حملہ آور باپ سٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا آیا تھا، بیٹا یہیں پیدا ہوا: وزیر داخلہ ٹونی برکآسٹریلوی وزیر داخلہ ٹونی برک تصدیق کی ہے کہ سڈنی کی بونڈائی بیچ کے حملہ آور نوید اکرم اکتوبر 2019 میں ’آسٹریلین سکیورٹی انٹیلیجنس کی نظر میں آئے تھے۔ٹونی برک نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ساجد اکرم 1998 میں سٹوڈنٹ ویزا پر آسٹریلیا آئے تھے، جسے 2001 میں پارٹنر ویزا پر منتقل کیا گیا تھا، اور وہ تب سے ریذیڈنٹ ریٹرن ویزا پر ہیں۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ ’ساجد اکرم کا بیٹا نوید اکرم ایک آسٹریلوی شہری ہے جو یہاں 2001 میں پیدا ہوا۔‘