All posts by admin

ایران پر اسرائیلی حملہ کی حیران کر دینے والی اطلاعات آرہی ہیں ۔ایک درجن کے قریب ایٹمی سائنسدانوں کو تہران میں گھروں میں اسرائیلی کمانڈوز نے قتل کیا جو نہ جانے کب سے ایران میں موجود تھے ۔کوئی ایک بھی نہیں پکڑا گیا سب کامیاب کاروائی کے بعد غائب ہو گئے ۔ جنگ ہونی ہے اور ضرور ہونی ہے، ایک بڑی جنگ چین کو روکنے اور دیوالیہ امریکہ کو بچانے کیلئے ضروری ہے۔ یہ جنگ نئے ورلڈ ارڈر کا باعث بنے گی، جس میں سپر پاور کی ملکیت مغرب سے مشرق منتقل ہو جائے گی۔

*دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر؟*13 جون 2025 کی رات اسرائیل کی جانب سے ایران پر غیر معمولی فضائی حملے نے عالمی منظرنامے کو ایک نئے اور خطرناک موڑ پر پہنچا دیا ہے۔ جب ایک طرف روس اور یوکرین کے درمیان جنگ چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے اور نیٹو افواج مشرقی یورپ میں غیرمعمولی نقل و حرکت کر رہی ہیں، تو اب مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کا براہِ راست ٹکراؤ ایک ایسی آگ بن چکا ہے جس کی لپیٹ میں پورا خطہ اور بالآخر دنیا آ سکتی ہے۔دو محاذ، ایک خطرہپہلا محاذ — مشرقی یورپ:روس-یوکرین جنگ اب روس اور نیٹو کے براہِ راست تصادم کے قریب ہے۔ حالیہ ہفتوں میں پولینڈ، رومانیہ اور بالٹک ریاستوں میں امریکی اور نیٹو افواج کی موجودگی بڑھ چکی ہے۔ روس نے بیلا روس کے راستے جوابی تیاریوں کا آغاز کیا ہے اور کریمیا کے ساحلوں پر ایٹمی-capable میزائل نصب کر دیے گئے ہیں۔دوسرا محاذ — مشرقِ وسطیٰ:اب ایران پر اسرائیل کے حملے نے دوسرا محاذ کھول دیا ہے۔ ایران کے جوابی اقدام میں حزب اللہ، حوثی باغی، اور عراقی ملیشیائیں متحرک ہو چکی ہیں۔ اگر یہ تصادم خلیج عرب، شام، لبنان اور یمن میں پھیل گیا تو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین بھی اس کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔عالمی طاقتیں صف بند ہو رہی ہیںروس نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے دفاع کی حمایت کا اشارہ دیا ہے۔ چین نے بھی خطے میں امریکی کردار پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف امریکہ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اسرائیل کا دفاع کرے گا “خواہ حالات جو بھی ہوں۔”یعنی دنیا کی بڑی طاقتیں — امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس — براہِ راست یا بالواسطہ طور پر دونوں محاذوں پر موجود ہیں۔ یہ وہی ترتیب ہے جو 1939 میں دوسری عالمی جنگ سے قبل دیکھی گئی تھی۔اقوام متحدہ کا کردار ایک بار پھر علامتی رہ گیا ہے۔ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی کسی مشترکہ قرارداد پر متفق نہ ہو سکا۔ جب عالمی ادارے بےبس ہو جائیں، طاقت کے مراکز تقسیم ہو جائیں، اور جنگ کے شعلے بیک وقت دو برّاعظموں میں بھڑک اٹھیں — تو تاریخ یہی بتاتی ہے کہ عالمی جنگ قریب ہوتی ہے۔پاکستان، ترکی، سعودی عرب، انڈونیشیا اور دیگر مسلم ممالک کو فوری طور پر ایک مشترکہ موقف اپنانا ہوگا۔ اگر یہ جنگ فرقہ واریت اور پراکسی تنازع میں بدل گئی، تو امتِ مسلمہ شدید نقصان اٹھائے گی۔ پاکستان کو خصوصاً اس وقت حکمت، تدبر اور سفارتی متانت کا مظاہرہ کرنا ہوگا — کیونکہ ہمارا خطہ بھی کسی بڑی جنگ کی چنگاری بن سکتا ہے۔آج دنیا جس نازک موڑ پر کھڑی ہے، وہ محض ایک علاقائی کشمکش نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ روس-یوکرین جنگ اور ایران-اسرائیل تصادم کا ملاپ ایک ایسی صورتِ حال پیدا کر چکا ہے جو تیسری عالمی جنگ کی بنیاد بن سکتی ہے۔ اگر فوری طور پر عالمی سفارتکاری اور سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے، تو کل کے مؤرخ لکھیں گے:“تیسری عالمی جنگ کا آغاز ایک غیر رسمی حملے سے ہوا — اور دنیا نے اسے روکا نہیں۔”

16 ماہ میں مھنگای 268 فیصد بڑھی بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کی چیخیں حکمران ٹولے کی بے حسی۔ کسانوں نے فصیلیں نہ بیجنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان میں گرمی کی شدت 23 افراد جان بحق۔ ۔وفاقی بیورو کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ۔گرمی اور لوڈشیڈنگ عوام کی چیخیں۔ اس حکومت نے کسان پر ظلم نہیں کیا بلکہ کسان کا قتل عام کیا ہے کسان کی فصل گھر پڑی ہے اور کسان اپنی لاگت کا پچاس پرسنٹ بھی حاصل نہیں۔ کسان کا قتل عام جاری۔۔۔قاتل حکومت۔کسان کی فصل گھر پڑی ہے اور کسان اپنی لاگت کا پچاس پرسنٹ بھی حاصل نہیں کر سکا۔ قرضہ ختم کرنے کے لیے مزید قرضہ اور مھنگای ختم کرنے کے لیے مزید مھنگای۔۔وزیر اعطم کے غیر ملکی دوروں کا عالمی ریکارڈ۔۔پیپلز پارٹی مھنگای کے خلاف مارچ کرے گی بےغیرتی اور حرام زدگی کی انتھا۔کراچی خطرے میں؟ماہرین کی وارننگ، شہر دھنس رہا ہے!۔شھباز گل کی امریکہ میں گرفتاری اور پاکستان میں وزیر خزانہ کے خلاف سازش کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ۔ایران کا باقاعدہ جنگ کا اعلان ایران کے خلاف حملے میں سعودی عرب نے اسرائیل کی مدد کی تیسری عالمی جنگ کا آغاز۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے

اسرائیل کاایران پر حملہ تہران میں دھماکوں کی آوازیں

‏اسرائیل کے ایران پر حملے میں اب تک•اسرائیل نے بیلسٹک میزائلوں سے ایران کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔•نتن یاھو کا کہنا ھے کہ ایران کے خلاف حملوں کا پہلا فیز مکمل،دوسرا شروع۔•پہلے فیز میں اسرائیل کی طرف سے دعوی کیا گیا کہ بہت سے نیوکلیئر سائنسدان،ملٹری افسران مار دئیے گئے،نیوکلیئر سائٹ اور پیراں شاہ میزائل ڈپو کے تباہ کرنے کا بھی اسرائیلی دعوی•ایران کا دعوی ھے کہ اسرائیل نے حملہ کیا ھے اور اس کے کئی میزائیل انٹرسیپٹ کئے گئے ھیں۔•ایران نے جوابی کاروائی میں اپنے جنگی طیارے فضاوں میں بلند کردئیے ھیں۔

آخری سیلفی…یہ اُس خوش باش لمحے کی تصویر ہے — جب میاں بیوی نے اپنے بچوں کے ساتھ جہاز میں بیٹھ کر ایک آخری سیلفی لی۔ چہروں پر خوشی تھی، آنکھوں میں خواب، اور دل میں نئی زندگی کا ولولہ۔انگلینڈ میں جاب مل چکی تھی، گھر والے ایک نئے آغاز کی اُمید لیے روانہ ہو رہے تھے۔ ایک پُرامن، روشن، محفوظ مستقبل کے لیے…

آخری سیلفی…یہ اُس خوش باش لمحے کی تصویر ہے — جب میاں بیوی نے اپنے بچوں کے ساتھ جہاز میں بیٹھ کر ایک آخری سیلفی لی۔ چہروں پر خوشی تھی، آنکھوں میں خواب، اور دل میں نئی زندگی کا ولولہ۔انگلینڈ میں جاب مل چکی تھی، گھر والے ایک نئے آغاز کی اُمید لیے روانہ ہو رہے تھے۔ ایک پُرامن، روشن، محفوظ مستقبل کے لیے…لیکن… چند لمحوں بعد وہ سب خواب راکھ ہو گئے۔جہاز گر گیا۔زندگی، جو ابھی ابھی مسکرا رہی تھی — اچانک خاموش ہو گئی۔یہ تصویر اب صرف ایک یاد ہے۔ایسی یاد جو تا دیر آنکھیں نم رکھے گی۔یہ تصویر اب زندگی کی بے یقینی کا نوحہ بن چکی ہے۔کتنی تیزی سے سب کچھ بدل گیا —زندگی جیسے دوڑتے دوڑتے اچانک زمین پر گر پڑی ہو۔افسوس… صد افسوس۔ایک مکمل خاندان، ایک مکمل خواب، ایک مکمل کہانی — چند لمحوں میں ختم ہو گئی۔

احمد آباد سے لندن کے لیے اڑنے والے جہاز ائیرپورٹ سے 9 کلومیٹر دور گنجان آبادی والے علاقے میں گرکرتباہ ھلاک ھونے والوں میں 142 بھارتی 52 برطانوی 7 پرتگالی اور 2 امریکی اور جہاز کا عملہ شامل بھارت کے 32 دنوں میں ھیلی کاپٹر سمیت 24 طیارے کریش کر چکے ھے تفصیلات کے لئے بادبان نیوز کو فالو کرے

احمد آباد سے لندن کے لیے اڑنے والے جہاز ائیرپورٹ سے 9 کلومیٹر دور گنجان آبادی والے علاقے میں گرکرتباہ جہاز میں 242 مسافر سوار تھے فل فیول لوڈ ہونے کی وجہ سے جہاز کو گرتے ہی آگ لگ گئی

امدادی کاروائیاں جاری آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہےجہاز احمد آباد مین ہسپتال کے رہائشی کواٹرز کی بلڈنگ سے ٹکرایا

جہاز کے مسافروں سمیت رہائشی کواٹرز میں رہائیشیی لوگوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت کا خدشہ

یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے بھارت میں متعدد طیارے دوران پرواز گر چکے ہیں جن میں ہیلی کاپٹرز بھی شامل ہیں۔

الرٹ : عراق، کویت ، بحرین کے بعد متحدہ عرب امارت میں واقع امریکی جنگی فضائی اڈے سے بھی ہنگامی انخلا شروع بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے،بلاول بھٹو زرداری 37 ہزار تنخواہ والا 60 روپے یونٹ بجلی کا بل دے جبکہ 22 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والے کو بجلی فری ملے گی۔ وزیر اعطم ھاوس عوام کو 86 کروڑ روپے میں پڑ رہا ہے. .17 ہزار کی سولر پلیٹ میں ہزاروں روپے اضافہحکومت نے %18 ٹیکس لگا دیا،.11 ماہ میں اوور سیز نے ریکارڈ 35 ارب ڈالر پاکستان بھیجے. سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی حجاج شھید۔ امریکی ایجنسی نے نجات کیلئے تیسری دنیا والا طریقہ اختیار کر لیا یے، کیلفورنیا کے مظاہرے نیویارک پہنچ گئی۔امریکہ میں مظاہرے پھوٹ پڑے ٹرمپ کا مستقبل خطرے میںغربت کی وجہ سے خودکشیوں میں اضافہ 12 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچےفیلڈ مارشل ارمی جیف کی امریکہ میں 3 بڑی ملاقاتیں وزیراعظم شہباز شریف آج علیٰ سطحی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ۔شھباز گل کی امریکہ میں گرفتاری اور پاکستان میں وزیر خزانہ کے خلاف سازش کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ سھیل رانا لاءیو میں، تفصیلات بادبان ٹی وی پر

یہ 2021 کی بات ہے میں پاکستان اپنے گھر میں تھا کہ سعودی عرب سے ایک دوست کا فون آیا. پتا چلا سرگودھا کے ایک لڑکے کو گستاخی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے قمر بھائی آپ کچھ مدد کریں.وہ لڑکا ابھی سولہ سترہ سال کا تھا بیکن ہاؤس ایجوکیشن سسٹم میں او لیول کر رہا تھا. اس کا تعلق سرگودھا سے تھا اور اس کے والد کا جاپان میں بڑا بزنس تھا.

پھر مجھے جاپان سے اس کے والد کی کال آئی. انہوں نے مجھے بتایا کہ مولانا طاہر اشرفی کا بھائی ایک گینگ چلا رہا ہے. میرا بیٹا سولہ سترہ سال کا کالج سٹوڈنٹ ہے اسے اسلامی بحث کے بارے میں کچھ نہیں معلوم. اسے کسی لڑکی نے واٹس ایپ پر میسیج کیے اور دوسرے نمبر پر فارورڈ کرنے کو کہا.

جیسے ہی میسیج فارورڈ کیے لڑکی نے بلاک کر دیا اور اگلے دن ہی ایف آئی اے ریڈ مارنے پہنچ گئی..متاثرین کی جو مدد ہو سکتی تھی میں نے کی، یہ وقوعہ علامہ اسید الرَّحْمٰنِ صاحب سے شئیر کیا. مفتی امجد عباس صاحب سے شئیر کیا ایڈووکیٹ سہیل عباس صاحب سے شئیر کیا، ایڈووکیٹ طاہر چوہدری صاحب کو بتایا اور بھی کافی لوگوں سے فون پر بات ہوئی.

اس وقت ہم بلاسفیمی گینگ کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے تھے. بچے کا مستقبل تباہ ہو گیا اس کی تعلیم ادھوری رہ گئی، اسے بیکن ہاؤس سے نکال کر جیل میں عادی مجرموں کے درمیان قید کر دیا گیا. پچھلے چار پانچ سال سے بچے کے والدین عذاب میں مبتلا ہیں. تھانے کچہری عدالت اور جیل کے چکر کاٹ کاٹ کر آدھے رہ گئے ہیں. جاپان میں باپ کا کاروبار تباہ ہو گیا ہے.

اور بلاسفیمی بزنس گینگ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا چیمپئن بنا پھر رہا ہے.اب یہ اونٹ پہاڑ کے نیچے آتا نظر آ رہا ہے، سپریم کورٹ میں بلاسفیمی بزنس کرنے والوں کے چہرے بےنقاب ہو رہے ہیں. اللہ پاک سے دعا ہے کہ معصوم لوگوں کو انصاف ملے اور گستاخی کے الزامات لگانے والوں کو دونوں جہانوں کی ذلت اور رسوائی مقدر ہو.قمر نقیب خان

*نیا تجارتی معاہدہ ہو گیا! دنیا کی معیشت بچ گئی*امریکہ کو “پھرسے دولت مند” بنانے کی مشقت میں مبتلا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کے خلاف چھیڑی ہوئی ٹریڈ وار میں آج ٹھہراؤ آنے پر دنیا نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج چین کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔

‏سپیکر ،ڈپٹی سپیکر چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ھے۔ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں ھماری تمام عزت آبرو اسکی مرھون منت ھے۔۔

آج 11 جون 2025 کو میرے والد صاحب کو ہم سے بچھڑے پورے پانچ برس ہو گئے ہیں۔ ان کی یادیں آج بھی ہمارے دلوں میں اسی طرح تازہ ہیں جیسے کل کی بات ہو۔ والد صاحب کی زندگی اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے وقف تھی۔ ان کی زندگی کا ہر پہلو اسی لگن کا عکاس تھا

آج 11 جون 2025 کو میرے والد صاحب کو ہم سے بچھڑے پورے پانچ برس ہو گئے ہیں۔ ان کی یادیں آج بھی ہمارے دلوں میں اسی طرح تازہ ہیں جیسے کل کی بات ہو۔ والد صاحب کی زندگی اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے وقف تھی۔ ان کی زندگی کا ہر پہلو اسی لگن کا عکاس تھا۔والد صاحب نے اپنی پوری زندگی اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں گزاری۔ ان کی یہ خدمت محض ایک فریضہ نہیں تھی بلکہ یہ ان کے ایمان اور عشق کا عملی اظہار تھا۔ یہ ان کا خاص شرف تھا کہ انہیں 52 بار بیت اللہ اور 36 بار روضہ رسول کی حاضری کا موقع ملا۔ ان کا ہر سفر عشق و عقیدت سے لبریز ہوتا اور وہ وہاں سے واپس آ کر بھی اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں سرگرم رہتے تھے۔ ان کی زندگی کا یہ پہلو ہمارے لیے ایک روشن مثال ہے کہ کس طرح دین کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا جا سکتا ہے۔ان کی وفات ہمارے لیے ایک گہرا صدمہ ہے، لیکن ان کی دی ہوئی تعلیمات اور ان کی یادیں ہمارے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔ ان کی کمی ہر لمحہ محسوس ہوتی ہے، آج ان کی پانچویں برسی پر ہم سب ان کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی روح کو سکون بخشے، اور ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔

شریک حیات کی وفات کے بعد فیملی پینشن کی مدت 10 سال تک محدود کرنے کی تجویز اور ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں پینشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب شامل ہیں۔ بیوہ 10 سال کے اندر وفات پا جاے ورنہ پینشن بند وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی مکہ مکرمہ سے جعلی براہ راست پریس کانفرنس جعلی ایکسلینس ایوارڈ اربوں روپے کی کرپشن حجاج رل گئے یہ وہ ایوارڈ ھے جو راجی کمپنی اور ٹرانسپورٹ کمپنی نے دئیے بادبان ٹی وی