تازہ تر ین

ایران کا رات گئے کیا گیا سست رو ڈرونز حملہ بھی امریکہ ، ایران اور اسرائیل کے مفاد میں ہے۔اسرائیل کے مفاد میں اس لیے کہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر موذی حملے اور دو جرنیلوں کی ہلاکت کے بعد ایران کے ردعمل کا انتظار اور خوف ختم ہوا

ایران کا رات گئے کیا گیا سست رو ڈرونز حملہ بھی امریکہ ، ایران اور اسرائیل کے مفاد میں ہے۔اسرائیل کے مفاد میں اس لیے کہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر موذی حملے اور دو جرنیلوں کی ہلاکت کے بعد ایران کے ردعمل کا انتظار اور خوف ختم ہوا،ایران کے مفاد میں اس لیے ہے کہ اس نے اپنے جرنیلوں کی دمشق میں ہلاکت کے بعد ریاست ایران پر آنے والے دباؤ کو ہٹانے کی کوشش کرلی۔آج صبح اسرائیل کے اس اعلان کے بعد کہ ایران کے بیشتر ڈرونز راستے ہی میں اتحادی ممالک کے تعاون سے تباہ کر دیئے گئے ہیں، منظر کچھ کچھ واضح ہوا ہے۔ اسرائیل کے اس اعلان کو ایران کے تازہ بیان کے ساتھ ملا کر پڑھنے سے کھیل کھل کر سامنے آ جاتا ہے ،یعنی یہ کہ ایران نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر مزید حملے نہیں کرے گا۔لیکن اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو پھر اپنا ردعمل طے کریں گے۔اب رہ گیا امریکہ؛ تو یاد رکھنا چاہیئے کہ اسرائیل کے قیام کا بنیادی مقصد انتہا پسند صیہونیوں کے ذریعے شرق اوسط میں مسلم ممالک کے ساتھ مسلسل حالت جنگ کو زندہ رکھنا اور دوام دینا تھا۔دراصل اس طرح مسیحی دنیا مسلمانوں اور یہودیوں کی سیکڑوں سالوں پر محیط دوستی، مسلمانوں کی جانب سے یورپ کے ستائے اور دھتکارے ہوئے یہودیوں کو اندلس( اسپین)، خلافت عثمانیہ اور ایران میں پناہ دینے اور یورپی (مسیحی) دنیا کے تشدد سے حفاظت کرنے کی تاریخ کو “حال” اور “مستقبل” کی سرگرم دشمنی میں تبدیل کرنا تھا اور ہے۔اس ڈرونز اور بلاسٹک میزائل حملے نے جو بائیڈن کے مرجھائے ہوئے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی
No News Found.

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved