تازہ تر ین

کاروبار تباہ بل چارگنا ، چور باعزت بری عوام کی سوچ دو وقت کی روٹی تک محدود۔۔پاکستان کی آنے والی ہنگور آبدوز چینی YJ-17 ہائپر سونک میزائل سے لیس۔پاکستان کی آنے والی ہنگور آبدوز چینی YJ-17 ہائپر سونک میزائل سے لیس ہونے کا امکان ہے۔ *ترکی میں پاک۔افغان مذاکرات غیر نتیجہ خیز….!!!! ترکی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات غیر نتیجہ خیز رہے۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

“مدر آف آل گند”

نواز شریف کا مطالبہ تھا کہ اپنا گند خود صاف کریں۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ اب تک کون کون سا گند صاف کرنے میں پیش رفت ہو چکی ہے۔

پہلا گند فوج کے اندر عمرانڈو سہولت کار تھے جس پر کریک ڈاؤن تسلی بخش ہے۔

دوسرا گند پی ٹی آئی کی بلیک میلنگ تھی کہ ہماری بات نہ مانی گئی تو پاکستان بند کر دیں گے کوئی کھان کو ہاتھ نہیں لگا سکتا وغیرہ وغیرہ آج پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں سرکاری سرپرستی کے بغیر پورے ملک میں چوں کرنے کی اہلیت سے محروم ہو چکی ہے یہ تو بہت بڑی صفائی ہے۔

تیسرا گند عدلیہ میں بیٹھے سہولت کار تھے جو کھان صاحب کی تھوک کے حساب سے ضمانتیں لیتے تھے جج بننے کی بجائے پی ٹی آئی کے مقدمے میں خود پی ٹی آئی کے وکیل بن جاتے تھے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کے لیے آئین کو ری رائیٹ بھی کرنا پڑے تو کر گزرتے تھے آج وہ سارے خط وغیرہ لکھ کر اجتماعی طور پر پوسٹ آفس خط پوسٹ کرنے جاتے دیکھے گئے ہیں۔
یہ صفائی بھی تسلی بخش ہے۔

چوتھا گند جو صاف کیا جا رہا ہے وہ خود اپنے بنائے ہوئے مذھبی جتھے تھے آج کل انکے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد یوں لگتا ہے کہ یہ صفائی ہونا بھی اب زیادہ دور کی بات نہیں آغاز تو ہو چکا۔

پانچواں اور سب سے بڑا گند آف گانستان پر صاحب لوگوں کی پالیسی ہے جس کے تحت لاکھوں آف گانیوں کو پاکستان بسایا گیا ،اف گانستان میں تزویراتی گہرائی ڈھونڈتے ڈھونڈتے 80 ہزار لوگ مروا لیے ڈیڑھ دو سو ارب ڈالر کا معیشت کو نقصان کروا لیا اور آج جس کا صلہ یہ ملا ہے کہ جو نمک حرام پالے تھے وہ آج پاکستان کی طرف بندوقیں تانے کے کھڑے ہو گئے۔
مگر آخر کار صاحب لوگ اپنے سب سے قدیم اور محبوب اثاثے سے دستبردار ہو کر اب ان نمک حراموں کی ٹھکائی کرنے میں مصروف ہوئے ہیں
یہ “مدر آف آل گند” تھا جس کی صفائی شروع کی گئی ہے۔

چھٹا گند اسٹیبلشمنٹ کے چہیتے سیاستدانوں سے لاتعلقی تھی جو دھائیوں سے اسٹیبلیشمنٹ سے تعلق کی وجہ سے قوم کو بڑے بڑے بھاشن دیتے تھے اور دانشوری کی اس معراج پر فائز ہو چکے تھے جہاں دوسروں کی عقل مذاق لگتی تھی آج وہ ریڑھی سے چھلیاں کھانے کی وڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں تندور میں نان لگا رہے ہیں،گھروں میں بیٹھ کر اپنے نااھل بیٹے کو یاد کرتے ہیں جس نے انہیں دھکا دیا یا پھر سواد چوھدری کی طرح مفت مشورے دینے کی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
کیا کبھی سوچا تھا کہ یہ گند بھی صاف ہو گا؟

ساتوں گند میڈیا پر کھمبیوں کی طرح اگے رنگ برنگے اینکرز تجزیہ نگار تھے جن کا خیال تھا کہ پاکستان میں وہ بیانیہ چلے گا جو وہ بتائیں گے
دن رات جھوٹ کی فیکٹریاں چل رہی تھی، بیس لاکھ سے شروع ہو کر ڈیڑھ کروڑ تک تنخواہیں لیتے اور کام صرف ملک میں انتشار پھیلانا شام کو کوٹ ٹائیاں لگا کر دو چار سیاستدان اکٹھے کر لینا اور انکی آپس میں لڑائیاں کروا کر ٹی آر پی لینا انہیں پاکستان کے مسائل کا حل نظر آتا تھا۔
آج الحمدللہ سب کے سب تیر کی طرح سیدھے ہو چکے ہیں جو ہلکی پھلکی موسیقی چل رہی ہے وہ بھی اجازت لے کے چل رہی ہے ساری حریت پسندی نکل چکی ہے کچھ ملک سے بھاگ گئے کچھ کو چینلوں نے نکال باہر کیا اور آج وہ سرد آہیں بھر کے ملک میں جمہوری آزادیاں ختم ہونے کے رونے روتے ہیں وہ جمہوری آزادیاں جن پر تاک تاک کے یہ خود وار کرتے رہے۔

دوستو تین سال کے اندر اندر یہ پرفارمنس بری نہیں
کچھ لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ آپ اسٹیبلشمنٹ مخالف تھے اب کیوں انکے ہر کام کی حمایت میں آ جاتے ہیں تو جناب من عرض ہے کہ سیدھی اور صاف بات ہے یہ گند صاف کرنا کم از کم ہمارے بس کی بات نہیں تھی یہ وہی صاف کر سکتے تھے جنہوں نے یہ پھیلایا تھا اور یہ ممکن نہیں کہ ہم گند پھیلانے کے بھی مخالف ہوں اور صاف کرنے کے بھی۔

پ ریلیز61 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب کا انعقاد07 نومبر، 2025: 61 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب آج پاک فضائیہ کے ائیروسپیس پاور سنٹر آف ایکسیلینس میں منعقد کی گئی۔  تقریب کے مہمانِ خصوصی ائیروائس مارشل محمد عاصم رانا، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ پی اے ایف تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کورس کے شرکاء کی غیر معمولی لگن، پیشہ وارانہ مہارت اور ثابت قدمی کو سراہا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگی تیاری پاک فضائیہ کے عملی نظریے (Operational Doctrine) کی بنیاد ہے اور یہ کہ حقیقت پسندانہ، لچکدار اور ٹیکنالوجی پر مبنی تربیت، فضائیہ کی فیصلہ کن برتری برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاک فضائیہ کا ایرو سپیس پاور سینٹر آف ایکسیلینس (PAF ACE) حربی مہارت کا گہوارہ ہے جہاں فضائی جنگ کے جدید تصورات کو آزمایا، بہتر بنایا اور عملی نظریات میں ڈھالا جا تا ہے۔ ادارے کے علیٰ پیشہ وارانہ معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ PAF ACE کے تمام اسکول بہترین ہم آہنگی کے ساتھ ایسے جنگی قائدین تیار کر رہے ہیں جو جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے مختلف میدانوں میں مؤثر طور پر یکجا کر سکتے ہیں۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف دی ائیر سٹاف، پاک فضائیہ کی بصیرت افروز قیادت کا حوالہ دیتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنی قیادت کی رہنمائی میں ایک غیر معمولی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ائیر چیف کی جانب سے شروع کی گئی جامع جدید کاری کی مہم نے ایک بے مثال ترقی کے دور کا آغاز کیا ہے، جو مقامی تیاری، نیٹ ورک پر مبنی آپریشنز، مصنوعی ذہانت کے انضمام اور فضائی، سائبر اور خلائی شعبوں میں مشترکہ ہم آہنگی کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کورس کے گریجویٹس کو ٹرافیز اور اسناد سے نوازا جنہوں نے اس کٹھن کورس کے دوران اپنی شاندار کارکردگی سے نمایاں مقام حاصل کیا۔

کمبیٹ پائلٹس کے درمیان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی ونگ کمانڈر اقراش منیر اعوان نے حاصل کی جبکہ کمبیٹ کنٹرولرز کے درمیان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈر جاوید اقبال نے حاصل کی۔یہ تقریب ایک کٹھن اور بھرپور تربیتی پروگرام کے اختتام کی علامت تھی، جس کا مقصد پاک فضائیہ کے لیے اگلی نسل کے جنگی قائدین کو تیار کرنا ہے۔ تقریب میں سینئیر عسکری افسران، فیلڈ کمانڈرز اور پاک فضائیہ کی مختلف فارمیشنز سے تعلق رکھنے والے انسٹرکٹرز نے شرکت کی، جس سے اس موقع کی اہمیت مزید اجاگر ہوئی جو پاک فضائیہ کے عملی کیلنڈر کا ایک نمایاں سنگ میل ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ

نئی دہلی ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول نظام میں خرابی، سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار -بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور ملک بھر میں فضائی ٹریفک بری طرح متاثر ہے۔بھارتی میڈیا نے فلائٹ ڈیٹافراہم کرنے والی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ائیرپورٹ سے روانہ ہونے والی تقریباً 95 فیصد پروازوں کو اوسطاً 55 منٹ کی تاخیر کا سامنا ہے جبکہ آنے والی 69 فیصد پروازیں بھی تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز مجموعی طور پر 800 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ کم از کم 20 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خودکار پیغام رسانی کے اُس نظام میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے جو ائیر ٹریفک کنٹرول کے ڈیٹا کی معاونت کرتا ہے۔اتھارٹی کے مطابق سسٹم کی خرابی کے باعث ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو فلائٹ پلانز دستی طور پر پراسیس کرنے پڑے جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔

*ترکی میں پاک۔افغان مذاکرات غیر نتیجہ خیز….!!!!* ترکی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات غیر نتیجہ خیز رہے۔ پاکستانی وفد اسلام آباد واپسی کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے، تاہم مذاکراتی سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا اور سفارتی رابطے جاری رہنے کا امکان ہے۔….!!!!

پاکستان کی آنے والی ہنگور آبدوز چینی YJ-17 ہائپر سونک میزائل سے لیس ہونے کا امکان ہے۔یہ چائنیز اینٹی شپ ہائپر سونک میزائل ہے اس کی رینج 1200 کلومیٹر ہے 🚀

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved