تازہ تر ین

*وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ۔۔*سیکورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں 2 مختلف جگہوں پر دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 23 دہشتگرد جہنم واصل۔۔پاکستان فضائیہ آج رات 12 کے بعد 21 نومبر تک انڈین بارڈر کے قریب جنگی مشقوں کا آغاز کر رہی ہے جس میں مختلف میزائلوں کو آزمایا جائے گا،۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

🚨 سپریم کورٹ سے مستعفی ججز آگے آکر ہماری تحریک کو لیڈ کریں، پوری قوم ان کیساتھ ہوگی: اسد قیصر

سپریم کورٹ کے جن ججز نے قربانی دےکر استعفیٰ دیا ہے وہ پاکستانی قوم کے ہیروز ہیں: اسد قیصر

صوابی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے مستعفی ہونے والے ججز آگے آکر ہماری تحریک کو لیڈ کریں، پوری قوم ان کے ساتھ ہوگی۔

صوابی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جن ججز نے قربانی دےکر استعفیٰ دیا ہے وہ پاکستانی قوم کے ہیروز ہیں، ہم اُمید رکھتے ہیں کہ وہ آگے آکر تحریک کو لیڈ کریں پوری قوم ان کے ساتھ ہوگی، ہم ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مراعات چھوڑ کر انصاف کا ساتھ دیا ہے۔

اسدقیصر نے کہا کہ پاکستان،افغانستان اور ایران کو سوچنا ہوگا کہ یہ خطہ پھر سے جنگ کی آماجگاہ بنے یا امن ہو، پاکستان اور افغانستان اپنے تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں اور دونوں ممالک کو اپنے لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں ہے مذاکرات اور ڈپلومیسی کو موقع دینا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اڈیالہ جیل کے سامنے پی ٹی آئی کے بہنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے حکومت کا جو فاشسٹ شکل اور رویہ ہے وہ پوری دُنیا پر عیاں ہوگئی ہے، 21نومبر کو ظلم،لاقانونیت اور غیرآئینی قانونی سازی کے خلاف ہم یوم سیاہ منائیں گے، بہت جلد اس حکومت کے خلاف ہم قومی کانفرنس بھی بلارہے ہیں جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے علاوہ وکلاء تنظیموں اور میڈیا کو بھی بلائیں گے،ہم سمجھتے ہیں کہ وہ تمام سیاسی قوتیں جو جمہوریت پر رکھتے ہیں ان سب کو اس حکومت کے خلاف نکلنا ہوگا۔

اسدقیصر نے کہا کہ 27ویں اور 26ویں ترامیم عوام کے مفاد میں نہیں ہے یہ آئین سے متصادم ہے،حکمران صرف اپنی ذاتی مفاد کےلیے اس قسم کے ترامیم لارہے ہیں۔

اسدقیصر نے مزید کہا کہ جس پیپلزپارٹی نے ملک کو 1973 آئین کا تحفہ دیا تھا آج اسی نے اس کا خاتمہ کیا اور جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا تھا آج اس نے ووٹ کو سب سے زیادہ بے توقیر کردیا،1973 کی آئین کو اپنی اصلی شکل میں بحال کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دیا تھا۔

پاکستان اور چین کا توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاقپاکستان اور چین نےاس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ کے درمیان اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی علاقائی استحکام اور مشترکہ اقتصادی ترقی کے وژن پر بھی گفتگو ہوئی۔ علی پرویز ملک نے چین کو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026 میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ کان کنی کا شعبہ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے اور اس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔چینی سفیر نے دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون ایک اہم ستون ہے اور چینی کمپنیاں پاکستان کے پیٹرولیم اور معدنیاتی شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ چینی سفیر نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے اسے پائیدار ترقی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

ایران: بادل برسانے کے بعد 31 میں سے 18 صوبوں میں سیلابی صورتحال کی وارننگ -خشک سالی کے باعث تہران کو خالی کرنے کے خدشات کے دوران ہی ایران کے مغربی حصوں میں شید بارشوں کے باعث سیلاب کی صورت حال ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کئی ماہ کی خشک سالی نے دہائیوں کے بدترین پانی کے بحران کو جنم دے دیا تھا، اور حکام کو ہفتے کے آخر میں ’بادل برسانے کا عمل‘ شروع کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ملک کے موسمیاتی ادارے نے پیر کو 6 مغربی صوبوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی اور کہا کہ اسے ایران کے 31 میں سے 18 صوبوں میں بارش کی توقع ہے۔ایران میں مجموعی طور پر بارش کی سطح اوسط سے 85 فیصد کم ہے، جس کے باعث آبی ذخائر خشک ہو رہے ہیں، اور کئی علاقوں میں، بشمول دارالحکومت تہران کے بعض حصوں میں پانی کی فراہمی بند ہو چکی ہے۔

پاکستانی پابندیوں سے 4 ہزار کروڑ کا نقصان؛ بھارتی ایئرلائن نے حکومت سے مدد مانگ لیایئر انڈیا نے حکومت سے مالی مدد اور چین سے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت کے لیے بات چیت کا مطالبہ کیا ہے، خبر ایجنسی

*نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی NCCIA/ تقرروتبادلے**ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طارق نواز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی زون تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن**ڈپٹی ڈائریکٹر احسان اللہ چوہان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر اسلام آباد زون تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن**ڈپٹی ڈائریکٹر حسام بن اقبال کو ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور زون تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن**ڈپٹی ڈائریکٹر شمس الدین کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان زون تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن*

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved