تازہ تر ین

انڈر 19ایشیاکپ میں پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔۔ ملک میں ٹھنڈ سیاست میں گرمی 72 ھزار ارب روپے کی کرپشن 40 بیورو کریٹ کونسے 10 دن کس کے لئے اھم فائنل راونڈ شروع۔۔اچھی کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں بھارت سے ھارنے کا دکھ لکین فائنل ھم جیت کر بدلہ لینے کے لئے تیار۔74 کرپٹ ترین بیورو کریسی کے فراڈیے اور 4 وزراء شکنجے میں۔۔رانا ٹنگا گرفتار سری لنکا کے کپتان پر الزامات۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے ہی جج جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری کے معاملے پر عدالتی کارروائی پر کیے جانے والے اعتراضات مسترد کر دیے سابق وزیراعلی پنجاب و پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کرگئے ہی۔ مرحوم 2018 سے 2020 تک تحریک انصاف کا حصہ بھی رہے, 2020 میں دوبارہ واپس اپنی جماعت پیپلز پارٹی میں شمولیت کرلی تھی۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

‎بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بدعنوانی کے خطرات سے نمٹنے، چینی کے شعبے پر اشرافیہ (شوگر مافیا) کی گرفت کو ختم کرنے اور غیرملکی ترسیلات زر کی حقیقی لاگت کا پتہ لگانے کے لیے پاکستان پر مزید 11 سخت شرائط عائد کی ہیں۔ ‎نجی شعبے کی شراکت کے ذریعے پاور سیکٹر میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنے، گورننس اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور انتہائی غیر موثر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے بھی نئی شرائط عائد کی گئی ہیں۔ ‎آئی ایم ایف نے

جمعرات کو 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے دوسرے جائزے کے لیے سٹاف لیول رپورٹ جاری کی، جس میں انکشاف کیا گیا کہ قرض دینے والے (عالمی ساہوکار) نے پاکستان پر 11 اضافی شرائط عائد کی ہیں۔ ‎تازہ اضافے سے ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں شرائط کی کل تعداد 64 ہو گئی ہے۔ ‎نئی شرائط میں سے ایک یہ بھی ہے کہ پاکستان حکومتی ویب سائٹ پر اعلیٰ سطح کے وفاقی سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات اگلے سال دسمبر تک شائع کرے گا۔ اس کا مقصد آمدنی اور اثاثوں کے درمیان مماثلت کی نشاندہی کرنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس ذمہ داری کو اعلیٰ سطح کے صوبائی سرکاری ملازمین تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سابق وزیراعلی پنجاب و پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کرگئے ہی۔ مرحوم 2018 سے 2020 تک تحریک انصاف کا حصہ بھی رہے, 2020 میں دوبارہ واپس اپنی جماعت پیپلز پارٹی میں شمولیت کرلی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved