
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے چار روزہ دورہء چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو پہنچ گئے ہیں.شیاؤ شین ائیرپورٹ ہانگژو پہنچنے پر نائب گورنر ژجیانگ شو وینگوانگ (Xu Wenguang)، چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ اور پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.وزیرِ اعظم کی ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری وانگ ہاؤ (Wang Hao) سے ملاقات ہوگی. وزیرِ اعظم سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین تعاون کے فروغ کیلئے منعقدہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کریں گے.علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کی معروف چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں بھی ہونگی. وزیرِ اعظم چینی کمپنی علی بابا کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کریں گے اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے.










