تازہ تر ین

27 ویں آئینی ترمیم آج بل پیش کئے جانے کے گونج۔ ریڈ زون کی سیکورٹی بڑھا دی گئی سپریم کورٹ میں دھماکے کے بعد پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں اضافہ۔۔قطر کا افغان امن عمل میں اھم کردار مذاکرات کی راہ ھموار ھوی زرداری۔ سوات میں قاری کی سات سالہ بچے سے زیادتی۔۔غزہ میں 15 فلسطینی مزید شھید۔۔پاکستان کی باولنگ مکمل طور پر ناکام ریلو کٹوں کی شمولیت۔3 فارمیٹ میں کپتان کی جگہ بنتی لکین وہ پاکستان کے کامیاب تجربے کر رھے ھے۔۔کرکٹ کا جنازہ نکال دیا گیا۔۔برطانیہ کے چیف اف جنرل سٹاف کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی معاونت چیف آف جنرل سٹاف کور کمانڈر 10 کور کمانڈر ملٹری انٹیلی جنس کے چیف اور فیلڈمارشل کے چیف اف سٹاف نے بھی شرکت کی۔چین اور روس افغانستان میں مذہب کا لبادہ اوڑھے دہشتگردوں کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔پاکستان کو زومبیز کے خاتمہ پر حوصلہ افزائی کا خصوصی انعام دینے کا وعدہ ۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

🚨 *لاہور میں اتوار کو کمرشل سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم*لاہور ہائیکورٹ نے اتوار کے روز لاہور شہر میں کمرشل سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کردیا۔اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیخلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی۔عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر لاہور موسیٰ رضا نے مارکیٹوں کی 10 بجے بندش کا نوٹیفکیشن پیش کیا اور بتایا کہ ریسٹورینٹس کو بھی رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ مقصد نوٹیفکیشن نکالنا نہیں بلکہ اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، پابندی لگانے کا مقصد اسموگ کا تدارک کرنا ہے، ماحول میں آلودگی بڑھنے سے اسموگ بڑھ رہی ہے۔ممبر ماحولیاتی کمیشن نے بتایا کہ خیابان فردوسی کے قریب واسا نے کھدائی کر رکھی ہے، کھدائی کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے جبکہ لیگل ایڈوائزر واسا عرفان اکرم نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں سیوریج سسٹم کو تبدیل کیا جا رہا ہے،

جس پر عدالت نے کہا آپ آئندہ سماعت پر جاری پروجیکٹس کی ٹائم لائن پیش کریں۔لاہور ہائیکورٹ نے اتوار کے روز لاہور میں کمرشل سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شادی ہالوں کی رات 10 بجے پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔عدالت نے ہر سماعت پر محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر سطح کے افسر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹس طلب کر لی اور سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔

‏🚨چین نے سرکاری فنڈ سے چلنے والے ڈیٹا سینٹرز میں غیر ملکی اے آئی (مصنوعی ذہانت) چِپس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔🚨امریکی صدر ٹرمپ:ہم امریکہ کو بٹ کوائن کی سپر پاور اور دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنا رہے ہیں۔اگر ہم نے کرپٹو کرنسی کا کام ٹھیک طریقے سے نہ کیا، تو چین یہ کر لے گا۔

صدر آصف علی زرداری دوحہ کے دورے کے بعد وطن واپس روانہ۔صدر مملکت کو دوحہ ایئرپورٹ پر اعلیٰ قطری حکام اور پاکستان کے سفیر نے الوداع کہا۔صدر زرداری نے دورے کے دوران امیرِ قطر، وزیراعظم، وزیرِ دفاع اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔صدر مملکت نے سماجی ترقی کے لئے دوسری عالمی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کیا۔دورے میں صدر نے دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر زرداری نے قطر کی میزبانی اور خطے میں امن کے فروغ میں اس کے کردار کو سراہا-

ایوانِ صدر(میڈیا وِنگ)⸻دوحہ، 6 نومبر 2025: پاکستان کی خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کے بااختیاری کے لیے ’’پرنسس سبیکہ بنت ابراہیم الخلیفہ گلوبل ایوارڈ‘‘ کی تیسری تقریب میں شرکت کی۔یہ تقریب اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خواتین (UN Women) اور مملکتِ بحرین کی سپریم کونسل برائے خواتین کے اشتراک سے قطر نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔خاتونِ اوّل نے اپنے خطاب میں ایوارڈ کے وژن کو سراہا اور مملکتِ بحرین کی خواتین کے حقوق کے فروغ میں قائدانہ کردار کی تعریف کی۔بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو خواتین کی قیادت پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم، ہنر مندی، معاشی شمولیت اور ڈیجیٹل بااختیاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔خاتونِ اوّل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی معاہدوں، بشمول CEDAW، بیجنگ ڈیکلریشن اور 2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈے، پر عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے۔تقریب کے موقع پر خاتونِ اوّل نے بحرین کی سپریم کونسل برائے خواتین کی سیکریٹری جنرل محترمہ لُلوہ الاوعَدھی، اقوامِ متحدہ کے علاقائی ڈائریکٹر برائے عرب ریاستیں جناب معیذ دورید، اور متحدہ عرب امارات کی جنرل ویمنز یونین کی سیکریٹری جنرل محترمہ نُورہ خلیفہ السویدی سے ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں علاقائی تعاون کے فروغ،

ادارہ جاتی شراکت داری کے استحکام اور خواتین کی معاشی و سیاسی شمولیت کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خاتونِ اوّل نے مملکتِ بحرین اور اقوامِ متحدہ کی خواتین کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خواتین کی ترقی و بااختیاری کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا:“دنیا اُس وقت بدلتی ہے جب خواتین اسے بدلنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔ ہمیں اُن بہادر خواتین کے نقشِ قدم پر چلنا ہے جنہوں نے تاریخ رقم کی، اور آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل تعمیر کرنا ہے۔”

پاکستان افغانستان کی سرحد پر عارضی جنگ بندی ہوئی۔قطر کے شہر دوحہ میں مُلا صاحبان اس بار پاکستانی سکیورٹی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لیے بیٹھے۔ادھر شمالی وزیرستان میں فورسز کے کیمپ سے بارود سے بھری گاڑی خودکش حملے میں ٹکرا دی گئی۔اور پھر سکیورٹی ذرائع کے مطابق رات کو پاک افغان سرحد کے قریب ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی

۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ میچوں کا شیڈول منسوخ کر دیا۔جنگ بہت بُری شے ہے۔اگر کسی کی بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں کی معاوضے پر ملنے والی تصاویر تک رسائی ہو تو وہ دیکھ سکتا ہے کہ اس جنگ میں سرحد کے ایک طرف چھ ماہ کے بچے کی لاش اُٹھائے شہری ہیں اور دوسری طرف 20 برس کے نوجوان کو سُپردِ خاک کیا جا رہا ہے۔بدقسمتی یہ ہے کہ پاکستان اور عام افغان شہری اُن ملا صاحبان کو نہیں سمجھا سکتے جنہوں نے اوسامہ، ایل قاعدہ کے لیے پورا ملک تباہ کر دیا تھا اور اب نور ولی محسود کو پناہ میں رکھنے کے لیے پڑوسی سے برسوں کی جنگ پر بضد ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved