. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار. وزیرِ اعظم کا ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا بھی اظہار.وزیرِ اعظم کی مرحومین کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا. دھشتگردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کیلئے تباہ کن ہے. وزیرِ اعظمخطے میں موجود ممالک کو مل کر دھشتگردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا. وزیرِ اعظم ایرانی حکومت ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائیں. وزیر اعظم وزیرِ اعظم کی وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو انکی میتوں کی باحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت.










