
پاکستان کے نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے۔ ہوائی اڈے پر افغان حکومت کے معززین بشمول ڈاکٹر محمد نعیم وردگ ڈپٹی وزیر خارجہ، مفتی نور احمد، ڈی جی وزارت خارجہ، فیصل جلالی، چیف آف اسٹیٹ پروٹوکول نے نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر افغانستان میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن سفیر عبید الرحمان نظامانی اور سفارتخانے کے افسران بھی موجود تھے۔










