Monthly Archives: December 2024
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ وفاقی وزیر بحری امور کا مسیحی بہنوں اور بھائیوں کو مبارک باد وفاقی وزیر نے 100 سے زائد مسیحی بحن بھائیوں کو تحائف اور نقد عید سے نوازا وہ اج سادہ اور پر وقار تقریب میں شرکت کرینگے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کرسمس 2024 کے موقع پر پیغام*کرسمس کے پر مسرت موقع پر، میں پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے مسیحی بہنوں اور بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں
*پابندی: دسمبر 25، 2024 سے قبل نشر، شائع یا شئیر نہ کیا جائے**وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کرسمس 2024 کے موقع پر پیغام*کرسمس کے پر مسرت موقع پر، میں پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے مسیحی بہنوں اور بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔کرسمس کے موقع پر ہمیں اس کے پیغام پر بھی غور کرنا چاہیے: تمام انسانیت کے لیے امن، بھائی چارے اور محبت کا پیغام, جیسا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ہمیں سکھایا۔ حضرت عیسیٰ نے ہمدردی، مہربانی، رحم، اور حکمت جیسی پائیدار اقدار کی تبلیغ کی، لوگوں کی نیک زندگی کی جانب رہنمائی کی اور انہیں رب العزت کی قربت حاصل کرنے کی ترغیب دی۔آج کے دن ہم اپنے مسیحی بہنوں اور بھائیوں کی طرف سے ملک کی ترقی اور استحکام، خاص طور پر تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور قوم کی تعمیر کے شعبوں میں کیے گئے مثالی تعاون کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کے تحفظ اور احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے رہیں گے کہ تمام مذاہب کے لوگ آزادانہ طور پر اپنے عقائد پر عمل کر سکیں اور پاکستانی قوم کی اجتماعی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔اس پر مسرت موقع پر میری یہ دعا ہے کہ یہ کرسمس ہر گھر میں خوشیاں اور برکتیں لائے، اور آنے والا سال ہمارے پیارے ملک اور اس کے لوگوں کے لیے امید، امن اور کامیابیوں سے بھرا ہو۔ کرسمس کی خوشیاں مبارک!
رومانیہ کی بحری افواج کے سربراہ کا پاکستان بحریہ کے نئے جنگی جہاز پی این ایس یمامہ کا دورہمعزز مہمان؛ وائس ایڈمرل میہائی پنائیت (Mihai Panait)؛ کو جہاز کی آپریشنل صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئیقبل ازیں؛ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی اور رومانیہ کی نیول فورسز کے سربراہ کے درمیان ملاقات
*راولپنڈی، 24 دسمبر 2024*رومانیہ کی بحری افواج کے سربراہ کا پاکستان بحریہ کے نئے جنگی جہاز پی این ایس یمامہ کا دورہمعزز مہمان؛ وائس ایڈمرل میہائی پنائیت (Mihai Panait)؛ کو جہاز کی آپریشنل صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئیقبل ازیں؛ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی اور رومانیہ کی نیول فورسز کے سربراہ کے درمیان ملاقات دونوں کمانڈرز کا بحری افواج کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار اور تعاون کو مزیدمستحکم کرنے کا عزم 17 دسمبر کو کمیشن ہونے والے پی این ایس یمامہ نے رومانیہ کے بحری جہاز کے ساتھ اپنی پہلی بحری مشق کا بھی انعقاد کیامشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھاپی این ایس یمامہ پاک بحریہ کے ان چار جہازوں میں سے آخری جہاز ہے جو ڈیمین شپ یارڈز میں تعمیر کیے گئےاس سے قبل پاک بحریہ نے تین آف شور پٹرول ویسلز پی این ایس تبوک، پی این ایس یرموک اور پی این ایس حنین اپنے بیڑے میں شامل کیے
وزیراعظم۔۔۔انڈر پاس افتتاح وزیراعظم نے جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس کا افتتاح کردیا ،42 دنوں کی ریکارڈ مدت میں منصوبہ کی تکمیل پر متعلقہ اداروں کو سراہا
—وزیراعظم۔۔۔انڈر پاس افتتاحوزیراعظم نے جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس کا افتتاح کردیا ،42 دنوں کی ریکارڈ مدت میں منصوبہ کی تکمیل پر متعلقہ اداروں کو سراہا، پاکستان کی ترقی و خوشحالی بھی اسی برق رفتاری سے آگے بڑھائیں گے ، شہبا زشریفاسلام آباد۔24دسمبر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس منصوبے کو ریکارڈ 42 دنوں میں مکمل کرنے پر وزیر داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے سمیت متعلقہ اداروں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبہ سے راولپنڈی، اسلام آباد کی ٹریفک کو بڑا فائدہ ہو گا، پاکستان کی ترقی و خوشحالی بھی اسی برق رفتاری سے آگے بڑھائیں گے اور پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیر داخلہ سید محسن نقوی، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اﷲ تارڑ ، ارکان قومی اسمبلی اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس انڈر پاس کا 5 نومبر کو سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، یہ خوشی کا موقع ہے کہ یہ انڈر پاس 42 دنوں میں مکمل کرکے ریکارڈ قائم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قومیں اسی طرح ترقی کرتی ہیں، شبانہ روز محنت کا اﷲ تعالیٰ پھل ضرور عطا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے، ان کی ٹیم، ٹھیکیداروں، انجینئرز اور کام کرنے والے ورکرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی قیادت میں ان کی ٹیم نے انہونی کر دکھائی، ان کی ذاتی نگرانی کے باعث یہ منصوبہ بروقت پایہ تکمیل کو پہنچا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبہ سے راولپنڈی، اسلام آباد کی ٹریفک کو بڑا فائدہ ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سرینا چوک انڈر پاس منصوبہ بھی اسی برق رفتاری سے مکمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی اور ٹریفک پولیس نے جس طرح ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا وہ لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی بھی اسی برق رفتاری سے آگے بڑھائیں گے اور پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نے 5 نومبر کو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، آج ہم 42 روز کے بعد انڈر پاس کا افتتاح کر رہے ہیں، اسلام آباد میں نئے پودوں کی افزائش کیلئے نرسری بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں فائیو سٹارز ہوٹل کی تعمیر کیلئے کام کر رہے ہیں، جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے کا 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، سرینا چوک انڈر پاس کو مقررہ وقت میں مکمل کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کا افتتاح بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کرائیں گے، سی ڈی اے نے دن رات کام کرکے انڈر پاس ایک ہزار 8 گھنٹے میں مکمل کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیراعظم کو جناح ایونیو انٹرنیشنل منصوبے پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ منصوبے میں سیفٹی اور سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے، منصوبہ کے فیز ون میں میٹرز کا انڈر پاس مکمل کیا گیا ہے
حسین نواز کے بیٹے کی شادی کی تیاریاں مکمل، کئی ممالک سے مہمان شرکت کریں گے*لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے بیٹے کی شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق حسین نواز کے بیٹے زید حسین نواز کی شادی میں شرکت کیلیے غیر ملکی مہمانوں کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں
*حسین نواز کے بیٹے کی شادی کی تیاریاں مکمل، کئی ممالک سے مہمان شرکت کریں گے*لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے بیٹے کی شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق حسین نواز کے بیٹے زید حسین نواز کی شادی میں شرکت کیلیے غیر ملکی مہمانوں کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شادی میں شرکت کیلیے امریکا، برطانیہ، یورپی ممالک، سعودی عرب قطر، یواے ای، بھارت اور ہمسایہ ممالک سے مہمان پاکستان پہنچیں گے، جن کو فلیٹیز ہوٹل اور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا جائے گا۔غیر ملکی مہمانوں کے لیے فلیٹیز ہوٹل کے 25 سے 30 کمروں کی بکنگ کرالی گئی جبکہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس انتظامیہ کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے۔بیرون ملک مقیم شریف فیملی کے تمام افراد پاکستان پہنچ گئے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی عصمہ نواز بھی دبئی سے لاہور پہنچ گئیں ہیں۔اس کے علاوہ حسن نواز بھی فیملی سمیت لاہور پہنچ گئے۔ ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کو احکامات جاری کردیئے گئے۔شادی کی تاریخیںذرائع کے مطابق زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو ہوگا جبکہ رسم حنا بھی اسی روز جاتی عمرہ میں ہوگی، جس میں 500 مہمانوں کا انتظام کیا جائے گا اس کے علاوہ ولیمے میں 700 مہمان مدعو ہوں گے۔زید حسین نواز 27 دسمبر کو دولہا بنیں گے اور 29 دسمبر کو دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا جائے گا۔
چوہدری شجاعت اور مولانا فضل الرحمن ٹیلی فونک رابطہ گونگے دی رمز نو گونگا ھی جانے صرف وقت کا ضیاع۔ مذاکرات شروع ھونے سے پہلے صدر زرداری اور وزیراعظم کی ملاقات۔ ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں تو چل میں ایا سے اگے بات نھی بڑھ سکی۔ ۔حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات اسٹاک ایکسچینج میں تیزی۔اسلام آباد کے 3 بڑے ھوٹل سیل۔ ھوٹل ایف بی آر نے سیل کئیے۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شہر اقتدار اسلام آباد کے 3 بڑے ہوٹلز سیل کرکے بھاری جرمانے بھی عائد کردیے، تینوں ہوٹلز کو پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنے پر سیل کیا گیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شہر اقتدار اسلام آباد کے 3 بڑے ہوٹلز سیل کرکے بھاری جرمانے بھی عائد کردیے، تینوں ہوٹلز کو پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنے پر سیل کیا گیا۔ایف بی آر کے اسٹنٹ کمشنر محمدعتیق اکبر نے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تینوں ہوٹلز کو پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنے پر سیل کیا ہے۔اسلام آباد میں سیل کیے جانے والے ہوٹلوں میں سپر مارکیٹ اور جناح سپر مارکیٹ کے ہوٹلز شامل ہیں۔ایف بی آر حکام کے مطابق سیل کیے جانے والے ہوٹلوں پر 5،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔—-ایکسپورٹ فنانس اسکیم میں کروڑوں روپے کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔پوسٹ کسٹم کلئیرنس آڈٹ نے بڑی منی لانڈرگ اور اہم فراڈ کیس کا سراغ لگالیا، نجی کمپنی نے ای ایف ایس کے ذریعے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ڈپٹی ڈائریکٹر شیراز احمد کے مطابق فضل ربی انٹرپرائز کے مالی فراڈ کے اہم فراڈ کیس کا پتہ لگایا گیا ہے، دھوکہ دہی پر مبنی انٹرپرائز، جعلی اور کمپنی موجود ہی نہیں۔شیراز احمد نے مزید بتایا کہ نجی کمپنی فضل ربی انٹرپرائزز نے ای ایف ایس کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی کراچی اور حب کے ایڈریس پر عرصہ سے کاروبار نہیں کر رہی، تصدیق کے دوران فضل ربی انٹرپرائزز مخصوص جگہوں پر موجود ہی نہیں تھی۔حکام کے مطابق درآمد کنندہ کے رجسٹریشن پروفائل کی جانچ پڑتال میں انکشاف ہوا کہ این ٹی این میں بھی جعلی پتہ درج کرایا گیا تھا۔—صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز نے قانونی امور پر سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنےکا فیصلہ کرلیا۔پیر کے روز ایوان صدر میں صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم ملاقات کی جس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں گورنر خيبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر نے بھی شرکت کی۔ملاقات کے بعد ایوان صدر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم کی جانب سے صدر مملکت کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے ملکی ترقی کیلئے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے امور پر بھی بات چیت کی اور دونوں رہنماؤں نے قانونی امور پر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی اور استحکام کیلئے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملاقات کے دوران مدارس بل ، کرم کے مسئلے اور حکومت سے پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بھی بات ہوئی۔ذرائع کے مطابق مدارس رجسٹریشن بل کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل ، کرم میں سیکیورٹی صورتحال پر فیصلہ سازی اور متاثرین کی مدد اور علاقے سے منتقلی کا کام تیز کرنے پر غور کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بوگس ایڈریس پر رجسٹرڈ ہونے کے باوجود گوادر کے کسٹمز کلکٹریٹ سے ای ایف ایس کی سہولت فراڈ سے حاصل کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ کسٹم کے وی باک سسٹم کے مطابق جعلی صارف نے اجازت کے بعد کبھی برآمدات نہیں کیں، ڈیٹا کے مطابق 208 ملین روپے کی اشیا کی درآمد میں فراڈ کیا گیا۔شیراز احمد نے کہا کہ فراڈ سے 140 ملین روپے ٹیکس ڈیوٹی چوری کی گئی، تحقیقات کے مطابق 208 ملین روپے کی غیر قانونی رقوم بیرون ملک منتقل کئے گئے۔—-حکومت پاکستان کی طرف سے ملک کے ٹیکس سسٹم میں ترامیم سے متعلق نئی ترامیم تجویز کی گئی ہیں جس کے تحت ٹیکس ادا نہ کرنے والے اور ریٹرن فائل نہ کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں ہفتے بروز بدھ قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل پیش کیا جس کے تحت ٹیکس ادا نہ کرنیوالے افراد اور ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے افراد کے خلاف مختلف اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔حکومت نے پیش کیے جانے والے بل میں فائلرز اور نان فائلرز کی بجائے اہل اور نااہل افراد کی کیٹیگری متعارف کرانے کی تجویز پیش کی۔حکام کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کیا جانے والا بل ستمبر 2024 میں ٹیکس جمع کرانے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے اعلان کردہ پالسی کا تسلسل ہے جس کے تحت ملکی ٹیکس قوانین سے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے تحت نان فائلرز افراد کو ’ٹیکس نادہندگان‘ تصور کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ایف بی آر کے سربراہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت نان فائلرز پر مختلف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ٹیکس ماہرین کے مطابق نئی ٹیکس تجاویز کو پرکھا جائے تو دیکھنے میں تجاویز مثبت نظر آتی ہیں جن کا مقصد ایسے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے جن کی آمدن پر ٹیکس بنتا ہے تاہم وہ حکومتی خزانے میں ٹیکس جمع نہیں کراتے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ تجاویز معاشرے کے مختلف طبقات کو متاثر بھی کریں گی۔ آبادی کے مختلف طبقات پر اس کا اثر ہو گا۔ زرعی شعبے کو لے لیں تو اس میں فصل کی کٹائی کے بعد زمیندار طبقہ گاڑیوں کی خریداری کرتا ہے تاہم یہ طبقہ ٹیکس نیٹ میں نہیں ہے اس لیے اگر حکومت کی تجویز کردہ ترامیم منظور ہو جاتی ہیں تو اس کا اثر لازمی طور پر اس طبقے پر پڑے گا۔پاکستان میں عمومی طور پر ایک اوسط خاندان کا ایک فرد ہی کماتا ہے اور باقی اس پر انحصار کرتے ہیں اس لیے جب یہ تجاویز منظور ہو کر نافد ہوں گی تو اس سے عام آدمی کی مشکلات بڑھیں گی۔ انھوں نے اگر کسی مرد یا عورت نے اپنے بچوں کے لیے بینک میں پیسے رکھے ہوئے ہیں جو ان کی تعلیم یا شادی پر خرچ ہوں گے لیکن اگر وہ نان فائلر ہیں تو اس کا مطلب ہے وہ یہ پیسے نہیں نکال سکیں گے۔ ان تجاویز کا مقصد تو یہ ہے کہ جن لوگوں کی اتنی آمدنی ہے کہ وہ ٹیکس ادا کرسکتے ہیں لیکن وہ ادا نہیں کر رہے تو ان سے ٹیکس لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تجاویز مثبت تجاویز ہیں جن کا مقصد ٹیکس دینے کے قابل افراد کو ٹیکس نیٹ ورک کے دائرے میں لانا ہے۔ زرعی شعبے کے منسلک افراد کے علاوہ ریٹیلرز، ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز اس کی زد میں آئیں گے کیونکہ ان طبقات پر اگر اکاونٹ کھولنے یا اس سے پیسے نکلوانے پر پابندی ہو گی تو یقینی طور یہ چیز ان کے لیے پریشانی کا سبب ہو گی۔پاکستان میں یہ شعبے ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں اس لیے اگر یہ پابندیاں قانون بن جاتی ہیں تو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ان سے متاثر ہوں گے۔ لوگوں کو ابتدائی طور پر پریشانی ہو گی تاہم اس کے فوائد بھی ہوں گے جو ٹیکس نیٹ میں نہ ہونے کی صورت میں انھیں نہیں مل پائیں گے۔—- الیکشن کمیشن نےاراکین پارلیمنٹ اوراہلخانہ کےمالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اراکین پارلیمنٹ 31دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں، اراکین پارلیمنٹ اہلخانہ اورزیرکفالت افرادکےگوشوارےجمع کرانےکےپابند ہیں،الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ گوشوارے جمع نہ کرانےوالےاراکین کی رکنیت معطل کردی جائے گی، غلط معلومات جمع کرانے کی صورت میں بدعنوانی کی پاداش میں کارروائی ہوگی۔—-پاکستان کا جوہری پروگرام عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی جانب سے تسلیم شدہ حفاظتی اور سیکیورٹی کے اعلیٰ معیار کے مطابق ہے۔ مضبوط نظام اور تدابیر یہ یقینی بناتی ہیں کہ پاکستان کے جوہری اثاثے کسی بھی غیر مجاز استعمال یا خطرات سے محفوظ ہیں۔ امریکی پابندیوں کے برعکس، پاکستان کا دفاعی نظریہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جوہری صلاحیتیں صرف بیرونی خطرات کو روکنے کے لیے ہیں، جارحیت کے لیے نہیں۔ علاقائی ہم منصبوں کے برعکس، پاکستان جارحیت کو روکنے اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کم سے کم قابل اعتماد ڈیٹرنس کی پالیسی برقرار رکھتا ہے۔ ہمارے جوہری اقدامات نے توانائی کی پیداوار اور معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک مکمل قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک ہمارے جوہری پروگرام کو منظم کرتا ہے، جو ذمہ دارانہ نقطہ نظر کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ غیر امتیازی اور منصفانہ شرائط پر بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کے نظام میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔ سائنسی مطالعات اور ماہرین پاکستان کے جوہری ڈھانچے کے سیکیورٹی اقدامات کو بھارت کے مقابلے میں برتر قرار دیتے ہیں۔ پاکستان کی اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن اپنے جوہری پروگرام کی نگرانی بے مثال کارکردگی اور درستگی سے کرتی ہے۔ عالمی جوہری توانائی ایجننسی (IAEA) نے پاکستان کی شفاف انداز میں بین الاقوامی جوہری ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر تعریف کی ہے۔ شماریاتی شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کی عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کے ساتھ تعمیل کئی جوہری ریاستوں سے کہیں آگے ہے۔ قیاس آرائیوں کے برخلاف، پاکستان نے کبھی اپنے جوہری سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کا کوئی دستاویزی واقعہ نہیں دیکھا۔ بھارت کا ریکارڈ جوہری مواد کی چوری اور غیر مجاز تبدیلیوں کے واقعات پر مشتمل ہے، جس سے عالمی سطح پر تشویش پیدا ہوئی ہے۔ آزادانہ جائزے پاکستان کے جوہری تحفظات کو عالمی سطح پر بہترین قرار دیتے ہیں، جو علاقائی حریفوں سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔ پاکستان میں جوہری ٹیکنالوجی کا پرامن استعمال زراعت، طب اور صنعت کو سپورٹ کرتا ہے، جو زندگی کو بہتر بناتا ہے۔ بھارت کا جوہری توسیع اور علاقائی بالادستی پر زور پاکستان کے پرامن نقطہ نظر کے برعکس ہے۔ عالمی تھنک ٹینکس پاکستان کی جوہری پھیلاؤ اور اس کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے عزم کو تسلیم کرتے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) پاکستان کے جوہری اسلحہ کی سخت نگرانی اور فوری فیصلہ سازی کو یقینی بناتی ہے۔ بھارت کا جامع جوہری تجربہ بندی معاہدہ (CTBT) کو مسترد کرنا پاکستان کے اس معاہدے کو اپنانے کی تیاری کے بالکل برعکس ہے۔ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کرتے ہوئے اور علاقائی امن کو فروغ دے کر، پاکستان نے ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر پہچان حاصل کی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کیجانب سے ضلع کُرم کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کُرم کی صورتحال اور صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی
خیبرپختونخوا حکومت کیجانب سے ضلع کُرم کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کُرم کی صورتحال اور صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کیلئے متعدد جرگے منعقد کیے گئےہیں، کُرم میں ادویات کی کمی دور کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 10 ٹن ادویات پہنچائی گئیں، غذائی اجناس کی دستیابی کیلئے رعایتی نرخوں پر گندم فراہم کی جارہی ہے اور کُرم میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے ازالے کیلئے ادائیگیاں کی جاچکی ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پارا چنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے اسپیشل پولیس فورس کےقیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، مجموعی طور پر 399 اہلکار بھرتی کیے جائیں گے جبکہ سڑک کو محفوظ بنانے پوسٹیں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، دونوں فریقوں کے درمیان معاہدہ ہونے کے بعد سڑک کھولی جائے گی۔بریفنگ کے مطابق فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کا سیل قائم کیاجائے گا، اپیکس کمیٹی اجلاس میں یکم فروری تک غیرقانونی ہتھیاروں کو جمع کرانےکا فیصلہ کیا گیا، قانونی ہتھیاروں کے لائسنس کے اجرا کیلئے محکمہ داخلہ میں ڈیسک قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ یکم فروری سے کرم کے علاقے میں قائم مورچوں کو بھی مسمار کیا جائے گا۔صوبائی کابینہ نے کُرم کو آفت زدہ علاقہ قرار دیتے ہوئے ریلیف ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ علاقے میں غیر قانونی بھاری ہتھیاروں کی بھر مار ہے، اتنے بھاری ہتھیار رکھنے اور مورچے بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں کہ مسلح گروپ کو غیرقانونی بھاری ہتھیار رکھنے کی اجازت دے۔واضح رہے کہ ضلع کُرم میں پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے راستے 76 روز سے بند ہیں، شہر میں اشیائے خورونوش، ادویات، تیل، لکڑی اور ایل پی جی کی شدید قلت ہے۔راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں نے پریس کلب کے باہر شدید سردی میں احتجاج دھرنا دے رکھا ہے۔









