 ملزمان پرفردجرم عائد کی تھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخآری نے شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے یوم۔شہادت پر پیغام میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پاکستان کےروشن مستقبل کا قتل ہےپی بی شہید نے حفاظت پاکستان کی خاطر جان کی قربانی دی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخآری نے شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے یوم۔شہادت پر پیغام میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پاکستان کےروشن مستقبل کا قتل ہےپی بی شہید نے حفاظت پاکستان کی خاطر جان کی قربانی دی شہید امن وشہید جمہوریت بے نظیر ﺑﮭﭩﻮ ﮐﺎ ﺑﮯ ﻣﺜﺎﻝ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ﻣﺸﻌﻞ ﺭﺍﮦ ہےبے نظیر بھٹو شہید کی دلیرانہ عوامی جمہوری جدوجہد تاریخ کا سنہرا باب ہے سیاسی صراط مستقیم کے مسافر بھٹوز کے جیالے اپنی نظریاتی یونیورسٹی گڑھی خدابخش سے تجدید عہد پر کاربند ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کروڑوں لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں بے نظیر بھٹو کو شہید کر کے ملک کو اندھیروں میں ڈبویا اور کئی صدیاں پیچھے دھکیلا گیا نیر بخاری نے کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام اور سیاسی جنت عوام کے قدموں میں نعرے قومی بیانیہ بن چکے ہیں زوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا عوامی جمہوری نظریہ آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت جیت رہا ہےچیرمین بلاول بھٹو زوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو اور شہیدا جمہوریت کے امین اور سیاسی وارث ہیں

سانحۂ 9 مئی میں ملوث مزید مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطاب سانحۂ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائی گئی ہیں۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللّٰہ نیازی کو 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے

سانحۂ 9 مئی میں ملوث مزید مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطاب سانحۂ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائی گئی ہیں۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللّٰہ نیازی کو 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔9 مئی کیسز، ملٹری کورٹ سزا یافتہ 11 مجرم سینٹرل جیل لاہور منتقلآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث رئیس احمد ولد شفیع اللّٰہ کو 6 سال قید جبکہ ارزم جنید ولد جنید رزاق کو 6 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی رضا ولد غلام مصطفی کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے سپریم کورٹ کے عدالتی کمروں میں کم سننے والے وکلاء کے لئے ہیڈفون کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس نعیم اخترافغان پر مشتمل 2رکنی بینچ نے جمعرات کے روز کیسز کی سماعت کی۔سابق چیئرمین سینیٹ اورسینئر وکیل وسیم سجاد نے قتل کیس میں گرفتار ملزم شاہ نواز کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری کے کیس میں پیش ہونا تھا۔کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کورٹ ایسوسی ایٹ کو ہدایت کی کہ وہ کمپیوٹر انچارج کوبلائیںچیف جسٹس کاکہنا تھا کہ جس طرح اسلام آباد ہائی کورٹ میں کم سننے والے وکلاء کے لئے ہیڈفون لگائے گئے ہیں اسی طرح کے ہیڈ فون ہم سپریم کورٹ میں کم سننے والے وکلاء کے لئے لگانا چاہئیں ، وہ لے آئیں۔ چیف جسٹس کی جانب سے طلب کرنے پر کمپیوٹر انچارچ بینچ کے سامنے پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے کمپیوٹر انچارج کوہدایت کی کہ وہ کم سننے والے اکلاء کے لئے ہیڈ فون لگائیں۔کیس کی سماعت شروع ہوئی توچیف جسٹس کاوسیم سجاد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تھوڑا انتظار کریں کمپیوٹر والا ہیڈ فون لاتا ہے۔ چیف جسٹس نے کورٹ ایسوسی ایٹ کوہدایت کہ کمپیوٹر والے کو بلائیں۔ اس پر دوبارہ کمپیوٹر انجارج کوبلایا گیا تاہم انہوں نے آکر بتایا کہ ہیڈ فون کاسسٹم لگانے کے لئے وقت درکار ہے۔اس پر وسیم سجادکاکہنا تھا کہ میں مینج کرلوں گا۔ وسیم سجاد کاکہناتھا کہ یہ ضمانت کی درخواست ہے ، 9جون2024کا بنوں کا وقعہ ہے۔ چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ ایک زخم ہے اوردولوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، کیوں ہم ضمانت دینے سے انکار کریں۔ اس پر شکایت کنندہ کے وکیل کاکہنا تھا کہ ملزمان نے گھر میں گھس کرفائرنگ کی۔ چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ ٹرائل کے دوران اس بات کاتعین کریں کہ کس نے فائرنگ کی۔ مدعا علیہ کے وکیل کاکہنا تھا کہ شریک ملزم عقیق مفرور ہے۔وکیل کاکہنا تھا کہ خاتون کابیان ہے جو زخمی ہوئی اور بعد میں انتقال کرگئی۔ا س پر چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ کیس میں چشم دید گواہ خاتون کابیان ہے جو زخمی ہوئی اور بعد میں انتقال کرگئی اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، وکیل اس معاملہ کودیکھیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جب وسیم سجاد اگلی مرتبہ آئیں گے توہیڈ فون کاسسٹم لگ جائے گا۔ چیف جسٹس نے کمپیوٹر انچارج کوہدایت کہ صبح سے ہیڈفون کاسسٹم عدالت میں رکھ دیا کریں۔ عدالت نے وکلاء کو دلائل کی مزیدتیاری کے لئے وقت دیتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت ملتوی کردی۔وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کی دوستی سرحدوں کی محتاج نہیں ، دونوں ملکوں کی دوستی سرحدوں سے آگے ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ترکیہ کلچرل سینٹر یونس ایمرے مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستا ن کے درمیان مثالی دوستی ہے مگر عوام کا تعلق بھی مضبوط ہونا چاہیے، شاعر اور یونس درویش کہلائے جانے والے یونس ایمرے کے نام سے کلچر سینٹر کو منسوب کیا ہے،استنبول کے دورے میں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کو مزید بڑھانے پر غور کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کونیا میں مولانا رومی کے مزار کے پاس علامہ اقبال کا بھی علامتی مزار ہے، کلچر ٹو کلچر اور عوام سے عوام کا رابطہ بڑھایا جانا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اورترکیہ کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے گہرا لگا ئورکھتے ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی سرحدوں یا اچھے برے وقت کی محتاج نہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بہت سی قدریں مشترک ہیں، دونوں ممالک ثقافت اورمذہب کے ذریعے بھی ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہوگیا ہے،پاسپورٹ آفس اور نادرا بہترین کام کررہے ہیں ، ماضی میں پاسپورٹ آفس میں 6، 6 ماہ کا بیک لاگ رہا ہے، نارمل اور ارجنٹ پاسپورٹ بھی 6،6 ماہ نہیں ملتے تھے۔اسلام آباد میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ نادرا اور پاسپورٹ آفس میں اتنی زیادہ بہتری آئی ہے کہ ہم لوگوں کو فخر سے بتاسکتے ہیں کہ آپ ہمارے مراکز میں جائیں، آپ کو عزت بھی ملے گی، آپ کا کام بھی جلدی ہوگا اور آئی ڈی کارڈ یا پاسپورٹ بھی بروقت ملے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف میرے بس میں ہوتا تو اتھارٹی کا اعلان کرکے جاتا لیکن چونکہ اس سے بہت سارے محکمے منسلک ہیں لیکن پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام ہی ادارے کا واحد حل ہے، بیساکھیوں کا خاتمہ اتھارٹی کے قیام سے ہی ممکن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی نہ کسی طرح اس ادارے کو اتھارٹی بنوائیں گے،اس کی وجہ یہ ہے کہ اتھارٹی کے بغیر لوگوں کی سال سال دو دو سال کی تنخواہیں نہیں جارہی تھیں، چیزیں منگوانی ہوں تو چیزوں کو فائلوں سے گزر کر جانا پڑتا ہے، یہ سب چیزیں اٹھارٹی کے قیام سے ہی فوری ختم ہوں گی اور مجھے امید ہے کہ ہم اسے جلد از جلد بنوانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔انہوں نے خوشخبری سنائی کہ ایک ہفتے میں ملک کے 14 سے 16 شہروں میں 24 گھنٹے کھلنے والے نادرا کے دفاتر میں پاسپورٹ کانٹر قائم کردیے جائیں گے، جہاں شہریوں کو 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت میسر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پاسپورٹ آفس کو فوری طور پر 24 گھنٹے کی سہولت شروع کی جارہی ہے، لاہور اور دیگر جگہوں پر ماڈل آفسز بنانے کی ضرورت ہے جبکہ کراچی میں ماڈل آفس کے لیے جگہ پر بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر موجود مافیاز کے خلاف ایف آئی اے بڑے پیمانے پر کریک ڈان کررہی ہے، یہ کارروائی جاری رکھنا ہوگی، اس مافیا کو ختم کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کی دوستی سرحدوں کی محتاج نہیں ہے، یہ دوستی سرحدوں سے آگے ہے

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کی دوستی سرحدوں کی محتاج نہیں ہے، یہ دوستی سرحدوں سے آگے ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ترک کلچرل سینٹر یونس ایمرے مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مثالی دوستی ہے۔عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی حکومتوں میں مثالی دوستی ہے مگر عوام کا تعلق بھی مضبوط ہونا چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مجھے جیل میں رکھنا چاہتے ہیں تورکھیں، نظر بند نہیں ہوں گا۔علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی ائی نے 22 دسمبر کو تارکین وطن کو کال دی کہ ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجیں، جو بیرون ملک مقیم پاکستانی ترسیلات زر بھیجتے ہیں انہی کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا حکومت دو مطالبات مان لیتی ہے تو کال واپس لے لیں گے، پہلا مطالبہ یہ ہے کہ حکومت 26 نومبر اور 9 مئی کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنائے، ہمارا دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ ہمارے جو لوگ ناجائز قید ہیں انہیں رہا کیا جائے۔علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مجھے جیل میں رکھنا چاہتے ہیں تو رکھیں، نظر بند نہیں ہوں گا، میں اپنے تمام مقدمات میرٹ پر نکالوں گا اور ہاؤس اریسٹ پر نہیں ہوں گا۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کا امن افغانستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے، اگر سرحدوں پر ایسا کچھ ہوا تو اس سے پاکستان کا امن متاثر ہوگا۔عمران خان نے علیمہ خان کو مزید کہا کہ اگر ایسے حالات رہے تو پاکستان کی معیشت کو مزید نقصان اٹھانا پڑے گا، بانی پی ٹی ائی نے کہا پاکستان کو معاشی استحکام اور امن کی ضرورت ہے۔ اگر ہمارے ادارے سیاست میں لگے رہے تو ہماری سرحدوں کی حفاظت کون کرے گا،انہوں نے کہا کہ شاعر اور یونس درویش کہلائے جانے والے یونس ایمرے کے نام سے کلچر سینٹر کو منسوب کیا گیا ہے، استنبول کے دورے میں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کو مزید بڑھانے پر غور کیا گیا۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کونیا میں مولانا رومی کے مزار کے پاس علامہ اقبال کا بھی علامتی مزار ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کلچر ٹو کلچر اور عوام سے عوام کا رابطہ بڑھایا جانا چاہیے۔دفتر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینیل کے پاکستانی نیوکلئیر اثاثوں اور عمران خان کی رہائی سے متعلق تبصروں پر بات کرنے سے انکار کردیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ انفرادی حیثیت میں دیے گئے کسی کے بیان پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔جمعرات کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغانستان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائیں۔ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارت کاری کے لیے 2024ء ایک سرگرم سال تھا، بیلا روس، چین، آذر بائیجان، روس، سعودی عرب، ترکیہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے ساتھ اچھی انڈر اسٹینڈنگ بنی، وزیر خارجہ نے بیلجیم، مصر، ایران، سعودی عرب، برطانیہ اور دیگر ممالک کے دورے کیے، وزیر اعظم اور صدر نے بھی 2024 میں مخلتف ممالک کے دورے کیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں ملائشیا، روس، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے وفد پاکستان آئے، اس سال خطے اور دنیا بھر میں مختلف تبدیلیاں رونما ہوئیں، تبدیلیوں کے باوجود باہمی مفادات کے پیش نظر مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات اچھے بنائے، امریکا کے ساتھ اپنے انگیجمنٹ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہم یورپ میں اپنے پارٹنرز کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، یورپی یونین نے پی آئی اے سے پابندی ہٹائی ہے، پاکستان پی آئی اے پروازوں سے پابندی ہٹانے کے لیے یورپی یونین کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی بات چیت کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ سال 2024ء کا آغاز ملٹری حملوں سے ہوا، اپریل میں دونوں ممالک کے درمیان انگیجمنٹ ہوئی، افغانستان کے ساتھ بارڈر پر مسائل رہے، ہم افغانستان حکام کے ساتھ رابطے میں رہیں، چاہتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائیں۔رچرڈ گرینیل کے پاکستانی نیوکلئیر اثاثوں اور عمران خان کی رہائی سے متعلق تبصروں پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انفرادی حیثیت میں دیے گئے کسی کے بیان پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی عزت اور مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات کا خواہاں ہے، امید کرتے ہیں کہ امریکی بھی اس بات کا خیال رکھیں گے، ہم امریکی حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹیکس بل کے ذریعہ اصلاحاتی ایجنڈے کا آغاز کیا جاچکا ہے، ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے انسانی عمل دخل کو کم سے کم کیا جائے گا تاکہ معاشی بہتری کی جانب سفر جاری رکھا جاسکے۔وزیر خزانہ نے چئیرمین ایف بی آر، وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے میں ٹیکسیشن کا اہم کردار ہے، حکومت ٹیکس اور جی ڈی پی کے ہدف کو 13 فیصد سے زائد لے جانے کی خواہاں ہے۔محمد اورنگزیب کے مطابق پارلیمنٹ میں پیش کردہ ٹیکس بل کا تعلق ٹیکنالوجی سے ہے، جس لائف اسٹائل میں رہا جارہا ہے اس کو متوازن ٹیکسیشن میں لانا ہے، ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے انسانی امر کو کم سے کم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مارچ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں اس سفر کا آغاز کیا، ستمبر میں وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹائزیشن کی منظوری دی، جتنا انسانی عمل دخل نظام میں کم ہوگا اتنا بہتری کی طرف جائیں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سے 4 ماہ میں ہم اس کے مختلف مرحلوں پر پہنچے، ٹیکس گیپ اور لیکیجز کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ معاشی ترقی کا سفر جاری رکھا جاسکے۔وزیر خزانہ کے مطابق کسی بھی ٹرانسفارمیشن میں ٹیکنالوجی ایک ستون ہوتی ہے، ٹیکس بل کا تعلق بھی ٹیکنالوجی سے ہے، نان ڈیکلریشن اور انڈر ڈیکلریشن میں مطابقت ضروری ہے، ڈیجٹائزیشن کا مقصد شفافیت لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور ہراسمنٹ کو ٹیکنالوجی کے زریعے مات دے سکتے ہیں، ٹیکس اتھارٹی میں اعتماد اور ساکھ کو بہتر بنانا ہے، ایف بی آر کے اندرونی سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنا ترجیح ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق ایماندار ٹیکس دہندگان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیکس گیپ کو ڈیٹا انالسز کے ذریعے پر کریں گے، گورننس ماڈل متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے سسٹم بہتر ہو گا۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومت کا ہدف ٹیکس کے وسائل اور آمدن کے ذرائع کو بڑھانا ہے۔علی پرویز ملک کے مطابق عام آدمی کے لیے سب سے بڑا ٹیکس مہنگائی کی صورت میں لاگو ہوتا ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں گورنس کے زریعے بہتری لائی گئی، ملک میں مہنگائی 40 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد پر آگئی ہے۔علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ڈیٹا کے ذریعے ڈیش بورڈ پر موازنہ کیا گیا تو شہریوں کے معیار میں واضح فرق آیا، کیا ایک کروڑ کی گاڑی والے کو ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی کیپسٹی بلڈنگ پاکستان کی بہتری کے لیے کی جارہی ہے، سپلائی اور ریٹیل چین سے بھی ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا، تاکہ متوازن ٹیکسیشن ممکن بنائی جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نظام کے معیار میں بہتری کے ذریعے غریب آدمی پر بوجھ کم کرنا ہے، ایف بی آر ڈیجٹائزیشن کیلئے کمیٹی نے ملکر کام کیا اور محنت کی، صاحب استطاعت لوگوں سے استدعا ہے وہ اپنا ٹیکسیشن میں حصہ ڈالیں۔علی پرویز ملک نے بتایا کہ ایف بی آر ٹاسک فورس نے متعدد اقدامات کیےہیں، جن کے بعد نتائج کے حصول کے لیے ڈیش بورڈ بن گئے ہیں، اکتوبر کے آخر تک ٹیکس ریٹرنز کی تعداد 30 لاکھ سے بڑھ کر 50 لاکھ ہوگئی ہیں۔چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بتایا کہ ٹاسک فورس میں بطور حکومت سب مل کر کام کر رہے ہیں، سرفہرست 5 فیصد لوگوں میں 3.3 ملین لوگ آتے ہیں، ہمارا ساری توجہ اسی 5 فیصد طبقہ پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیش بورڈ پر تمام ڈیٹا حقیقی طور موجود ہے، ڈیش بورڈ کے ذریعے پورے نظام کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ڈیٹا اینالیسز کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار شہریوں کو نوٹس جاری کیے گئے، جن میں سے 38 ہزار شہری نان فائلر سے فائلر بن چکے ہیں۔چئیرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے مطابق 30 لاکھ میں صرف 6 لاکھ لوگ ٹیکس فائل کر رہے ہیں، ہم ان لوگوں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں جو رقم خرچ کرتے ہیں، 49 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاچکا ہے۔

،پاکستان کو ایک پرامن ملک بنانے کے لیے ہم سب کومل کرکام کرنا ہوگا،ارمی چیف،پاکستان میں دھشت گردی کا خطرہ گوریلا جنگ جاری،پاکستان پر مشرق اور مغرب سے خطرہ فضائیہ کو تیار رھنے کا حکم،پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی 978 دھشت گرد ھلاک،خیبرپختونخوا میں حالیہ سیکورٹی فورسز پر دھشت گردوں کے حملوں کے بعد پاکستان فورسز کا خطرناک جوابی حملہ،مزید حملے جاری رہیں گے اگر دھشت گرد طالبان بعض نہ اے تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ گوادر دشت کے علاقے میں عرب شیخ کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم سے دھماکہ ایف سی کے دو اہلکار شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئےگوادر اطلاعات کے مطابق گوادر اور تربت کے درمیانی علاقہ دشت میں تلور کے شکار پر مامور عرب شیخ کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا

ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ گوادر دشت کے علاقے میں عرب شیخ کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم سے دھماکہ ایف سی کے دو اہلکار شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئےگوادر اطلاعات کے مطابق گوادر اور تربت کے درمیانی علاقہ دشت میں تلور کے شکار پر مامور عرب شیخ کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں ایف سی کے نائیک زمان اور لانس نائیک عمر ظہور شہید ہوگئے ہیں جبکہ نائیک نعیم,سپاہی جاوید,سپاہی امین,سپاہی وحید شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تربت منتقل کردیا گیا۔

کرم میں کشیدہ صورتحال کے باعث 77ویی راستے بند

ضلع کرم میں کشیدہ صورتحال کے باعث 77ویں روز بھی راستے بند ہیں. علاقے میں خوراک، ادویات کی شدید قلت ہے. ہیلی کاپٹر پر 500 کلو گرام ادویات پارا چنار پہنچا دی گئیں۔وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پارا چنار میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں. این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان لے کر ہیلی کاپٹر پارا چنار پہنچ گیا۔ہیلی کاپٹر واپسی پر 4 مریضوں کو علاج کے لیے اسلام آباد لایا. دوسرا ہیلی کاپٹر مزید 500 کلو گرام ادویات لیکر گیا ۔ راستے کھلوانے کے لیے کرم پریس کلب پر دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔دوسری جانب پارا چنار میں پُرتشدد واقعات کے خلاف لاہور میں احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے سانحہ پارہ چنار کے خلاف احتجاجی دھرنے میں کارکنوں سمیت خواتین اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہے۔مظاہرین نے پارا چنار میں پرتشدد واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی اور حکومت سے پارا چنار روڈ کھولنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔انہوں نے پارا چنار میں ادویات، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت اور امن و امان کے قیام میں حکومت کی ناکامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پارا چنار کے راستے بند ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام میں وفاقی و صوبائی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے پارا چنار کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے. پارا چنار میں لوگ کھانے پینے کی اشیا کی قلت اور ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے جان کی بازی ہار رہے ہیں۔—-ایوان صدر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس میں صدر آصف علی زرداری نے پانچ ممالک کے سفیروں سے اسناد سفارت قبول کیں۔اس تقریب میں رومانیہ، تھائی لینڈ، نیپال، جاپان اور بنگلہ دیش کے نئے سفیروں نے صدر کو اپنی اسناد پیش کیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوینیسکو، تھائی لینڈ کے سفیر رونگ ودھی ویرابتر، نیپال کی سفیر ریتا دھیتال، جاپان کے سفیر کاما ستوشوئیچی اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے باضابطہ طور پر اسناد پیش کیں۔صدر آصف علی زرداری نے نئے سفیروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے خوشگوار اور مثبت قیام کی تمنا کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نئے سفیروں کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔—–فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ماتحت تعلیمی ادارے 30 دسمبر 2024 سے 8 جنوری 2025 تک بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تعلیمی سرگرمیاں 9 جنوری 2025 سے دوبارہ شروع ہوں گی۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو تعطیلات کے دوران تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے جامع منصوبے تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔اس سے قبل پنجاب کے اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز23 دسمبر سے ہوگا. اسکولز 13جنوری 2025 کو چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ونجی اسکولز پر ہوگا۔—–صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔آصف علی زرداری نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔انہوں نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے. قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے فتنہ الخوارج اور دہشتگردی کی مکمل سد باب تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے سرا روغہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 13 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے، ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کو خارجی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطنِ عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔—–پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کو بہترین پرفارمنس کا انعام مل گیا، آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگا کر 23 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے، صائم ایوب نے 9 ون ڈے میچون میں 3 سنچریوں اور ایک ففٹی کی مدد سے 515 رنز بنائے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کے اوپنر صائم ایوب کی 57 درجے اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی 28 درجے ترقی ہوئی ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں اپنی بہترین پرفارمنس کی بدولت مین آف دی سیریز قرار پانے والے نوجوان بیٹر صائم ایوب بین الاقوامی کرکٹ کے 57 کھلاڑیوں پیچھے چھوڑتے ہوئے یک دم بہتری کے بعد 24ویں نمبر پر آگئے۔دوسری طرف سلمان علی آغا نے بھی آئی سی سی رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے، وہ 28 درجے ترقی کے بعد 80 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔—–کوئٹہ کے مغربی بائی پاس میں مین گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہےجس کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ۔پولیس کے مطابق واقعہ بروری تھانے کی حدود میں مغربی بائی پاس پر پیش آیا جہاں ایک پل کے نیچے سے گزرنے والے والی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی کی وجہ سے آگ کے اونچے شعلے اٹھنے لگے۔اطلاع ملتی ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور فائر برگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا ۔ ایک گھنٹے کی محنت کے بعد دو فائر ٹینڈر نے لگی آگ پر قابو پالیا ۔ایس ایچ او بروری محمود خروٹی نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ تخریب کاری کی وجہ سے لگی ہےگیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑایا گیا ہے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہےکہ مغربی بائی پاس پر اٹھارہ انچ قطر کی مین گیس سپلائی پائپ لائن متاثر ہوئی ہے جسکی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے کچلاک، زیارت، بوستان، یارو، کربلا، ہرمزئی اور پشین کے علاقے شامل ہیں جبکہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ائیرپورٹ روڈ، نواں کلی ، جناح ٹاون ، ہزارگنجی اور بروری روڈ کے علاقے شامل ہیں ۔حکام کاکہنا ہےکہ سوئی سدرن کی انتظامیہ صورتحال کا بغور جائزہ لے کر مرمتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرے گی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے راولپنڈی کے سینٹ کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف کا پُر جذبہ استقبال کیا گیا، اور ان کی موجودگی پر یکجہتی کے اظہار کے طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے پاکستان بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں کی مبارکباد پیش کی۔جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر ہمدردی، سخاوت اور اتحاد کی قدروں پر زور دیتے ہوئے ان کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے پاکستان کی ثقافتی، سماجی اور اقتصادی ترقی میں مسیحی برادری اور اقلیتی گروپوں کی اہم شراکت کا بھی اعتراف کیا۔آرمی چیف نے بانی پاکستا ن قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قائداعظمؒ کی دوراندیش قیادت اور اتحاد کے اصولوں نے پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار کی اور قوم کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کی۔دینی مدارس کی رجسٹریشن کے مسئلے کے حل کے لیے نیا آرڈیننس لانے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ تمام فریقین کے لیے ایک قابل قبول حل فراہم کیا جا سکے۔ اس حوالے سے ایوان صدر، ایوان وزیرِ اعظم اور وزارت قانون میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق مشاورت میں سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی شامل ہیں۔ مشاورت مکمل ہونے کے بعد صدرِ مملکت مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس جاری کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز وزیرِ اعظم کی مولانا فضل الرحمٰن اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ملاقاتوں میں سامنے آئی۔ آرڈیننس پرسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج، جسٹس منصور علی شاہ نے انتظامی جج کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق، جسٹس منصور علی شاہ نے انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا، تاہم اب ان کے اس عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں انتظامی امور کی دیکھ بھال کے حوالے سے تبدیلیاں متوقع ہیں۔

گوگل نے پاکستان سمیت ڈیجیٹل پروگرام 16 ممالک میں شروع کر دیا

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان سمیت مزید 16 ممالک میں اپنا ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام ’گوگل والٹ‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔گوگل والٹ پہلے سے ہی درجنوں ممالک میں دستیاب ہے، تاہم پاکستان میں اس کی سروسز دستیاب نہیں تھیں لیکن اب کمپنی نے پاکستان اور مصر سمیت متعدد ممالک میں اسے متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔کمپنی کے مطابق پاکستان، مصر، وینزویلا، تاجکستان، مراکش، پاناما، پیرو، موناکو اور کوسوو سمیت مزید 16 ممالک میں دسمبر 2024 اور جنوری 2025 کے درمیان گوگل والٹ کی سہولیات شروع کی جائیں گی۔پاکستان میں گوگل والٹ کی سہولیت آئندہ ماہ جنوری میں شروع کی جائیں گی، یعنی گوگل کی جانب سے پاکستانیوں کو نئے سال پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا تحفہ دیا جائے گا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے کی شادی۔ اج سے نو سال قبل نواز شریف کی نواسی کی بھی شادی اج کے روز تھی اور حسن اتفاق ھے کہ آج ھی کے روز نواز شریف کی ولادت بھی ہے اور اسی کلبھوشن یادیو کی ملاقاتیں بھی اج کے روز ھوی تھی تفصیلات کے لئے بادبان نیوز کو فالو کرے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے کی شادی۔

اج سے نو سال قبل نواز شریف کی نواسی کی بھی شادی اج کے روز تھی اور حسن اتفاق ھے کہ آج ھی کے روز نواز شریف کی ولادت بھی ہے

اور اسی کلبھوشن یادیو کی ملاقاتیں بھی اج کے روز ھوی تھی

پروفیسر خالد امین انڈس یونیورسٹی، کراچی پاکستان کے چانسلر اور چیئرمین بورڈ آف گورنر کا مسیحی بہنوں اور بھائیوں کو مبارک چانسلر نے100 سے زائد مسیحی بحن بھائیوں کو تحائف اور نقد عید سے نوازا وہ اج سادہ اور پر وقار تقریب میں شرکت کی تفصیلات کے لئے بادبان نیوز