یہ وہ پہلا وزیراعظم ہے جس کی پیٹھ میں نوازشریف نے خنجر مارا تھا۔ محمد خان جونیجو۔ اس کے بعد اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر بینظیر بھٹو کی حکومت کو 20 ماہ بعد ہی گھر بھیج دیا۔ پھر اپنے محسن صدر پاکستان جناب غلام اسحاق خان کے خلاف سازش کی۔ اس کے بعد فاروق لغاری کے ساتھ ملکر پھر بینظیر کے خلاف سازش کی۔ پھر لغاری کو فارغ کر کے چوٹی زریں میں ہل چلانے بھیج دیا۔ اس کے بعد اپنے والد ضیاء الحق کے بیٹوں کو پارٹی سے نکال دیا اور ان کے ووٹ بینک پر قبضہ کرلیا۔ آج بیچارہ اعجاز الحق در بدر پھر رہا ہے۔ اپریل 2021 کو قمر باجوہ اور زرداری سے سازباز کرکے عمران خان کی جمہوری حکومت ختم کی اور شہبازشریف اور اسحاق ڈار کے ذریعے پاکستان کی معشیت تباہ کی۔ اب یہ 27ویں اور 28ویں عسکری ترامیم پاس کروا رہا ہے۔ میرے خیال میں یہ آدمی پاکستان کا سب سے بڑا سازشی اور جمہوریت دشمن سیاستدان ہے۔ یہ شخص 37 سالوں سے مختلف لوگوں کے ساتھ ملکر پاکستان کی بربادی کررہا ہے۔ کسی ایک آدمی نے پاکستان کو اتنا نقصان نہيں پہنچایا جتنا اس نے پہنچایا ہے۔










