*سڈنی حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف*سڈنی کے ساحل پر حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔24 سالہ حملہ آور نوید اکرم کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے کہا کہ نوید کے والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ ماں اٹلی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس حملے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے، ہم اکثر بات کرتے تھے کہ اس کے پاس اسلحے کے لائسنس تھےواضح رہے کہ آسٹریلیا میں دہشت گردی کے واقعے میں پاکستان کے خلاف اسرائیل، بھارت اور افغانستان کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب ہو گیا ہے۔سڈنی کے ساحل پر دہشت گرد کارروائی کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے، واقعے کے بعد اسرائیلی، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اس کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی۔اسرائیلی اخبار یروشلم نے حملہ آوروں کو پاکستانی قرار دیا جبکہ ’را‘ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

*پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنیوالے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ* افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت نے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت کو ایک بار پھر اجاگر کیا، پاک بحریہ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کردی۔پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں `FM-90(N) ER` سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کی۔فائر پاور کے مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔بیان میں کہا گیا کہ اس مظاہرے سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت ایک بار پھر اجاگر ہوئی ہے۔کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹ پر اس لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور کمانڈر پاکستان فلیٹ نے فائرنگ میں شریک افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ہر صورت پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کردیاسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود میں کمی کر دی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں شرح سود میں کمی کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 50 بیسز پوائنٹس کم کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے سود کی نئی شرح 10.50 فیصد مقرر کی ہے۔واضح رہے کہ پالیسی کمیٹی نے رواں سال ہونے والے 5 مئی کے اجلاس میں شرح سود 1 فیصد کم کر کے 11 فیصد کیا تھا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاسوزیراعلی پنجاب کی ہر محکمے کو ملازمین کی انکوائری 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا نیا باب، راولپنڈی میں پنجاب کا دوسرا آئی ٹی سٹی بنے گاپنجاب کابینہ نے جدید ترین ٹریفک لائٹس کی تنصیب کی منظوری دے دیہر روڈ پر زیبرا کراسنگ بنا کر ذریعے پیدل چلنے والوں کے کے لئےسڑکیں محفوظ بنائی جائیں گیوزیراعلی مریم نواز شریف کی ہر شہر کی ہر روڈ کے گڑھوں کو پُر کرنے کی ہدایت پنجاب میں پہلی خودمختار امتحانی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
*چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی*اسلام آباد: چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) شوکت عزیزصدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج اور چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ شوکت عزیزصدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ جسٹس (ر) شوکت عزیز نے صدرمملکت کو سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھجوا دیا

*سڈنی حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف*سڈنی کے ساحل پر حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔24 سالہ حملہ آور نوید اکرم کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے کہا کہ نوید کے والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ ماں اٹلی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس حملے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے، ہم اکثر بات کرتے تھے کہ اس کے پاس اسلحے کے لائسنس تھےواضح رہے کہ آسٹریلیا میں دہشت گردی کے واقعے میں پاکستان کے خلاف اسرائیل، بھارت اور افغانستان کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب ہو گیا ہے۔سڈنی کے ساحل پر دہشت گرد کارروائی کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے، واقعے کے بعد اسرائیلی، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اس کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی۔اسرائیلی اخبار یروشلم نے حملہ آوروں کو پاکستانی قرار دیا جبکہ ’را‘ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

*نظام کی جھلک ملاحظہ فرمائیں!!!!* گوجرانوالہ میں 2013ء کے دوران ڈکیتی میں چھینی گئی سیاہ رنگ کی ہنڈا موٹرسائیکل کو پولیس آج تک برآمد نہ کرسکی ، لیکن E چالان سسٹم نے موٹرسائیکل کے اصل مالک عثمان کے گھر دو ہزار روپے کا چالان بھیج دیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ واردات اروپ کے علاقے میں ہوئی تھی اور تھانہ اروپ میں مقدمہ بھی درج ہے ، مگر ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔ اس کے باوجود پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے عثمان کے نام 18 نومبر کا چالان جاری کر کے خبردار کیا ہے کہ اگر 25 دسمبر تک دو ہزار روپے جمع نہ کروائے گئے تو موٹرسائیکل ضبط کر لی جائے گی۔