All posts by admin
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں فائر وال کے نفاذ اور انٹرنیٹ میں رکاوٹ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 300 ملین (30 کروڑ) ڈالر تک کا نقصان ہو سکتا ہے
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں فائر وال کے نفاذ اور انٹرنیٹ میں رکاوٹ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 300 ملین (30 کروڑ) ڈالر تک کا نقصان ہو سکتا ہے۔پاشا نے جمعرات کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مواد اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نگرانی اور ان کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک انٹرنیٹ فائر وال نافذ کی جا رہی ہے، جبکہ حکومت سنسر شپ کے لیے فائر وال کے استعمال سے انکار کرتی ہے۔پاشا کے سینئر وائس چیئرمین علی احسان نے کہا کہ فائر وال کا نفاذ پہلے ہی انٹرنیٹ کے طویل منقطع ہونے اور وی پی این کی بے ترتیب کارکردگی کا سبب بن چکا ہے، جس سے ’کاروباری سرگرمیوں کے مکمل طور پر خراب ہونے‘ کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ’یہ رکاوٹیں محض تکلیف کا سبب نہیں بنرہیں بلکہ صنعت کی عملداری پر براہ راست، ٹھوس اور جارحانہ حملہ ہیں اور اس سے 300 ملین ڈالر تک تباہ کن مالی نقصان پہنچنے کا تخمینہ ہے جو مزید تیزی سے بڑھ سکتا ہے‘۔
پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے وفد کے ہمراہ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی
پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے وفد کے ہمراہ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبہ خیبرپختونخواہ بالخصوص قبائلی اضلاع میں بدامنی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔صوبہ میں امن وامان نام کی کوئی چیز نہیں ۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ایک دوسرے کے سامنے آگئے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ایک دوسرے کے سامنے آگئے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے ایک سے زائد بار کہا کہ وہ ایکسٹینشن نہیں چاہتے، نئے آرمی چیف کی تقرری میں وہ پسند مسلط کرنا یا میرٹ سے ہٹنا چاہتے تو ان کے پاس آپشن تھے۔ملک احمد خان نے کہا کہ مناسب ہوتا خواجہ آصف انٹرویو میں ان باتوں کو مدِ نظر رکھتے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پہلے انہیں لگا کہ خواجہ آصف نے انہیں ریکروٹ کہا تو ناگوار گزرا، ان کے جنرل باجوہ سے دوستانہ تعلقات تھے اور ہیں ، سیاسی لین دین نہیں تھا۔ملک محمد احمد خان کے ردِ عمل پر خواجہ آصف نے کہا کہ ملک احمد خان اُن کے چھوٹے بھائی ہیں ، ان کے مشورے سے بات کریں گے ، کوئی نیا تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے صدر پی ٹی آئی پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے صدر پی ٹی آئی پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے، پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ تو میری رائے شامل تھی اور نہ ہی رضا مندی۔حماد اظہر نے کہا کہ اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ اور بانی پی ٹی آئی تک محدود رسائی اور یکطرفہ معلومات پہنچائی گئیں۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ چوہدری اصغر کے مخالفین ان کے صدر نامزد ہونے کے ہفتے بعد سے ہی کان بھرنا شروع ہوگئے تھے، پارٹی قیادت بھی مجھ سے متفق ہے کہ ایسے فیصلے صرف اور صرف خان صاحب تک محدود رسائی کا نتیجہ ہیں، کچھ ریجنز میں ہمارے رہنما بہت پریشان ہیں لیکن خان صاحب تک اطلاع نہیں۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ پہلے بھی استعفیٰ اسی وجہ سے دیا تھا کہ بانی تک رسائی کے بغیر معاملات کسی کیلئے بھی چلانا ممکن نہیں، ایسی صورت میں مفاد پرست رابطے کے فقدان کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑی تنظیمی ذمہ داری صرف ان لوگوں کے پاس ہونی چاہیے جن کی پارٹی لیڈر تک رسائی ہو، میں آج سے پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی کا ایک کارکن تھا اور رہوں گا۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی اور ریاض کے مسافروں کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق دبئی کےلیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے مسافر کے سامان سے دو کلوگرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ مسافر یہ منشیات مٹھائی کے ڈبے میں چھپا کر لے جا رہا تھا۔اسی طرح اسلام آباد سے ریاض کی پرواز پر جانے کےلیے پہنچے مسافر عثمان علی خان کے بیگ سے 680 گرام براؤن ہیروئن برآمد ہوئی جو اس نے اپنے بیگ کے نچلے حصے میں چھپا رکھی تھی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافروں اور ان سے برآمد منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے۔صدر ن لیگ نواز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں عوام کو مہنگائی خاص طور پر بجلی کے مہنگے بلوں میں ریلیف دینے پر غور کیا گیا۔ اپنے خطاب میں صدر ن لیگ نواز شریف نے کہا کہ مہنگے بجلی کے بل عوام کےلیے ناقابل برداشت ہیں، پی ٹی آئی کی لائی تباہی مہنگائی اور مہنگے بل لائی، عوام ہم سے ریلیف کی توقع کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ یہ ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے، مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا، معاشی استحکام واپس لانے کےلیے سیاسی قربانی آپ کی حب الوطنی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مشکلات سے راستہ نکالا ہے، اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی صدر کو قومی معاشی ایجنڈے کے خدوخال سے آگاہ کیا۔ قومی معاشی پلان کو حتمی شکل دینے کے بعد وزیراعظم پارٹی صدر کو بریف کریں گے۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام مسائل کے حل کےلیے ایک جامع معاشی ایجنڈا تیار کرلیا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر جن افسران نے نقدی اٹھائی ان کا بھی کورٹ مارشل کیا جائے۔وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ خواجہ آصف کو کسی بات کا نہیں پتا، انہیں جی ایچ کیو کے پاس جانے نہیں دیا جاتا، خواجہ آصف برائے نام وزیر دفاع ہیں انہیں کوئی پوچھتا بھی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے طے شدہ ملاقات تھی جو نہیں ہونے دی گئی، جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں، ہمیں کہا گیا کہ اگر سیاسی گفتگو ہوئی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔مبینہ غیر ملکی خاتون کو ہاتھ پاؤں باندھ کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جی 6 کی گلی میں پھینکنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی کی زیرِ نگرانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق خاتون بیان دینے سے انکاری ہے، جس نے خود کو بیلجیئم کا شہری بتایا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق بیلجیئم کے سفارت خانے نے خاتون کی شہریت کی تصدیق سے انکار کر دیا، خاتون کی ٹریول ہسٹری بھی تا حال معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سے بیان دینے کا پوچھو تو کہتی ہے کہ مجھے نیند آئی ہے، مجھے کچھ پتہ نہیں، خاتون کی زبان اردو اور پوٹھوہاری لگتی ہے۔اس صورتِ حال پر پولیس نے نادرا سے بائیو میٹرک کے ذریعے ڈیٹا چیک کروانے کا فیصلہ کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کے مطابق چند روز قبل بارش کے باعث خاتون گھر آئی تھی، خاتون بھیگی ہوئی تھی، جسے گھر کے کپڑے فراہم کیے تھے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار شخص نے بتایا ہے کہ خاتون کو تھانہ ویمن پولیس چھوڑ کر آیا تھا، پھر خاتون کو پولیس نے لا وارث ہونے کی بنا پر ایدھی ہوم چھوڑا۔پولیس ذرائع نے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون کو کس نے باندھا؟ کس نے گلی میں پھینک دیا؟ یہ تا حال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے تفتیشی ٹیم سے تعاون نہیں کیا جا رہا ہے۔
350 قومی اسمبلی کے ملازمین کی پروموشن سردار ایاز صادق کے لیے ملازمین کا انمول اور تاریخی تحفہ
سپیکر قومی اسمبلی نے پسسے ھوے قومی اسمبلی کے ایماندار افسران کو پرموٹ کر دیا سردار ایاز صادق ایک بار پھر مولوی تمیز الدین کے روپ میں
سید عاصم منیر ارمی چیف نے گزشتہ رات ریٹائرڈ افسران جونیئر کمیشنڈ اور نان کمیشنڈ افسران کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں راحیل شریف سمیت سابق 4 ارمی چیف شریک ھوے جنرل باجوہ غائب آنکھوں دیکھا حال سھیل رانا لاءیو میں

جس شخص کو 85000 کا جویلین کوئ لے کر نہیں دے رہا تھا ، آج اس کے قدموں میں پوری دنیا کی شہرت اور دولت ہے۔یہ شخص کتنے جوانوں کے لیے تاریخ لکھ گیا ہے! اس لئے کبھی بھی حوصلہ مت ہارو۔۔فیض حمید نے تمام مقدمات کا سامنا کرنے کا اعلان کر دیا 4 وکلاء کی خدمات حاصل۔۔پاکستان کو ترقی سے کوئی نھی روک سکتا،وزیر اعطم۔۔۔۔40 افراد ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل 10 گرفتار۔۔انٹرنیٹ سروس کومے میں۔۔سولنگی اور کاکڑ زیر زمین کیسے گئے ایک ھزار ارب روپے کی کرپشن 6 ماہ مے۔۔صوبہ بلوچستان بہادر اور حب الوطن لوگوں کا مسکن ھے ارمی چیف۔افغانستان کے طالبان حکمرانوں نے بدھ کو اپنے اقتدار کے تین سال پورے ھونے کا جشن منایا۔جنگ میں استعمال کیے جانے والے دیسی ساختہ بموں اور لڑاکا طیاروں کی نمائش کے ساتھ خصوصی فوجی پریڈ کی گئی۔خبروں کا پاکستان میں مستند اور بڑا نشریاتی ادارہ بادبان نیوز۔مزید تفصیلات کے لیے کلک کریں









