
وہ جو خودساختہ پی آر او کے فرائض انجام دیتے ہوئے دوڑنے بھاگنے کے بیان جاری کرتے رہتے ہیں اُن کو خبر ہو کہ اُن کے باس نے اپنا بیان ”موڈیفائی“ کر لیا ہے۔


وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مون سون سیزن میں 10 کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون شجرکاری مہم 2024 کا افتتاح کردیا، شہباز شریف نے وزیراعظم ہاس کے سبزہ زار میں پودا لگا کرشجر کاری مہم کاآغاز کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شجرکاری مہم کے دوران ملک بھر میں 3 ارب 20 کروڑ پودے لگانے کا ہدف ہے۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہیں کہ رواں سیزن میں ملک بھر میں کم سے کم 10 کروڑ پودے لگائیں جائیں، درختوں سے آب و ہوا اور قدرتی حسن میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانے سے نہ صرف پاکستان مزید خوبصورت ہوگا بلکہ موسمی تبدیلی کے باعث پاکستان 2022 میں بری طرح متاثر ہو ا تھا، اس کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملی گی اور فضائی آلودگی میں فرق پڑے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ مون سون کا موسم ہر لحاظ سے حسین مزاج موسم ہے، اس سے گرمی کی شدت میں کمی آتی ہے اور ہر طرف مسکراہٹیں بکھرتی ہیں، اللہ تعالی نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، اب یہ ہم پر ہے کہ ہم شبانہ روز محنت کرکے ان نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں اور اللہ کے حضور شکر کا سجدا ادا کریں۔شہباز شریف نے کہا کہ آج مون سون کے موسم میں شجرکاری کے آغاز پر سب لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پورے پاکستان میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر وفاقی حکومت، محکمے، افسران اور افراد سب ملکر اس عظیم کام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان کو آلودگی سے بچانے کے لیے، اس ملک کو خوبصورت بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، یہاں موجود بچے بھی اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ یہ پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں، یہ بڑے ہوکر تعلیم حاصل کرکے پاکستان کے عظیم معمار بنیں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں عمر ایوب اور بلال اظہر کیانی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، تلخ کلامی اپوزیشن رکن اسامہ احمد کے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت پر ہوئی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ اسامہ احمد پر دباؤ ہے کہ وہ پی ٹی آئی جوائن نہ کریں۔ اسامہ ان41 ایم این ایز میں ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کا بیان حلفی دیا۔
بلال اظہر کیانی نے کہا اگر اجلاس میں سیاسی باتیں ہوں گی تو ہمارے پاس بھی سیاسی باتیں ہیں۔
عمر ایوب اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے، جس کے بعد اسامہ احمد اور اپوزیشن ارکان بھی چلے گئے۔ بلال اظہر کیانی نے کہا اپوزیشن لیڈر مکمل طور پر آؤٹ آف آرڈر تھے۔
اسامہ احمد نے کہا کہ 50 ہزار ووٹوں سے الیکشن ہارا ہوا شخص اپوزیشن لیڈر کو باتیں سنا رہا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر نے اسامہ احمد کا مائیک بند کروا دیا۔


???? بریکنگ نیوز!ہور ہائیکورٹ کی مداخلت پرملک بھر کےبجلی صارفین کےلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی۔نیپرا حکام نے پروریٹا بلوں کےخلاف درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے فیصلہ سنادیانیپرانے ڈیسکوز کو پروریٹا بل جاری کرنے سے روک دیانیپرا نے اصل یونٹس کےمطابق صارفین کوبجلی بل بھجوانے کاحکم دےدیانیپرا نےپروریٹا بنیادپراپریل سے جون 2024 تک اصل بل کےعلاوہ تمام یونٹس صارفین کوواپس کرنے کاحکم دےدیاپروریٹاکی بنیاد پر جاری ہونے والے بل تاخیر سے جمع کرانے والوں کی اضافی رقم بھی واپس کرنے کاحکم لیٹ پیمنٹ وصولی کی رقم تیس یوم میں واپس کی جائے۔نیپرا کافیصلہنیپرا نے ڈیسکوز کوواپس کردہ رقم بجلی بلوں میں دوبارہ وصول کرنے سے بھی روک دیانیپرا نے تمام ڈیسکوز کو خراب میٹر فوری تبدیل کرنے کا بھی حکم دے دیانیپرا نے تمام ڈیسکوز کو صارفین مینوئل کےمطابق بل بھجوانے کاحکم دےدیاڈیسکوز کودرست میٹر، ریڈنگ کرنے،میٹرکی تصاویربلوں پرواضع کرنے کابھی حکمنیپراکی ڈیسکوز کو بلوں کی بروقت درستگی کابھی حکمنیپرا کا حکم نامہ سات صفحات پر مشتمل ہےنیپرا نے حکمنامہ پرفوری عمل درآمد کرنے کاحکم دیتے ہوئے تیس یوم میں رپورٹ طلب کرلی