Monthly Archives: July 2024
صدر زرداری سے ایجوٹینٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور وزیر اعلی سندھ کی اھم ملاقات تفصیلات بادبان نیوز پر
بادبان ٹی وی نیوز—صدر مملکت ۔ خطاب کراچی میں شہری سیلاب روکنے کیلئے جامع منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر تیار کرنا ہوگا،کراچی کو شہری سیلاب سے بچانے کیلئے حکومت ِسندھ پائیدار اور طویل مدتی حکمت عملی اپنائے ،صدر مملکت آصف علی زرداریاسلام آباد۔22جولائی (بادبان ٹی وی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں شہری سیلاب کی روک تھام کیلئے جامع منصوبہ جلد تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں شہری سیلاب روکنے کیلئے جامع منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر تیار کرنا ہوگا،کراچی کو شہری سیلاب سے بچانے کیلئے حکومت ِسندھ پائیدار اور طویل مدتی حکمت عملی اپنائے ،عالمی معیار کے مطابق سیوریج اور سیلابی پانی کے مؤثر انتظام کا نظام اپنانا ہوگا ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت کراچی کو شہری سیلاب سے بچانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی شریک تھے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ کراچی میں زیرِ زمین سرنگوں کے ذریعے سیلاب پر قابو پانے کی فزیبلٹی اسٹڈی تین ماہ میں مکمل کی جائے ، کراچی اور اس کے ساحلی علاقوں کو صاف ستھرا بنانے ، دنیا کے دیگر میٹروپولیٹن شہروں کے برابر لانے کی ضرورت ہے،سرنگوں کے مجوزہ منصوبے کے نمایاں ماحولیاتی اثرات ہوں گے، حکومت سندھ بین الاقوامی ڈونرز سے سرنگوں کے مجوزہ منصوبے کیلئے ماحولیاتی فنانسنگ حاصل کرنے پر غور کرے ۔ انہوں نے کہا کہ آلودہ پانی صاف کرنے کے نظام کی تعمیر سے بلوچستان کو بھی زراعت کیلئے پانی میسر ہوگا،صاف پانی کے نظام کی تعمیر سے ماہی گیری کے شعبے کو بھی فروغ حاصل ہوگا،حیدرآباد شہر کو بھی شہری سیلاب اور سیوریج کے مسائل کا سامنا ہے ، ترجیحاً حل کرنے کی ضرورت ہے، اجلاس میں صدر مملکت کو عالمی آبی اور سیوریج مینجمنٹ ماہرین کی طرف سے جامع بریفنگ دی گئی۔ماہرین نے کراچی میں شہری سیلاب اور سیوریج کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مختلف تجاویز دیں ۔ماہرین نے واشنگٹن ، لندن اور سنگاپور کے زیرِ زمین سرنگوں کے سیوریج نظام پر بھی روشنی ڈالی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی کے ہائی فلڈ زونز میں موجودہ سڑکوں کے نیچے چھوٹی اور بڑی سیوریج سرنگوں کا جال بچھایا جا سکتا ہے،جدید ٹیکنالوجی پر مبنی زیر ِزمین سرنگوں سے عوام، ٹریفک اور زمین کی ملکیت کے حوالے سے پریشانی نہیں ہوگی ،کراچی میں تقریباً 450 ملین گیلن یومیہ سیوریج پیدا ہوتا ہے، سیوریج اور بارش کا پانی چھوٹے اور بڑے کھلے نالوں میں جمع ہوتا ہے ،سیوریج اور سیلابی پانی بغیر ٹریٹمنٹ سمندر میں چھوڑنے سے سمندری ماحولیاتی نظام آلودہ ہوتا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی کے نالوں کے موجودہ نیٹ ورک کی صلاحیت محدود ہے ، نالوں کا موجودہ جال عام حالات میں تقریباً 50 فیصد بارش کے پانی کو جذب کرتا ہے ، کراچی کے سسٹم کی جانب سے اضافی پانی جذب نہ ہونے سے شہری سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اجلاس میں ایڈجوٹنٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ، اجلاس میں سینئر سرکاری افسران ، مقامی اور بین الاقوامی پانی کے انتظام کے ماہرین بھی شریک تھے ۔
ڈالر 60 روپے اٹا 20 روپے چینی 30 روپے 1999 سے 2008 تک پھر جمھوریت ا گئی
پی ٹی سی ایل مکمل طور پر مافیا کے شکنجے میں لوٹ مار کرپشن کھربوں روپے کی کرپشن جاری ٹیلی فون بند نیٹ سروس بند غیر ملکی ایجنٹوں کی بھر مار مافیا کی بھرتی
ایک انگریزی کہاوت ہے:”کبھی سور کے ساتھ کیچڑ میں مت لڑو، تم خود گندے ہو جاؤ گے اور اسے مزہ آئے گا۔”یعنی کبھی بھی کسی ایسے شخص کے ساتھ بحث نہ کرو، نہ معاملہ کرو، نہ بات کرو، نہ وضاحت دو اور نہ ہی کسی ایسے شخص کو کچھ سمجھاؤ جو تم سے نہ ملتا ہو اور نہ ہی تمہارے فکری، ادبی یا اخلاقی معیار سے مل سکتا ہے
سنئیر سفارت کاروں کی نااہلی ڈپٹی وزیراعظم کا ایکشن او ایس ڈی بنا دیا جبکہ نالائق جعلی بلوچ ترجمان وزارت خارجہ اپنی بونگیا اور ملک دشمن سرگرمیاں جاری رکھے گی مکمل تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کریں
وزیرخارجہ نے سینئر سفارتکاروں کیخلاف اہم ذمہ داری سے غفلت برتنے پرایکشن لے لیا۔وزارت خارجہ میں مشرق وسطیٰ ڈیسک پر تعینات دوسئینرافسران کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا،ڈائریکٹر جنرل فوزیہ فیاض اور ڈائریکٹر سعدیہ اعوان کو وزارت خارجہ میں عہدوں سے فوراً ہٹا دیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزارت خارجہ نے نوٹس جاری کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ان افسران کی مبینہ لاپرواہی کے نتیجے میں ایک اعلیٰ عمانی وفد وزیراعظم اورسیکرٹری خارجہ اور دوسرے اعلی حکام سے بروقت ملاقات نہیں کر سکا تھا۔اعلی عمانی وفدمسقط دہشتگردی کے واقعہ کے بعد پاکستانی اعلیٰ ترین حکام سے اہم ملاقاتیں کرنا چاہتا تھا.زرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل سیکرٹری مشرق وسطیٰ رضوان سعید عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔سفارت کاروں کو وزارت خارجہ کے اپنے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔
شیخ حسینہ واجد کی زندگی خطرے میں بھارتی فوج کی ایک یونٹ بنگالی وزیر اعظم کی حفاظت کے لیے ڈھاکہ میں اخبار چینل بند انٹر نیٹ سروس ٹیلی فون خاموش بنگالی ارمی چیف عزیز پر امریکی پابندی بنوں میں حالات کشیدہ عوام اور فورس امنے سامنے جرمنی میں پاکستانی قونصلیٹ پر بھارتی اور افغان شہریوں کا حملہ وزارت خارجہ کی ترجمان جعلی بلوچ کا ٹیلی فون بند سب کچھ جانیے بادبان نیوز اور بادبان یو ٹیوب پر ڈھاکہ سے سھیل رانا کے ساتھ
شیخ حسینہ واجد کی زندگی خطرے میں بھارتی فوج کی ایک یونٹ بنگالی وزیر اعظم کی حفاظت کے لیے ڈھاکہ میں اخبار چینل بند انٹر نیٹ سروس ٹیلی فون خاموش بنگالی ارمی چیف عزیز پر امریکی پابندی بنوں میں حالات کشیدہ عوام اور فورس امنے سامنے جرمنی میں پاکستانی قونصلیٹ پر بھارتی اور افغان شہریوں کا حملہ وزارت خارجہ کی ترجمان جعلی بلوچ کا ٹیلی فون بند سب کچھ جانیے بادبان نیوز اور بادبان یو ٹیوب پر ڈھاکہ سے سھیل رانا کے ساتھ
بنوں کینٹ لوٹ مار کی وڈیو کینٹ فوڈ ڈپو میں گھس گئے اور چینی اور دیگر سامان لوٹتے رہے _ کیا امن مارچ تھا ؟ لوگوں کو اکٹھا کرو پھر جب وہ بے قابو ہو جائیں کینٹ پر حملے کریں لوٹ مار کریں اور انہی بےقابو افراد میں سے لوگ فائرنگ کریں تو الٹا اداروں پر ڈال دو
بھارتی افواج بنگلہ دیش پر قبضے کے لئے مغربی بنگال میں داخل تفصیلات کے لئے بادبان نیوز کو فالو کریں
*شیخ حسینہ کی حکومت بچانے کیلئے بھارتی فوج کی بنگلہ دیش میں انٹری*حکومت نے احتجاج کو کچلنے کے لیے بھارتی حکومت سے مدد طلب کی تھی، بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت بچانے کیلئے بھارتی فوج بنگلہ دیش پہنچ گئی۔ بھارتی فوج کی ایک کمپنی مغربی بنگال سے بنگلہ دیش میں داخل ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق حسینہ حکومت نے احتجاج کو کچلنے کے لیے بھارتی حکومت سے مدد طلب کی تھی۔ ہندوتوا کے انتہا پسند بنگلہ دیش میں مسلمانوں کا قتل عام کریں گے۔بادبان نیوزکے مطابق بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت نے ملک کی بدترین صورتحال کے پیش نظر اتوار اور پیر کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ صرف ہنگامی خدمات کے اداروں کو کام کرنے کی اجازت ہے۔وہیں بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں میں فورسز کو امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے۔بادبان ٹی وی کےمطابق 5 روز میں پُرتشدد مظاہروں میں اموات کی تعداد 110 ہوگئی، مظاہرے کی روک تھام کے لیے سڑکوں پر فوج تعینات ہے۔بنگلہ دیش میں انٹرنیٹ اور ٹیکسٹ میسج سروسز جمعرات سے معطل کر دی گئی ہیں جس کے بعد عوام کا دیگر ممالک میں لوگوں سے رابطہ بالکل منقطع ہوچکا ہے۔ بنگلادیشی پولیس کی جانب سے عوامی اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔شیخ حسینہ حکومت نے سال 2018 میں کوٹہ سسٹم کو ختم کر دیا تھا، لیکن ایک عدالت نے اسے گزشتہ ماہ بحال کیا۔ بنگلہ دیشی سپریم کورٹ میں کوٹا سسٹم بحالی کے خلاف سماعت کل بروز اتوار ہوگی۔









