All posts by admin

وزارت حج 2025 کی کرپشن کا مکمل طور پر پردہ چاک بادبان نیوز اج کرے گا سومرو جلترم آفریدی ضیاء الرحمن سابق سیکرٹری حیدر ۔ کونسی اور کیسی کمیٹی معاونین کونسے سٹیکر ویزوں میں کیسا فراڈ۔فرحان قریشی اور راجی کمپنی کو اربوں ریال کا فائدے سومرو کی کروڑوں ریال کی دھایڑی سب کچھ جاننے کے لئے سھیل رانا لاءیو میں

پاکستان کا وقار مجروح ہوا مگر ہم آج بھی اسی روش پر قائم ہیں ، آج بھی وہی صورت حال ہے ، ووٹر بھوکے مر رہے ہیں اور حکمرانوں کی عیاشیاں جاری وساری ہیں ، یہی حکمران رجیم چینج میں اربوں روپے کے عوض ضمیر خرید کرتے رہے مگر ان کے پاس عوام کو دینے کیلئے ایک دھیلا بھی نہیں ہے۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

کیا یوسف رضا گیلانی شرمندہ ہیں ‏آج سے 14 سال پہلے ستمبر 2010 میں پاکستان میں سیلاب آیا تو اقوام متحدہ کی سفیر مشہور اداکارہ انجلینا جولی پاکستان کے دورے پر تشریف لائیں تاکہ پاکستان کی امداد کا تعین کیا جائے ۔واپسی پر انجلینا جولی نے اقوام متحدہ میں اپنی رپورٹ پیش کی جس میں پاکستان کی بہت جگ ہنسائی ہوئی ، رپورٹ میں چند اہم باتوں کا ذکر ضروری سمجھتا ہوں۔اس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر شدید دکھ ہوا جب میرے سامنے حکومت کے بااثر افراد سیلاب سے متاثرین کو دھکے دیکر کر مجھ سے ملنے نہیں دے رہے تھے ۔ مجھے اس وقت اور تکلیف ہوئی جب پاکستان کے وزیراعظم نے یہ خواہش ظاہر کی اور مجبور کیا کہ میری فیملی کے لوگ آپ سے ملنا چاہتے ہیں میں ان کی بے چینی دور کروں ، میرے انکار کے باوجود وزیراعظم کی فیملی مجھ سے ملنے کیلئے ملتان سے ایک خصوصی طیارے میں اسلام آباد آئی اور میرے لئے قیمتی تحائف بھی لائی ، وزیراعظم کی فیملی نے میرے لئے کئی اقسام کے طعام میری دعوت کی ، ڈائننگ ٹیبل پر انواع اقسام کے کھانے دیکھ کر مجھے شدید رنج ہوا کہ ملک میں لوگ فاقوں سے مر رہے تھے اور یہ کھانا کئی سو لوگوں کیلئے کافی تھا جو صرف آٹے کے ایک تھیلے اور پانی کی ایک چھوٹی بوتل کیلئے ایک دوسرے کو دھکے دیکر ہماری ٹیم سے حاصل کرنے کے خواہشمند تھے۔مجھے حیرت ہوئی کہ ایک طرف بھوک ، غربت اور بدحالی تھی اور دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس اور کئی سرکاری عمارتوں کی شان و شوکت ، ٹھاٹھ باٹھ ، حکمرانوں کی عیاشیاں تھیں ، یورپ والوں کو حیران کرنے کیلئے کافی تھا۔انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کو مشورہ دیا کہ پاکستان کو مجبور کیا جائے کہ امداد مانگنے سے پہلے شاہی پروٹوکول ، عیاشیاں اور فضول اخراجات ختم کریں۔ اس پورے دورے کے دوران انجلینا جولی پاکستان کے میڈیا اور فوٹو سیشن سے دور رہنا پسند کیا۔ اس بات کو آج 15 سال ہونے کو آئے ہیں اور اس رپورٹ سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار مجروح ہوا مگر ہم آج بھی اسی روش پر قائم ہیں ، آج بھی وہی صورت حال ہے ، ووٹر بھوکے مر رہے ہیں اور حکمرانوں کی عیاشیاں جاری وساری ہیں ، یہی حکمران رجیم چینج میں اربوں روپے کے عوض ضمیر خرید کرتے رہے مگر ان کے پاس عوام کو دینے کیلئے ایک دھیلا بھی نہیں ہے۔

صبا تالپور نے والد کی نشت جیت لی۔۔کسان کو زندہ دفن کر دیا گیا ہے شاید خاقان۔۔شھدا ھمارا فخر ھے انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ارمی جیف۔۔ماں دھرتی پر ایک اور جوان قربان۔۔روس نے 22 سال بعد طالبان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا۔۔ملک کو ٹریک پر چڑھا دیا ہے۔۔وزیراعظم شہباز۔۔عسکری قیادت کی کی طرف سے غیر معمولی اعتماد چین اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی۔۔خرم مشتاق ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ھیومن ریسورس اور جنرل منیجر کوئٹہ پی ای اے گرفتار 78 ھزار حجاج حج سے محروم ذمہ دار کون۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

خرم مشتاق ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ھیومن ریسورس اور جنرل منیجر کوئٹہ پی ای اے گرفتار تفصیلات کے مطابق

*کوئٹہ: پی آئی اے بلوچستان کے جنرل منیجر، چیف ہیومن ریسورسز اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو قید و جرمانوں کی سزا*کوئٹہ: نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کوئٹہ بینچ میں پی آئی اے کوئٹہ کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعتکوئٹہ: کیس کی سماعت این آئی آر سی کوئٹہ بینچ کے ممبر عبدالغنی مینگل نے کی،کوئٹہ: بینچ نے پی آئی اے ملازمین کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا،کوئٹہ: پی آئی اے بلوچستان کے جنرل منیجر صادق محمد لودھی کو 6 ماہ قید اور 50 ہزار جرانے کی سزا کا حکم،کوئٹہ: پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورسز اختر حسین کو بھی 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ،کوئٹہ: ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسلام اباد خرم مشتاق کو بھی 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ،کوئٹہ: ملزمان کو سزا عدالتی فیصلے کی خلاف وزری پر سنائی گئی ہے، کمیشن بینچ کا فیصلہکوئٹہ: جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں تینوں مجرموں کو ایک ماہ مزید قید کی سزا ہوگی، فیصلہکوئٹہ: تینوں ملزمان ملک کے کسی بھی سرکاری ادارے میں کسی بھی عہدے پر تعینات نہیں ہوسکیں گے، فیصلہکوئٹہ: عدالت میں عدم پیشی پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، کمیشن بینچ کا فیصلہکوئٹہ: فیصلے کی کاپی وزارت دفاع کو بھی ہر سال کردی گئی ہے، کمیشن بینچ کا فیصلہ

کھربوں روپے کا نقصان اسلام آباد میں 40 فیصد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ ژالہ باری سے تباہی کے ۔اسلام آباد صبح کو زلزلہ شام کو شدید ژالہ باری۔پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے ، افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز بغلان ، افغانستان سے 167 کلومیٹر مشرق میں تھا، زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی محسوس کئے گئے،*تونسہ بیراج کے قریب آم کے باغ میں آسمانی بجلی گرنے سے اکبر نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔۔آسلام آباد پر عذاب نازل, شدید بارش طوفان اور ژالہ باری۔۔۔سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی 2025 کے بولچ پرائز کے حقدار۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز