All posts by admin

وزیراعظم سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات*وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، اور ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

: 2 مئی 2025۔*وزیراعظم سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات*وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، اور ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کی ہے۔ پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کیا اور واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔سعودی عرب سمیت دوست ممالک کے تعاون سے گزشتہ پندرہ ماہ کے محنت سے حاصل ہونے والے معاشی فوائد کو مستحکم کرنے پر حکومت کی مکمل توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی کامیابیوں کو خطرے میں ڈالنے اور ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ سے ہٹانے کی بھارتی کوششیں ناقابل فہم ہیں۔انہوں نے سعودی عرب سمیت برادر ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے ہندوستان پر دباؤ ڈالیں۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ سعودی سفیر نے اس اہم معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

پاک فوج کے بہادر سپوت صوبیدار عبداللہ وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔شہید صوبیدار عبداللہ کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے جیوڑ ہاتھیان سے تھا۔شہید کی قربانی قوم کی سلامتی اور ملک کی بقا کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

آرمی چیف کا ازاد کشمیر کی اگلی پوسٹوں کا دورہ منگلاکینٹ سھیل رانا رپورٹ کے مطابق ارمی چیف کو لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا نے بریفنگ دی فوجی سربراہ کے ھمراہ۔لیفٹیننٹ جنرل عامر نجم مییجر جنرل جواد ریاض تھے جبکہ 37 ڈیو کمانڈر میجر جنرل وسیم حیدر 19ڈیو کے ڈیو کمانڈر میجر جنرل عمر فرید اور 17 ڈیو کے ڈیو کمانڈر میجر جنرل اطہر یسین بھی موجود تھے آرمی چیف نے ایک گولی کے مقابلے میں 20 گولیاں اور ایک گولے کے ردعمل پر 10 گولے منگلا کے در دیوار اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اتھے تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

آرمی چیف کا ازاد کشمیر کی اگلی پوسٹوں کا دورہ منگلاکینٹ سھیل رانا رپورٹ کے مطابق ارمی چیف کو لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا نے بریفنگ دی

فوجی سربراہ کے ھمراہ۔لیفٹیننٹ جنرل عامر نجم مییجر جنرل جواد ریاض تھے جبکہ 37 ڈیو کمانڈر میجر جنرل وسیم حیدر 19ڈیو کے ڈیو کمانڈر میجر جنرل عمر فرید اور 17 ڈیو کے ڈیو کمانڈر میجر جنرل اطہر یسین بھی موجود تھے

آرمی چیف نے ایک گولی کے مقابلے میں 20 گولیاں اور ایک گولے کے ردعمل پر 10 گولے منگلا کے در دیوار اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اتھے تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

امریکا نے بھارت کو سمندری نگرانی کا سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی اسرائیل میں 40 مقامات پر اگ بھڑک اٹھی ۔3 بڑی تبدیلیاں۔۔ امریکہ کی طرف سے بھارت کو شکست کی صورت میں امریکی سپورٹ نہ ملنے کی دھمکی کہ باعث مودی سرکار کا جنگی جنون ختم۔۔مودی کا استعفی۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

*پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مبنی اسپیشل وڈیو “ہر لحظہ تیار” ریلیز کر دی گئی۔۔ *بھارت نے اگر جنگ کرنی ہے تو یہ اسکی چوائس ہے لیکن اسے ختم کیسے کرنا ہے یہ پھر ہماری چوائس ہو گی. ڈی جی آئی ایس پی آر۔ ایئر اسپیس کی نگرانی سخت، گلگت و اسکردو کی پروازیں منسوخ۔ 4 اھم شخصیات کو گرفتار کے بعد نامعلوم جگہ پر منتقل۔۔افواج کی چھٹیاں منسوخ ھسپتالوں مے ایمر جیسی نافذ۔۔لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر برائے قومی سلامتی مقرر۔بارڈر پر سائرن بجا دِیا گیا شدید خطرہ۔پی ایس ایل کا میلہ مکمل طور پر ناکام۔سرحدوں پر ایمرجنسی نافذ ۔ جنگی سارن بج گیا۔ گریڈ 19 کے افیسر کو گریڈ 22 پر تعینات کر دیا گیا نوٹیفکیشن جاری تفصیلات بادبان ٹی وی پر

پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمٰن ۔ اظہر سیدمولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو وہ للکارے مارے ہیرو ہی بن گئے لیکن ان للکاروں کا سارا فائدہ چپکے سے اسٹیبلشمنٹ کے کمزور ہوتے لومڑ نے اٹھا لیا ۔ مولوی صاحب کے والد مفتی محمود بھٹو کے خلاف امریکہ اور اسکے نکے یعنی پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے بنائے نو ستاروں میں سے سب سے دمکتا ستارہ تھے ۔ ان چمکتے دمکتے ستاروں کی کہکشاں بھٹو اسے بلیک ہول کو نگل گئی ۔لومڑ نے صدر اسحاق کی مدد سے نواز شریف کی پہلی بغاوت کچلی چلمن کے پیچھے چھپے مولوی فضل الرحمن دندیاں نکال رہے تھے ۔اس سے پہلے بینظیر بھٹو کو کرپشن کے الزام میں لومڑ نے شیر کی مدد سے فارغ کرایا مولوی صاحب شیر کے ساتھ کھڑے تھے ۔دوبئی میں پراسرار بیماری کے ہاتھوں رفتہ رفتہ قدم قدم آسمانوں کے سفر کی تیاری کرنے والے مشرف نے جب نواز شریف کو فارغ کیا مولوی صاحب چھلانگ لگا کر مشرف کی کشتی میں بیٹھ گئے ۔ قوم کو اسٹیبلشمنٹ اور مولوی صاحب نے مل کر خوب ہی مزیدار جانور بنایا اور کتاب کے نشان پر خیبر پختونخوا میں حکومت جبکہ مرکز میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ ہتھیا لیا ۔رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی مولوی صاحب نے آخری معرکہ ایک آئینی ترمیم کی شکل میں مارا اور مشرف کو مزید حکومت کرنے کا جواز فراہم کر دیا ۔اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ حالیہ ماضی میں آخری معرکہ جاری تھا

۔ مولوی صاحب نے وہ گگلی ماری پیپلز پارٹی ایسی جماعت کو کلین بولڈ ہی نہیں کیا عوام کے سامنے ولن بھی بنا دیا ۔استعفوں کی شرط کا مطلب پیپلز پارٹی کے بال و پر کاٹنا تھا اور اس شرط کے زریعے مولوی صاحب نے پیپلز پارٹی کے بال و پر کاٹ دئے ۔نواز شریف اس وقت حقیقی معنوں میں اسٹیبلشمنٹ کیلئے ڈراؤنا خواب ہے لیکن نواز شریف نے عدلیہ کے ہاتھوں جس طرح یوسف رضا گیلانی کو کالا کوٹ پہن کر کلین بولڈ کرایا اسی طرح پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے بھی کلین بولڈ کرا دیا ۔مولوی فضل الرحمٰن صاحب کی اسمبلیوں سے استعفوں کی رائے اگر اس قدر صائب تھی تو ن لیگ قومی اور صوبائی اسمبلی سے استعفے دے دیتی ۔ جن استعفوں کے مطالبہ کو تسلیم نہ کرنے پر پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے نکالا اس مطالبہ پر خود بھی عمل نہیں کیا اور “شیر کے جگرے ایسا اپوزیشن لیڈر”کا لقب بھی قابو کر لیا ۔ن لیگ کے سمجھدار لوگ پیپلز پارٹی کو دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل کرنا چاہتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی بھی پی ڈی ایم میں واپس آنا چاہتی ہے لیکن اکلوتے لیڈر کے ٹائٹل کا لالچ اور مولوی صاحب کی پی ڈی ایم پر گرفت اس راہ میں رکاوٹ ہے ۔مولوی صاحب کے استعفوں کی شرط نے اصل میں اسٹیبلشمنٹ کو بہت بڑا ریلیف دیا ہے ۔پی ڈی ایم کو توڑنا ، بھٹو کے خلاف تحریک چلانا ، مشرف کی کشتی میں بیٹھنا ، بینظیر اور نواز شریف سے بے وفائی کرنا ہی تاریخ نہیں ہمسائے میں طالبعلموں کی کامیابی کا جشن منانا بھی تاریخ ہے اور وہ تاریخ یہ ہے مولوی ہمیشہ سے ہی ریاست کے اندر ریاست بنانے والوں کا سرمایہ ہوتے ہیں اور عوام کو صرف چ بنایا جاتا ہے گندے والا چ نہیں چغد والا چ ۔مولوی کبھی بینظیر کی کشتی کی سواری کرتا ہے کبھی نواز شریف کے جہاز میں اڑانیں بھرتا ہے لیکن اصل مالکان جب بھی اشارہ کریں نواز شریف کے خلاف کھڑا ہوجاتا ہے اور آصف علی زرداری کو عوامی مجرم بنا دیتا ہے اور کبھی بینطیر بھٹو کو امریکی سنڈی کا لقب دیتا ہے ۔ مولوی صاحب کو دیا گیا آخری ٹاسک یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دوبارہ اتحاد نہ کر سکیں ۔ ہدف کو پورا کرنے کیلئے مولوی صاحب اپنی تمام توانائیاں خرچ کر دیں گے، جان لڑا دیں گے لیکن یہ اتحاد ہونے نہیں دیں گے ۔