*خرابی رافیل طیارے میں نہیں بلکہ اسے اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی: فرانسیسی کمانڈر*فرانسیسی کمانڈر نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی فضائیہ نے صورتحال کو انتہائی مؤثر انداز میں سنبھالا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے شمال مغربی علاقے میں واقع نیول ائیر بیس کے کمانڈر کیپٹن یوک لونے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ خرابی رافیل طیارے میں نہیں تھی بلکہ اسے اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی۔ اس کے بعد انڈو پیسفک کانفرنس کے بین الاقوامی سیشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مئی 2025 میں بھارتی فضائیہ کے رافیل طیارے چینی طیاروں کی تکنیکی برتری کے باعث نہیں گرے تھے بلکہ پاکستان کے مضبوط دفاع اور مؤثر حکمتِ عملی کی وجہ سے تباہ ہوئے۔ واضح رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی جنگ کا تفصیلی تجزیہ عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔










