واشنگٹن فائرنگ واقعہ، مشتبہ حملہ آور کی شناخت ہو گئی*امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی شناخت 31 سالہ کول تھامس ایلن کے طور پر ہوئی ہے، جو کیلیفورنیا کے شہر ٹورنز کا رہائشی بتایا جاتا ہے

*واشنگٹن فائرنگ واقعہ، مشتبہ حملہ آور کی شناخت ہو گئی*امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی شناخت 31 سالہ کول تھامس ایلن کے طور پر ہوئی ہے، جو کیلیفورنیا کے شہر ٹورنز کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔میڈیا بریفنگ میں میئر واشنگٹن نے کہا ہے کہ واحد مسلح شخص لابی میں سیکریٹ سروس کی طرف بڑھا، جسے سیکریٹ سروس کے ایک اہلکار نے روک دیا۔واشنگٹن کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ یہ بات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی کہ مشتبہ شخص نے حملہ کیوں کیا، مشتبہ شخص کا ہدف کون تھا، یہ تحقیقات کا حصہ ہے۔

پی او ایف واہ اور ایچ ایی ٹی کا نیا سربراہ کونسا ملٹری انٹیلی جنس منگلا گجرنوالہ ملتان لاھور کوئٹہ کے کور کمانڈر کونسے سب کچھ جانتے کے لیے سھیل رانا لاءیو میں

Who are the new heads of POF Wah and HIT? And who are the Corps Commanders of Military Intelligence, Mangla, Gujranwala, Multan, Lahore, and Quetta? In Sohail Rana live

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وفد کی ملاقات*ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی وزیرِ اعظم سے ملاقات کیلئے وزیرِ اعظم ہاؤس آمد، دونوں رہنماؤں کی ملاقات شروع

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وفد کی ملاقات*ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی وزیرِ اعظم سے ملاقات کیلئے وزیرِ اعظم ہاؤس آمد، دونوں رہنماؤں کی ملاقات شروع.ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ملاقات میں شریک ہیں. ملاقات میں خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی.

لندن میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی جانب سے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کے اعزاز میں شاندار استقبال یہوفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ، جناب قیصر احمد شیخ کے اعزاز میں لندن میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی جانب سے ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پاکستانی نژاد کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، پیشہ ور افراد اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی

لندن میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی جانب سے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کے اعزاز میں شاندار استقبال یہوفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ، جناب قیصر احمد شیخ کے اعزاز میں لندن میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی جانب سے ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پاکستانی نژاد کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، پیشہ ور افراد اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ یہ تقریب اوورسیز پاکستانیوں کی وطن کے ساتھ مضبوط وابستگی اور پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کے عزم کی عکاس تھی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی معیشت کو عالمی سطح پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو اجاگر کرتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری آسانیوں میں بہتری اور بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ فعال روابط استوار کر رہا ہے تاکہ سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دیا جا سکے، پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور پائیدار معاشی روابط قائم کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک اور عالمی کاروباری برادری کے درمیان ایک مضبوط پل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا کردار سرمایہ کاری، تجارت کے فروغ اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں نہایت اہم ہے۔تقریب کے اختتام پر حکومت اور اوورسیز پاکستانی بزنس کمیونٹی نے پاکستان کی معاشی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور قومی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاروں کی سہولت، عالمی شراکت داری کے فروغ اور پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے ایک ترجیحی منزل بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

شریف برادران اور پاکستان یادوں کے دریچے دنیا میں پٹرول سستا حکومت عوام کو زندہ دفن کرنے پر اتر آئی پٹرول مزید مھنگا۔۔ ایران اور امریکی وفود کی ممکنہ آمد ، 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات، شہر بھر میں 600 چوکیاں قائم , نور خان ایئربیس اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقے سیل ،سیکورٹی ریڈ الرٹ۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

مذاکرات ہونگے اور کامیاب بھی ہونگے ۔پورا یورپ اور خلیجی ممالک امریکی مالیاتی نظام کا طوطا ہیں جسکی گردن مڑ گئی سپر پاور وقت سے پہلے مر جائے گی ۔امیر ترین عرب ممالک مستقبل سے خوف زدہ ہیں ۔یورپ والے توانائی کے ممکنہ بحران سے سہمے بیٹھے ہیں ۔امریکی ٹریژری اپنی سو سالہ گرفت کھو رہی ہے ۔ڈالر کے متبادل نظام معیشت برکس نے ملٹی نیشنلز کی نیندیں اڑائی ہوئی ہیں ۔کیپٹلزم کا موجودہ نظام بچنے کی آخری کوشش کرے گا اور ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے ۔ایک ماہ کی خلیجی تیل کی بندش نے یورپ ،بھارت اور درامدی توانائی پر انحصار کرنے والے ممالک کی ناک بند کر دی ہے ۔دوبارہ ایران پر بمباری کی کوکھ سے زیادہ بڑا بحران نکلے گا اس لئے سارے مل کر مذاکرات کروائیں گے اور کامیاب بھی کروائیں گے ۔ابھی اعصاب کی لڑائی ہے ۔ایرانی اور انکے پیچھے موجود چینی سب جانتے ہیں طوطے کی جان جس مالیاتی نظام میں ہے وہ بحران ختم کروائے گا اور طوطے کو بچائے گا ۔

فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کی ایک غیر متوقع حرکت نے اٹلی کی خاتون وزیراعظم جارجیا میلونی کو شرمسار کردیا اور وہ انہیں سرگوشی میں سمجھاتے ہوئے نظر آئیں اور پھر مصافحہ کیلئے ہاتھ آگے بڑھا کر صورتحال کو سنبھال لیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس ویک اینڈ آبنائے ہرمز پر مذاکرات سے قبل ہونیوالی والی اس ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ وزیر اعظم جارجیا میلونی ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے پیرس میں موجود تھیں، میزبانی فرانسیسی صدر امانوئل میکرون اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کر رہے تھے جہاں تقریباً 50 ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔ میکرون نے میلونی کا استقبال ایک طویل”گال سے گال” لگا کر بوسہ دینے کے انداز میں کیا جس نے میلونی کو قدرے حیران اور پریشان کر دیا۔ اگرچہ دونوں رہنماؤں نے فوری طور پر خود کو سنبھال لیا، لیکن اس لمحے نے انٹرنیٹ پر سفارتی آداب اور ذاتی حدود کے حوالے سے ایک وسیع بحث چھیڑ دی ہے۔

“لائسنس نمبر 2 اسکینڈل: پنجاب میں غیر قانونی ڈرائیونگ لائسنس نیٹ ورک بے نقاب”تحقیقاتی رپورٹ: رانا تصدق حسینلاہور: پنجاب کے ڈرائیونگ لائسنس نظام میں ایک نہایت تشویشناک اور دور رس اثرات کی حامل بے ضابطگی منظرِ عام پر آئی ہے، جہاں مبینہ طور پر “لائسنس نمبر 2” کے نام سے ایک غیر قانونی طریقہ کار کے تحت ایسے شہریوں کو بھی دوسرا ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جا رہا ہے جو پہلے ہی باقاعدہ اور درست لائسنس کے حامل ہیں۔ابتدائی رپورٹس اور باخبر ذرائع کے مطابق بعض عناصر قانونی دائرہ کار سے باہر نکل کر ڈرائیورز کو دباؤ یا ترغیب کے ذریعے غیر سرکاری ذرائع سے دوسرا لائسنس حاصل کرنے پر مجبور کر رہے ہیں، جس سے نہ صرف ریگولیٹری نگرانی پر سوالات اٹھ رہے ہیں بلکہ اندرونی سطح پر ممکنہ سہولت کاری کے خدشات بھی جنم لے رہے ہیں۔معاملہ مبینہ طور پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) تک پہنچ چکا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ محض انتظامی نوعیت کا مسئلہ نہیں رہا بلکہ اس میں دھوکہ دہی، ڈیٹا کے غلط استعمال اور غیر قانونی مالی مفادات جیسے سنگین جرائم کے پہلو بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں سے اس نام نہاد “لائسنس نمبر 2” کے اجرا کے عوض (PKR 25000) تک وصول کیے جا رہے ہیں، حالانکہ ایسے لائسنس کی کوئی واضح قانونی حیثیت موجود نہیں اور اس کا حصول شہریوں کو سنگین قانونی پیچیدگیوں سے دوچار کر سکتا ہے۔یہ مبینہ طریقہ کار تمام مقررہ قواعد و ضوابط کو نظرانداز کرتے ہوئے انجام دیا جا رہا ہے، جس سے یہ شبہ تقویت پکڑ رہا ہے کہ سرکاری ریکارڈ، شناختی ڈیٹا یا لائسنسنگ سسٹمز تک غیر مجاز رسائی حاصل کر کے انہیں غلط طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے

۔حکام میں اس پیش رفت کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ ایک متوازی اور غیر قانونی نظام کی موجودگی اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ یہ محض چند افراد کی بدعنوانی نہیں بلکہ کسی منظم نیٹ ورک یا اندرونی سہولت کاری کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مبینہ طور پر اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام جعلی یا غیر قانونی طور پر جاری کیے گئے لائسنسوں کی فوری نشاندہی اور منسوخی کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جبکہ اس غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔مزید برآں، اس نیٹ ورک کے مکمل ڈھانچے کا سراغ لگانے، اس میں ملوث دفاتر، درمیانی کردار ادا کرنے والوں اور سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ متعلقہ حکام مبینہ طور پر ان مقامات اور سیٹ اپس کی تلاش میں ہیں جہاں سے یہ سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ تحقیقات کے ساتھ ساتھ چھاپے اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی

۔قانونی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسے غیر مجاز لائسنس رکھنے والے شہریوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں فوجداری کارروائی، اصل لائسنس کی منسوخی، اور کسی بھی ٹریفک حادثے کی صورت میں قانونی و انشورنس پیچیدگیاں شامل ہیں۔یہ صورتحال مجموعی طور پر لائسنسنگ نظام میں شفافیت، احتساب اور ڈیٹا سکیورٹی سے متعلق سنجیدہ سوالات کو جنم دے رہی ہے، اور اس امر کی فوری ضرورت کو اجاگر کر رہی ہے کہ شہریوں کے استحصال کو روکنے کے لیے مؤثر نگرانی اور مضبوط نظام وضع کیا جائے۔تحقیقات کے جاری رہنے کے ساتھ ہی توقع کی جا رہی ہے کہ حکام اس ممکنہ بڑے عوامی فراڈ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں گے۔

اسلام آباد پولیس سٹیٹ اوکنکرییٹ کا شھر بن گیا۔ دنیا کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ 15 روز سے سپریم کورٹ پارلیمنٹ سیل۔تمام وفاقی وزارتوں کو بھی تالے پاکستان میں مھنگای کا طوفان زندگی سسکیاں لینے لگی۔۔پاکستان کا دارالحکومت مکمل طور پر بند دارالحکومت میں سیکیورٹی کے نام پر خوف۔۔کھربوں روپے کا نقصان اپریل گزشتہ 23 روز سے حقیقت میں اپریل فول۔۔پولیس کی موجیں مریضوں کی ایمبولینس سے بھی 5 ھزار کی رشوت۔۔روالپندی کی پھلی جیت کرکٹ کا جنازہ۔۔پاکستان میں مھنگای ھاے مھنگای اٹا مھنگا خون سستا۔۔بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار ای پی پی کے پاورز پلانٹ بند 3 ھزار ارب روپے کے رقم جاری۔۔بجلی کے بل فی یونٹ 100 روپے سے زائد سب کچھ ختم۔۔چکی کا اٹا 200 روپے فی کلو انتظامیہ حکومت غالب کے اشعار سننے میں مصروف۔۔ ۔پاکستان میں جاسوسی اور دھشت گردی کا مقابلہ۔۔عمران خان نے کے پی کے علاوہ تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کا حکم دے دیا۔۔بابر اعطم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ۔۔فوجی فخر زمان نائب کپتان مقرر کر دئیے گئے۔۔علی رضا اور منھاس ٹیم میں شامل۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیصلہ ھو گیا۔وزیراعظم شہبازشریف سے ایران کے سفیر کی ملاقات ۔۔ امن مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ۔ مذاکرات میں پیدا شدہ ڈیڈلاک کے خاتمہ پر بھی گفتگو ۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت، ترجمان دفتر خارجہمسجد اقصیٰ کا مکمل رقبہ صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے، ترجمان دفتر خارجہمشترکہ اعلامیہ میں 1967ء کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت، ترجمان دفتر خارجہ

ایران کے مرکزی بینک نے آبنائے ہرمز سے ٹول ٹیکس کی آمدنی جمع ہونے کی تصدیق کر دی۔🔹 بینک مرکزی نے آبنائے ہرمز سے حاصل ہونے والی فیس کی آمدنی جمع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بارے میں میڈیا کی قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا کہ یہ کس قسم کی کرنسی میں وصول کی گئی۔🔹 فارس کو بینک مرکزی سے حاصل معلومات کے مطابق، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے وصول کی گئی فیس کی آمدنی اس بینک میں جمع کرائی گئی ہے اور یہ نقد غیر ملکی کرنسی (فارَن کرنسی کیش) کی صورت میں تھی۔🔸 اس سے پہلے بعض میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز کی فیس کرپٹو کرنسی کی صورت میں وصول کر رہا ہے۔🔹 جہازوں پر عائد کی جانے والی فیس سامان کی قسم، مقدار اور خطرے کی سطح کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔

اسلام آباد کئی دنوں سے وبا جیسے لاک ڈاؤن میں ہے، صرف امریکہ اور ایران کے مذاکرات کے انتظار میں، جو بار بار نہیں ہو رہے۔ شہر اس کی بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔* سڑکیں خالی، دکانیں بند، پبلک ٹرانسپورٹ بند، اور مزدوروں کو گھروں میں رہنے کا کہا گیا* ہفتہ کے روز حکومتی حکم پر ہزاروں ہاسٹل رہائشیوں کو نکال دیا گیا، اور بہت سے لوگ رہائش کے لیے پریشان ہیں*

دیہاڑی دار مزدور 6 دن سے زیادہ بغیر کام اور خوراک کے گزار رہے ہیں* ہرمز بند ہونے کی وجہ سے ایندھن کی کمی، جس سے 7 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے* 1,200 امیدواروں کے سرکاری امتحانات 230 میل دور لاہور منتقل کر دیے گئے* ٹیکسی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ان کی آمدنی میں 50٪ کمی آ گئی ہےیہ حالات ہیں پاکستان کے ، یہ وہ لوگ ہیں، جب نائن الیون ہوا تھا تو انہوں نے پاکستان میں ڈبل سواری پر پابندی لگا دی۔ یہ ایسے اعلیٰ و ارفع دماغ ہیں

محمد علی کو کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن تعینات کردیا گیا، نوٹیفکیشن نوید حیدر شیرازی کو سیکرٹری محکمہ کوآپریٹیو تعینات کردیا گیا، نوٹیفکیشن فضل الرحمان کو سیکرٹری محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ کھیل تعینات کردیا گیا، نوٹیفکیشن

ایران سے تعلق رکھنے والا ایک کارگو جہاز جو چاول لے کر جا رہا تھا، امریکی بحریہ کی جانب سے اسے ضبط کرنے کی کوشش کے باوجود سپاہ کی بحریہ کے جہازوں کی اسکورت میں بحفاظت بحیرۂ عمان سے گزر کر ایران پہنچ گیا۔

ایران کے مرکزی بینک نے آبنائے ہرمز سے ٹول ٹیکس کی آمدنی جمع ہونے کی تصدیق کر دی۔🔹 بینک مرکزی نے آبنائے ہرمز سے حاصل ہونے والی فیس کی آمدنی جمع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بارے میں میڈیا کی قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا کہ یہ کس قسم کی کرنسی میں وصول کی گئی۔🔹 فارس کو بینک مرکزی سے حاصل معلومات کے مطابق، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے وصول کی گئی فیس کی آمدنی اس بینک میں جمع کرائی گئی ہے اور یہ نقد غیر ملکی کرنسی (فارَن کرنسی کیش) کی صورت میں تھی۔🔸 اس سے پہلے بعض میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز کی فیس کرپٹو کرنسی کی صورت میں وصول کر رہا ہے۔🔹 جہازوں پر عائد کی جانے والی فیس سامان کی قسم، مقدار اور خطرے کی سطح کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔

پاکستان کو ترکی سے اسپیشل گلوبل طیارہ مل گیا ہے جو 500 کلومیٹر سے دشمن کے ریڈار کو جام کر سکتا ہےگلوبل 600 چائنہ ،ترکی ،روس کوریا کے بعد اب پاکستان کے پاس بھی آ گیا ھے انڈیا کی پریشانیوں میں اضافہ ھو گیا ھے .بھارتی صحافی

پاکستان کے نامور سرمایہ کار سدا بہار قومی اسمبلی کے رکن وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ برطانیہ میں کامن ویلتھ کانفرنس کے بعد پاکستانی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے۔گندم مارکیٹ آؤٹ آف کنٹرول سٹاکیا متحرک کھربوں روپے کی کرپشن کرنے والہ سومرو رفو چکر حجاج کرام رل رھے ھے *اسرائیل نے غزہ میں میغازی کیمپ کے قریب ایک سول ڈیفنس گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں تین سول ڈیفنس کارکن جاں بحق ہوگئے*

*حج پر جانے والے متوجہ ہوں* اطلاع دی جاتی ہے کہ مہندی لگانے کی وجہ سے مدینہ منورہ ائیرپورٹ پر 4 افراد کو واپس بھیج دیا گیا ، کیونکہ مہندی کی وجہ سے ان کے فنگر پرنٹس سکین نہیں ہو سکے ؛ لہٰذا تمام عازمین حج اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ سفر سے پہلے ہاتھوں پر مہندی نہ لگائیں تاکہ امیگریشن کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ پیش آئے

*جرمنی: شاہ ایران کے بیٹے رضا پہلوی پر ٹماٹر کی چٹنی پھینک دی گئی ، حملہ آور گرفتار*برلن: جرمنی میں سابق ایرانی شاہ کے بیٹے رضا پہلوی پر ایک پریس کانفرنس کے بعد ٹماٹر کی چٹنی پھینک دی گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے جس کا تعلق ایران سے بتایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں موجودہ نظام کی تبدیلی کے حامی اور سابق شاہ ایران کے صاحبزادے رضا پہلوی برلن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے بعد باہر نکل رہے تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان پر ٹماٹر کی چٹنی (کیچپ) پھینک دی۔ اس غیر متوقع حملے کے نتیجے میں وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی، تاہم رضا پہلوی اس واقعے میں محفوظ رہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کسی بھی کشتی پر حملہ کرنے کا حکمچھوٹی کشتیاں ہوں یا بڑی، اب کسی قسم کی ہچکچاہٹ برداشت نہیں کی جائے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ